Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الدخان ۴۴:۲۴
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَٱتۡرُكِ ٱلۡبَحۡرَ رَهۡوًاۖ إِنَّهُمۡ جُندٞ مُّغۡرَقُونَ
آیت ۴۴:۲۴ کھولیںتو دریا کو ساکن چھوڑ کر چلا جا[1] ، بلاشبہ یہ لشکر غرق کردیا جائے گا.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
سمندر کو اس حال پر کھلا چھوڑ دے ۔ یہ سارا لشکر غرق ہونے والا ہے۔“[23]
سورة الدُّخَان حاشیہ نمبر :23
یہ حکم اس وقت دیا گیا جب حضرت موسیٰ (علیہ السلام) اپنے قافلہ کو لے کر سمندر پار کرچکے تھے اور چاہتے تھے کہ سمندر پر عصا مار کر اسے پھر ویسا ہی کردیں جیسا وہ پھٹنے سے پہلے تھا، تاکہ فرعون اور اس کا لشکر اس راستے سے گذر کر نہ آجائے جو معجزہ سے بنا تھا۔ اس وقت فرمایا گیا کہ ایسا نہ کرو۔ اس کو اسی طرح پھٹا کا پھٹا رہنے دو تاکہ فرعون اپنے لشکر سمیت اس راستے میں اتر آئے، پھر سمندر کو چھوڑ دیا جائے گا اور یہ پوری فوج غرق کردی جائے گی۔