الزخرف ۴۳:۱۲
وَٱلَّذِي خَلَقَ ٱلۡأَزۡوَٰجَ كُلَّهَا وَجَعَلَ لَكُم مِّنَ ٱلۡفُلۡكِ وَٱلۡأَنۡعَٰمِ مَا تَرۡكَبُونَ
Wallathee khalaqa al-azwajakullaha wajaAAala lakum mina alfulki wal-anAAamima tarkaboon
تراجم
جس نے تمام چیزوں کے جوڑے[1] بنائے اور تمہارے لیے کشتیاں بنائیں اور چوپائے جانور (پیدا کیے) جن پر تم سوار ہوتے ہو.
- یعنی ہر چیز کو جوڑا جوڑا بنایا، نر اور مادہ، نباتات، کھیتیاں، پھل، پھول اور حیوانات سب میں نر اور مادہ کا سلسلہ ہے۔ بعض کہتے ہیں اس سے مراد ایک دوسرے کی مخالف چیزیں ہیں جیسے روشنی اور اندھیرا، مرض اور صحت، انصاف اور ظلم، خیر اور شر، ایمان اور کفر، نرمی اور سختی وغیرہ۔ بعض کہتے ہیں ازواج، اصناف کے معنی میں ہے۔ تمام انواع و اقسام کا خالق اللہ ہے۔
اور جس نے ہر طرح کے جوڑے پیدا کیے اور تمہاری وہ کشتیاں اور چوپائے بنائے جن پر تم سواری کرتے ہو۔ [1]
- : انسان جن سواریوں پر سواری کرتا ہے، وہ دو قسم کی ہیں۔ ایک وہ سواریاں جن کے بنانے میں انسان کا کچھ نہ کچھ دخل ہوتا ہے۔ کشتیوں سے اس قسم کی سواریوں کی طرف اشارہ ہے، اور دوسری قسم کی سواریاں وہ ہیں جن کے بنانے میں انسان کا کوئی دخل ہی نہیں ہے، جیسے گھوڑے، اونٹ اور سواری کے دوسرے جانور، چوپایوں سے ان کی طرف اشارہ ہے۔ اور آیت کریمہ کا مقصد یہ ہے کہ دونوں قسم کی سواریاں اللہ تعالیٰ کی نعمت ہیں۔ سواری کے جانور اگرچہ انسان سے کہیں زیادہ طاقتور ہوتے ہیں۔ لیکن اللہ تعالیٰ نے انہیں انسان کے اس طرح قابو میں دے دیا ہے کہ ایک بچہ بھی ان کو لگام دے کر جہاں چاہے لیے پھرتا ہے۔ اور جن سواریوں کی صنعت میں انسان کا کچھ دخل ہے۔ مثلاً کشتیاں، جہاز، کاریں، ریلیں وغیرہ، ان کا خام مواد بھی اللہ تعالیٰ کا پیدا کیا ہوا ہے، اور اللہ تعالیٰ ہی نے انسان کو اتنی سمجھ دی ہے کہ وہ یہ سواریاں بنانے کے قابل ہوا۔
لفظ بہ لفظ
- وَٱلَّذِىwa-alladhīاور وہ ذات
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- الَّذِي
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · اسمِ موصول
- خَلَقَkhalaqaجس نے بنائے
- مادہ
- خلق
- اصل لفظ
- خَلَقَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- ٱلْأَزْوَٰجَl-azwājaجوڑے
- مادہ
- زوج
- اصل لفظ
- زَوْج
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- كُلَّهَاkullahāسارے کے سارے اس کے
- مادہ
- كلل
- اصل لفظ
- كُلّ
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- وَجَعَلَwajaʿalaاور اس نے بنایا
- مادہ
- جعل
- اصل لفظ
- جَعَلَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل
- لَكُمlakumتمہارے لیے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- مِّنَminaسے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- ٱلْفُلْكِl-ful'kiکشتیوں میں (سے)
- مادہ
- فلك
- اصل لفظ
- فُلْك
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- وَٱلْأَنْعَٰمِwal-anʿāmiاور مویشیوں میں سے
- مادہ
- نعم
- اصل لفظ
- نَعَم
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم
- مَاmāجو
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ما
- قسمِ کلمہ
- اسمِ موصول
- تَرْكَبُونَtarkabūnaتم سواری کرتے ہو
- مادہ
- ركب
- اصل لفظ
- رَكِبَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
تفسیر
جس نے تمام چیزوں کے جوڑے بنائے اور تمہارے لئے کشتیاں بنائیں اور چوپائے جانور (پیدا کیے) جن پر تم سوار ہوتے ہو۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan