الشورى ۴۲:۱۱
فَاطِرُ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِۚ جَعَلَ لَكُم مِّنۡ أَنفُسِكُمۡ أَزۡوَٰجٗا وَمِنَ ٱلۡأَنۡعَٰمِ أَزۡوَٰجٗا يَذۡرَؤُكُمۡ فِيهِۚ لَيۡسَ كَمِثۡلِهِۦ شَيۡءٞۖ وَهُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلۡبَصِيرُ
Fatiru assamawatiwal-ardi jaAAala lakum min anfusikum azwajanwamina al-anAAami azwajan yathraokum feehilaysa kamithlihi shay-on wahuwa assameeAAu albaseer
تراجم
وه آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے واﻻ ہے اس نے تمہارے لیے تمہاری جنس کے جوڑے بنادیئے ہیں[1] اور چوپایوں کے جوڑے بنائے ہیں[2] تمہیں وه اس میں پھیلا رہا ہے[3] اس جیسی کوئی چیز نہیں[4] وه سننے اور دیکھنے واﻻ ہے.
- یعنی یہ اس کا احسان ہے کہ تمہاری جنس سے ہی اس نے تمہارے جوڑے بنائے، ورنہ اگر تمہاری بیویاں انسانوں کے بجائے کسی اور مخلوق سے بنائی جاتیں تو تمہیں یہ سکون حاصل نہ ہوتا جو اپنی ہم جنس اور ہم شکل بیوی سے ملتا ہے۔
- یعنی یہی جوڑے بنانے (مذکر ومونث) کا سلسلہ ہم نے چوپایوں میں بھی رکھا ہے، چوپایوں سے مراد وہی نر اور مادہ آٹھ جانور ہیں جن کا ذکر سورۃ الانعام میں کیا گیا ہے۔
- يَذْرَؤُكُمْ کے معنی پھیلانے یا پیدا کرنے کے ہیں یعنی وہ تمہیں کثرت سے پھیلا رہا ہے۔ یا نسلاً بعد نسل پیدا کررہا ہے۔ انسانی نسل کو بھی اور چوپائے کی نسل کو بھی ،فیہ کا مطلب ہے فِي ذَلِكَ الْخَلْقِ عَلَى هَذِهِ الصِّفَةِ یعنی اس پیدائش میں اس طریقے پر وہ تمہیں ابتدا سے پیدا کرتا آرہا ہے۔ یا ”رحم میں“ یا ”پیٹ میں“ مراد ہے۔ یا فِيهِ بمعنی بہ ہے یعنی تمہارا جوڑا بنانے کے سبب سے تمہیں پیدا کرتا یا پھیلاتا ہے کیونکہ یہ زوجیت ہی نسل کا سبب ہے۔ (فتح القدیر وابن کثیر)۔
- نہ ذات میں نہ صفات میں، پس وہ اپنی نظیر آپ ہی ہے، واحد اور بے نیاز۔
وہ آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا ہے۔ اس نے تمہارے لیے تمہاری ہی جنس سے جوڑے پیدا کیے ہیں، اور مویشیوں کے بھی جوڑے بنائے ہیں۔ اسی ذریعے سے وہ تمہاری نسل چلاتا ہے۔ کوئی چیز اس کے مثل نہیں ہے، اور وہی ہے جو ہر بات سنتا، سب کچھ دیکھتا ہے۔
لفظ بہ لفظ
- فَاطِرُfāṭiruپیدا کرنے والا ہے
- مادہ
- فطر
- اصل لفظ
- فاطِر
- قسمِ کلمہ
- اسم
- ٱلسَّمَٰوَٰتِl-samāwātiآسمانوں کا
- مادہ
- سمو
- اصل لفظ
- سَماء
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- وَٱلْأَرْضِwal-arḍiاور زمین کا
- مادہ
- ارض
- اصل لفظ
- أَرْض
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم
- جَعَلَjaʿalaاس نے بنائے
- مادہ
- جعل
- اصل لفظ
- جَعَلَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- لَكُمlakumتمہارے لیے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- مِّنْminسے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- أَنفُسِكُمْanfusikumتمہارے نفسوں میں (سے)
- مادہ
- نفس
- اصل لفظ
- نَفْس
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- أَزْوَٰجًاazwājanجوڑے
- مادہ
- زوج
- اصل لفظ
- زَوْج
- قسمِ کلمہ
- اسم
- وَمِنَwaminaمیں سے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ جار
- ٱلْأَنْعَٰمِl-anʿāmiاور مویشی جانوروں
- مادہ
- نعم
- اصل لفظ
- نَعَم
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- أَزْوَٰجًاazwājanجوڑے
- مادہ
- زوج
- اصل لفظ
- زَوْج
- قسمِ کلمہ
- اسم
- يَذْرَؤُكُمْyadhra-ukumپھیلاتا جارہا ہے تم کو
- مادہ
- ذرا
- اصل لفظ
- ذَرَأَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- فِيهِfīhiاس میں
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- فِي
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- لَيْسَlaysaنہیں ہے
- مادہ
- ليس
- اصل لفظ
- لَيْسَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- كَمِثْلِهِۦkamith'lihiاس کی مانند۔ اس کی مثال
- مادہ
- مثل
- اصل لفظ
- مِثْل
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسم · ضمیرِ شخصی
- شَىْءٌshayonکوئی چیز
- مادہ
- شيا
- اصل لفظ
- شَىْء
- قسمِ کلمہ
- اسم
- وَهُوَwahuwaاور وہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · ضمیرِ شخصی
- ٱلسَّمِيعُl-samīʿuسننے والا ہے
- مادہ
- سمع
- اصل لفظ
- سَمِيع
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- ٱلْبَصِيرُl-baṣīruدیکھنے والا ہے
- مادہ
- بصر
- اصل لفظ
- بَصِير
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
تفسیر
وہ آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا ہے اس نے تمہارے لئے تمہاری جنس کے جوڑے بنا دیئے ہیں (١) اور چوپایوں کے جوڑے بنائے ہیں تمہیں وہ اس میں پھیلا رہا ہے اس جیسی کوئی چیز نہیں (٢) وہ سننے والا اور دیکھنے والا ہے۔ ١١۔١ یعنی یہ اس کا احسان ہے کہ تمہاری جنس سے ہی اس نے تمہارے جوڑے بنائے ورنہ اگر تمہاری بیویاں انسانوں کی بجائے کسی اور مخلوق سے بنائی جاتیں تو تمہیں یہ سکون حاصل نہ ہوتا جو اپنی ہم جنس اور ہم شکل بیوی سے ملتا ہے۔ ١١۔٢ نہ ذات میں نہ صفات میں، پس وہ اپنی نظیر آپ ہی ہے، واحد اور بےنیاز۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan