Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الدخان ⁦۴۴:۲۲⁩

آیات

  1. فَدَعَا رَبَّهُۥٓ أَنَّ هَٰٓؤُلَآءِ قَوۡمٞ مُّجۡرِمُونَ

    آیت ⁦۴۴:۲۲⁩ کھولیں

    پھر انہوں نے اپنے رب سے دعا کی کہ یہ سب گنہگار لوگ ہیں.[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

آخر کار اس نے اپنے رب کو پکارا کہ یہ لوگ مجرم ہیں۔[20]

سورة الدُّخَان حاشیہ نمبر :20

یہ حضرت موسیٰ کی آخری رپورٹ ہے جو انہوں نے اپنے رب کے سامنے پیش کی۔ |" یہ لوگ مجرم ہیں |" یعنی ان کا مجرم ہونا اب قطعی طور پر ثابت ہوچکا ہے۔ کوئی گنجائش ان کے ساتھ رعایت برتنے اور ان کو اصلاح حال کا مزید موقع دینے کی باقی نہیں رہی ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ حضور آخری فیصلہ فرمائیں۔