الزخرف ⁦۴۳:۸۰⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۴۹۵ · پارہ ۲۵

أَمۡ يَحۡسَبُونَ أَنَّا لَا نَسۡمَعُ سِرَّهُمۡ وَنَجۡوَىٰهُمۚ بَلَىٰ وَرُسُلُنَا لَدَيۡهِمۡ يَكۡتُبُونَ 

Am yahsaboona anna lanasmaAAu sirrahum wanajwahum bala warusulunaladayhim yaktuboon

تراجم

کیا ان کا یہ خیال ہے کہ ہم ان کی پوشیده باتوں کو اور ان کی سرگوشیوں کو نہیں سنتے، (یقیناً ہم برابر سن رہے ہیں[1] ) بلکہ ہمارے بھیجے ہوئے ان کے پاس ہی لکھ رہے ہیں.[2]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی جو پوشیدہ باتیں وہ اپنے نفسوں میں چھپائے پھرتے ہیں یا خلوت میں آہستگی سے کرتے ہیں یا آپس میں سرگوشیاں کرتے ہیں، کیا وہ گمان کرتے ہیں کہ ہم وہ نہیں سنتے؟ مطلب ہے ہم سب سنتے اور جانتے ہیں۔
  2. یعنی یقیناً سنتے ہیں۔ علاوہ ازیں ہمارے بھیجے ہوئے فرشتے الگ ان کی ساری باتیں نوٹ کرتے ہیں۔

کیا انہوں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ ہم ان کی خفیہ باتیں اور ان کی سرگوشیاں نہیں سنتے ؟ کیسے نہیں سنتے ؟ نیز ہمارے فرشتے ان کے پاس ہیں، وہ سب کچھ لکھتے رہتے ہیں۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. أَمْamیا
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    أَم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف
  2. يَحْسَبُونَyaḥsabūnaوہ سمجھتے ہیں
    مادہ
    حسب
    اصل لفظ
    حَسِبَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  3. أَنَّاannāبیشک ہم
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    أَنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
  4. لَاlāنہیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نفی
  5. نَسْمَعُnasmaʿuہم سنتے
    مادہ
    سمع
    اصل لفظ
    سَمِعَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  6. سِرَّهُمْsirrahumان کی راز کی باتیں
    مادہ
    سرر
    اصل لفظ
    سِرّ
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  7. وَنَجْوَىٰهُمwanajwāhumاور ان کی سرگوشیاں
    مادہ
    نجو
    اصل لفظ
    نَجْوَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم · ضمیرِ شخصی
  8. بَلَىٰbalāکیوں نہیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    بَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جواب
  9. وَرُسُلُنَاwarusulunāاور ہمارے بھیجے ہوئے
    مادہ
    رسل
    اصل لفظ
    رَسُول
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم · ضمیرِ شخصی
  10. لَدَيْهِمْladayhimان کے پاس
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لَدَى
    قسمِ کلمہ
    ظرفِ مکان · ضمیرِ شخصی
  11. يَكْتُبُونَyaktubūnaلکھ رہے ہیں
    مادہ
    كتب
    اصل لفظ
    كَتَبَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی

تفسیر

کیا ان کا یہ خیال ہے کہ ہم ان کی پوشیدہ باتوں کو اور ان کی سرگوشیوں کو نہیں سن سکتے (یقیناً ہم برابر سن رہے ہیں) (١) بلکہ ہمارے بھیجے ہوئے ان کے پاس ہی لکھ رہے ہیں (٢)۔ ٨٠۔١ یعنی جو پوشیدہ باتیں وہ اپنے نفسوں میں چھپائے پھرتے ہیں یا خلوت میں آہستگی سے کرتے ہیں یا آپس میں سرگوشیاں کرتے ہیں، کیا وہ گمان کرتے ہیں کہ ہم وہ نہیں سنتے؟ ٨٠۔٢ یعنی یقینا سنتے ہیں۔ علاوہ ازیں ہمارے بھیجے ہوئے فرشتے الگ ان کی ساری باتیں نوٹ کرتے ہیں۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan