Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الدخان ۴۴:۵۴
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
كَذَٰلِكَ وَزَوَّجۡنَٰهُم بِحُورٍ عِينٖ
آیت ۴۴:۵۴ کھولیںیہ اسی طرح ہے[1] اور ہم بڑی بڑی آنکھوں والی حوروں سے ان کا نکاح کردیں گے.[2]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
یہ ہوگی ان کی شان۔ اور ہم گوری گوری آہو چشم عورتیں[42] ان سے بیاہ دیں گے
سورة الدُّخَان حاشیہ نمبر :42
اصل الفاظ ہیں حُوْرٌ عِیْن۔ حور جمع ہے حوراء کی اور حوراء عربی زبان میں گوری عورت کو کہتے ہیں۔ اور عین جمع ہے عیناء کی، اور یہ لفظ بڑی بڑی آنکھوں والی عورت کے لیے بولا جاتا ہے۔ (مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو جلد چہارم، الصافات، حاشیہ 26 و 29 )