Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الدخان ۴۴:۲۳
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
فَأَسۡرِ بِعِبَادِي لَيۡلًا إِنَّكُم مُّتَّبَعُونَ
آیت ۴۴:۲۳ کھولیں(ہم نے کہہ دیا) کہ راتوں رات تو میرے بندوں کو لے کر نکل، یقیناً تمہارا[1] پیچھا کیا جائے گا.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
(جواب دیا گیا )”اچھا تُو راتوں رات میرے بندوں کو لے کر چل پڑ۔[21] تم لوگوں کا پیچھا کیا جائے گا۔ [22]
سورة الدُّخَان حاشیہ نمبر :21
یعنی ان سب لوگوں کو جو ایمان لائے ہیں ان میں بنی اسرائیل بھی تھے اور مصر کے وہ قبطی باشندے بھی جو حضرت یوسف (علیہ السلام) کے زمانے سے حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کی آمد تک مسلمانوں میں شامل ہوچکے تھے، اور وہ لوگ بھی جنہوں نے حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کی نشانیاں دیکھ کر اور آپ کی دعوت و تبلیغ سے متاثر ہو کر اہل مصر میں سے اسلام قبول کیا تھا۔ (تشریح کے لیے ملاحظہ تفہیم القرآن جلد دوم، یوسف، حاشیہ ٦٨)
سورة الدُّخَان حاشیہ نمبر :22
یہ ابتدائی حکم ہے جو حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کو ہجرت کے لیے دیا گیا تھا (تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن جلد سوم، طہ، حاشیہ ٥٣، الشعراء، حواشی ٣٩ تا ٤٧)