Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الدخان ⁦۴۴:۵۵⁩

آیات

  1. يَدۡعُونَ فِيهَا بِكُلِّ فَٰكِهَةٍ ءَامِنِينَ

    آیت ⁦۴۴:۵۵⁩ کھولیں

    دل جمعی کے ساتھ وہاں ہر طرح کے میوؤں کی فرمائشیں کرتے ہوں گے.[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

وہاں وہ اطمینان سے ہر طرح کی لذیذ چیزیں طلب کریں گے۔[43]

سورة الدُّخَان حاشیہ نمبر :43

|" اطمینان سے |" طلب کرنے کا مطلب یہ ہے کہ جو چیز جتنی چاہیں گے بےفکری کے ساتھ جنت کے خادموں کو اس کے لانے کا حکم دیں گے اور وہ حاضر کردی جائے گی۔ دنیا میں کوئی شخص ہوٹل تو درکنار، خود اپنے گھر میں اپنی چیز بھی اس اطمینان سے طلب نہیں کرسکتا جس طرح وہ جنت میں طلب کرے گا۔ کیونکہ یہاں کسی چیز کے بھی اتھاہ ذخیرے کسی کے پاس نہیں ہوتے، اور جو چیز بھی آدمی استعمال کرتا ہے اس کی قیمت بہرحال اس کی اپنی جیب ہی سے جاتی ہے۔ جنت میں مال اللہ کا ہوگا اور بندے کو اس کے استعمال کی کھلی اجازت ہوگی۔ نہ کسی چیز کے ذخیرے ختم ہوجانے کا خطرہ ہوگا نہ بعد میں بل پیش ہونے کا کوئی سوال۔