الزخرف ۴۳:۵۶
فَجَعَلۡنَٰهُمۡ سَلَفٗا وَمَثَلٗا لِّلۡأٓخِرِينَ
FajaAAalnahum salafan wamathalan lil-akhireen
تراجم
پس ہم نے انہیں گیا گزرا کردیا اور پچھلوں کے لیے مثال بنادی.[1]
- آسَفُونَا بمعنی أَسْخَطُونَا یا أَغْضَبُونَا، سَلَفٌ سَالِفٌ کی جمع ہے جیسے خَدَمٌ، خَادِمٌ کی اور حَرَسٌ ، حَارِسٌ کی ہے۔ معنی جو اپنے وجود میں دوسرے سے پہلے ہو۔ یعنی ان کو بعد میں آنے والوں کے لیےنصیحت اور مثال بنادیا۔ کہ وہ اس طرح کفر وظلم اور علو وفساد نہ کریں جس طرح فرعون نے کیا تاکہ وہ اس جیسے عبرت ناک حشر سے محفوظ رہیں۔
اور ہم نے انہیں ایک گئی گزری قوم اور بعد والوں کے لیے عبرت کا نمونہ بنادیا۔
لفظ بہ لفظ
- فَجَعَلْنَٰهُمْfajaʿalnāhumتو بنادیا ہم نے ان کو
- مادہ
- جعل
- اصل لفظ
- جَعَلَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
- سَلَفًاsalafanپیش رو
- مادہ
- سلف
- اصل لفظ
- سَلَف
- قسمِ کلمہ
- اسم
- وَمَثَلًاwamathalanاور ایک مثال
- مادہ
- مثل
- اصل لفظ
- مَثَل
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · اسم
- لِّلْءَاخِرِينَlil'ākhirīnaبعد والوں کے لیے
- مادہ
- اخر
- اصل لفظ
- آخِر
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
تفسیر
پس ہم نے انہیں گیا گزرا کر دیا اور پچھلوں کے لئے مثال بنا دی (١) ٥٦۔١ یعنی ان کو بعد میں آنے والوں کے لئے نصیحت اور مثال بنا دیا۔ کہ وہ اس طرح کفر و ظلم اور علو و فساد نہ کریں جس طرح فرعون نے کیا تاکہ وہ اس جیسے عبرت ناک حشر سے محفوظ رہیں۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan