Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الدخان ⁦۴۴:۵۳⁩

آیات

  1. يَلۡبَسُونَ مِن سُندُسٖ وَإِسۡتَبۡرَقٖ مُّتَقَٰبِلِينَ

    آیت ⁦۴۴:۵۳⁩ کھولیں

    باریک اور دبیز ریشم کے لباس پہنے ہوئے آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے.[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

حریر و دیبا [41] کے لباس پہنے، آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے

سورة الدُّخَان حاشیہ نمبر :41

اصل میں سُنْدُس اور اِسْتَبْرَق کے الفاظ استعمال ہوئے ہیں۔ سُندس عربی زبان میں باریک ریشمی کپڑے کو کہتے ہیں۔ اور استبرَق فارسی لفظ ستبر کا معرب ہے، اور یہ دبیز ریشمی کپڑے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔