الشورى ⁦۴۲:۶⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۴۸۳ · پارہ ۲۵

وَٱلَّذِينَ ٱتَّخَذُواْ مِن دُونِهِۦٓ أَوۡلِيَآءَ ٱللَّهُ حَفِيظٌ عَلَيۡهِمۡ وَمَآ أَنتَ عَلَيۡهِم بِوَكِيلٖ

Wallatheena ittakhathoomin doonihi awliyaa Allahu hafeethunAAalayhim wama anta AAalayhim biwakeel

تراجم

اور جن لوگوں نے اس کے سوا دوسروں کو کارساز بنالیا ہے اللہ تعالیٰ ان پر نگران[1] ہے اور آپ ان کے ذمہ دار نہیں ہیں.[2]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی ان کے عملوں کو محفوظ کررہا ہے تاکہ اس پر ان کو جزا دے۔
  2. یعنی آپ اس بات کے مکلف نہیں ہیں کہ ان کو ہدایت کے راستے پر لگادیں یا ان کے گناہوں پر ان کا مواخذہ فرمائیں، بلکہ یہ کام ہمارے ہیں، آپ کا کام صرف ابلاغ (پہنچا دینا) ہے۔

اور جن لوگوں نے اس کے سوا دوسرے رکھوالے بنا رکھے ہیں، اللہ ان پر نگرانی رکھے ہوئے ہے، اور تم ان کے ذمہ دار نہیں ہو۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَٱلَّذِينَwa-alladhīnaاور وہ لوگ جنہوں نے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    الَّذِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسمِ موصول
  2. ٱتَّخَذُوا۟ittakhadhūبنالیے
    مادہ
    اخذ
    اصل لفظ
    اتَّخَذَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  3. مِنminbesides Himمطلب (انگریزی میں)
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  4. دُونِهِۦٓdūnihiاس کے سوا
    مادہ
    دون
    اصل لفظ
    دُون
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  5. أَوْلِيَآءَawliyāaکچھ دوست۔ سرپرست
    مادہ
    ولي
    اصل لفظ
    وَلِيّ
    قسمِ کلمہ
    اسم
  6. ٱللَّهُl-lahuاللہ تعالیٰ
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  7. حَفِيظٌḥafīẓunنگہبان
    مادہ
    حفظ
    اصل لفظ
    حَفِيظ
    قسمِ کلمہ
    اسم
  8. عَلَيْهِمْʿalayhimان پر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  9. وَمَآwamāاور نہیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ نفی
  10. أَنتَantaآپ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    ضمیرِ شخصی
  11. عَلَيْهِمʿalayhimان پر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  12. بِوَكِيلٍbiwakīlinحوالہ دار
    مادہ
    وكل
    اصل لفظ
    وَكِيل
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم

تفسیر

اور جن لوگوں نے اس کے سوا دوسروں کو کارساز بنا لیا ہے اللہ تعالٰی ان پر نگران (١) ہے اور آپ ان کے ذمہ دار نہیں ہیں (٢) ٦۔١ یعنی ان کے عملوں کو محفوظ کر رہا ہے تاکہ اس پر ان کو جزا دے۔ ٦۔٢ یعنی آپ اس بات کے مکلف نہیں ہیں کہ ان کو ہدایت کے راستے پر لگا دیں یا ان کے گناہوں پر ان کا مؤاخذہ فرمائیں، بلکہ یہ کام ہمارے ہیں، آپ کا مصرف پیغام (پہنچا دینا) ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan