الشورى ⁦۴۲:۵⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۴۸۳ · پارہ ۲۵

تَكَادُ ٱلسَّمَٰوَٰتُ يَتَفَطَّرۡنَ مِن فَوۡقِهِنَّۚ وَٱلۡمَلَٰٓئِكَةُ يُسَبِّحُونَ بِحَمۡدِ رَبِّهِمۡ وَيَسۡتَغۡفِرُونَ لِمَن فِي ٱلۡأَرۡضِۗ أَلَآ إِنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلۡغَفُورُ ٱلرَّحِيمُ

Takadu assamawatuyatafattarna min fawqihinna walmala-ikatuyusabbihoona bihamdi rabbihim wayastaghfiroonaliman fee al-ardi ala inna Allaha huwaalghafooru arraheem

تراجم

قریب ہے آسمان اوپر سے پھٹ پڑیں[1] اور تمام فرشتے اپنے رب کی پاکی تعریف کے ساتھ بیان کر رہے ہیں اور زمین والوں کے لیے استغفار کر رہے ہیں[2]۔ خوب سمجھ رکھو کہ اللہ تعالیٰ ہی معاف فرمانے واﻻ رحمت واﻻ ہے.[3]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. اللہ کی عظمت وجلال کی وجہ سے۔
  2. یہ مضمون سورۂ مؤمن کی آیت 7 میں بھی بیان ہوا ہے۔
  3. اپنے دوستوں اور اہل طاعت کے لیے یا تمام ہی بندوں کے لیے، کیونکہ کفار اور نافرمانوں کی فوراً گرفت نہ کرنا بلکہ انہیں ایک وقت معین تک مہلت دینا، یہ بھی اسی کی رحمت ومغفرت ہی کی قسم سے ہے۔

ایسا لگتا ہے کہ آسمان اوپر سے پھٹ پڑیں گے، [1] اور فرشتے اپنے پروردگار کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کر رہے ہیں، اور زمین والوں کے لیے استغفار کر رہے ہیں۔ یاد رکھو کہ اللہ ہی ہے جو بہت بخشنے والا، بڑا مہربان ہے۔

Mufti Taqi Usmani
  1. : مطلب یہ ہے کہ آسمانوں میں اللہ تعالیٰ کے فرشتے اتنی بڑی تعداد میں اللہ تعالیٰ کی عبادت میں مصروف ہیں کہ ایسا لگتا ہے جیسے ان کے بوجھ سے آسمان پھٹ پڑیں گے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. تَكَادُtakāduقریب ہے
    مادہ
    كود
    اصل لفظ
    كادَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  2. ٱلسَّمَٰوَٰتُl-samāwātuآسمان
    مادہ
    سمو
    اصل لفظ
    سَماء
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  3. يَتَفَطَّرْنَyatafaṭṭarnaکہ پھٹ پڑیں
    مادہ
    فطر
    اصل لفظ
    فَطَرَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  4. مِنminسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  5. فَوْقِهِنَّfawqihinnaاپنے اوپر (سے)
    مادہ
    فوق
    اصل لفظ
    فَوْق
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  6. وَٱلْمَلَٰٓئِكَةُwal-malāikatuاور فرشتے
    مادہ
    ملك
    اصل لفظ
    مَلَك
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم
  7. يُسَبِّحُونَyusabbiḥūnaوہ تسبیح کررہے ہیں
    مادہ
    سبح
    اصل لفظ
    سَبَّحَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  8. بِحَمْدِbiḥamdiساتھ حمد کے
    مادہ
    حمد
    اصل لفظ
    حَمْد
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم
  9. رَبِّهِمْrabbihimاپنے رب کی
    مادہ
    ربب
    اصل لفظ
    رَبّ
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  10. وَيَسْتَغْفِرُونَwayastaghfirūnaاور وہ بخشش مانگتے ہیں
    مادہ
    غفر
    اصل لفظ
    اسْتَغْفَرَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  11. لِمَنlimanواسطے ان کے جو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسمِ موصول
  12. فِىfīمیں ہیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  13. ٱلْأَرْضِl-arḍiزمین
    مادہ
    ارض
    اصل لفظ
    أَرْض
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  14. أَلَآalāخبردار
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    أَلا
    قسمِ کلمہ
    تنبیہ
  15. إِنَّinnaبیشک
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب
  16. ٱللَّهَl-lahaاللہ تعالیٰ
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  17. هُوَhuwaوہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    ضمیرِ شخصی
  18. ٱلْغَفُورُl-ghafūruغفور
    مادہ
    غفر
    اصل لفظ
    غَفُور
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  19. ٱلرَّحِيمُl-raḥīmuرحیم ہے
    مادہ
    رحم
    اصل لفظ
    رَحِيم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

قریب ہے آسمان اوپر سے پھٹ پڑیں (١) اور تمام فرشتے اپنے رب کی پاکی تعریف کے ساتھ بیان کر رہے ہیں اور زمین والوں کے لئے استغفار کر رہے ہیں (٢) خوب سمجھ رکھو کہ اللہ تعالٰی ہی معاف فرمانے والا ہے (٣) ٥۔١ اللہ کی عظمت و جلال کی وجہ سے۔ ٥۔٢ یہ مضمون سورہ مومن کی (اَلَّذِيْنَ يَحْمِلُوْنَ الْعَرْشَ وَمَنْ حَوْلَهٗ يُسَبِّحُوْنَ بِحَمْدِ رَبِّهِمْ وَيُؤْمِنُوْنَ بِهٖ وَيَسْتَغْفِرُوْنَ لِلَّذِيْنَ اٰمَنُوْا ۚ رَبَّنَا وَسِعْتَ كُلَّ شَيْءٍ رَّحْمَةً وَّعِلْمًا فَاغْفِرْ لِلَّذِيْنَ تَابُوْا وَاتَّبَعُوْا سَبِيْلَكَ وَقِهِمْ عَذَابَ الْجَــحِيْمِ) 40۔غافر:7) میں بھی بیان ہوا ہے۔ ٥۔٣ اپنے دوستوں اور اہل اطاعت کے لئے یا تمام ہی بندوں کے لئے، کیونکہ کفار اور نافرمانوں کی فوراً گرفت نہ کرنا بلکہ انہیں ایک وقت معین تک مہلت دینا، یہ بھی اس کی رحمت و مغفرت ہی کی قسم سے ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan