فصلت ⁦۴۱:۳۹⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۴۸۱ · پارہ ۲۴

وَمِنۡ ءَايَٰتِهِۦٓ أَنَّكَ تَرَى ٱلۡأَرۡضَ خَٰشِعَةٗ فَإِذَآ أَنزَلۡنَا عَلَيۡهَا ٱلۡمَآءَ ٱهۡتَزَّتۡ وَرَبَتۡۚ إِنَّ ٱلَّذِيٓ أَحۡيَاهَا لَمُحۡيِ ٱلۡمَوۡتَىٰٓۚ إِنَّهُۥ عَلَىٰ كُلِّ شَيۡءٖ قَدِيرٌ

Wamin ayatihi annaka taraal-arda khashiAAatan fa-itha anzalnaAAalayha almaa ihtazzat warabat inna allatheeahyaha lamuhyee almawta innahuAAala kulli shay-in qadeer

تراجم

اس اللہ کی نشانیوں میں سے (یہ بھی) ہے کہ تو زمین کو دبی دبائی دیکھتا ہے[1] پھر جب ہم اس پر مینہ برساتے ہیں تو وه تر وتازه ہوکر ابھرنے لگتی ہے[2] جس نے اسے زنده کیا وہی یقینی طور پر مُردوں کو بھی زنده کرنے واﻻ ہے[3]، بیشک وه ہر (ہر) چیز پر قادر ہے.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. خَاشِعَةً کا مطلب، خشک اور قحط زدہ یعنی مردہ۔
  2. یعنی انواع و اقسام کے خوش ذائقہ پھل اور غلے پیدا کرتی ہے۔
  3. مردہ زمین کو بارش کے ذریعے سے اس طرح زندہ کر دینا اور اسے روئیدگی کے قابل بنا دینا، اس بات کی دلیل ہے کہ وہ مردوں کو بھی یقیناً زندہ کرے گا۔

اور اس کی نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ تم زمین کو دیکھتے ہو کہ وہ مرجھائی پڑی ہے۔ پھر جونہی ہم نے اس پر پانی اتارا، وہ حرکت میں آگئی، اور اس میں بڑھوتری پیدا ہوگئی، حقیقت یہ ہے کہ جس نے اس زمین کو زندہ کیا وہی مردوں کو بھی زندہ کرنے والا ہے۔ یقینا وہ ہر چیز پر قادر ہے

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَمِنْwaminاور سے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ جار
  2. ءَايَٰتِهِۦٓāyātihiاس کی نشانیوں میں (سے)
    مادہ
    ايي
    اصل لفظ
    آيَة
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  3. أَنَّكَannakaبیشک تم
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    أَنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
  4. تَرَىtarāتم دیکھتے ہو
    مادہ
    راي
    اصل لفظ
    رَأَى
    قسمِ کلمہ
    فعل
  5. ٱلْأَرْضَl-arḍaزمین کو
    مادہ
    ارض
    اصل لفظ
    أَرْض
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  6. خَٰشِعَةًkhāshiʿatanدبی ہوئی
    مادہ
    خشع
    اصل لفظ
    خاشِع
    قسمِ کلمہ
    اسم
  7. فَإِذَآfa-idhāپھر جب
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِذا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · ظرفِ زمان
  8. أَنزَلْنَاanzalnāاتارتے ہیں ہم
    مادہ
    نزل
    اصل لفظ
    أَنزَلَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  9. عَلَيْهَاʿalayhāاس پر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  10. ٱلْمَآءَl-māaپانی
    مادہ
    موه
    اصل لفظ
    ماء
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  11. ٱهْتَزَّتْih'tazzatوہ ہلتی ہے
    مادہ
    هزز
    اصل لفظ
    اهْتَزَّتْ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  12. وَرَبَتْwarabatاور پھولتی ہے
    مادہ
    ربو
    اصل لفظ
    رَبَتْ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  13. إِنَّinnaبیشک
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب
  14. ٱلَّذِىٓalladhīوہ ذات
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    الَّذِي
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  15. أَحْيَاهَاaḥyāhāجس نے زندہ کیا اس کو
    مادہ
    حيي
    اصل لفظ
    أَحْيا
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  16. لَمُحْىِlamuḥ'yīالبتہ زندہ کرنے والا ہے
    مادہ
    حيي
    اصل لفظ
    مُحْى
    قسمِ کلمہ
    لامِ تاکید · اسم
  17. ٱلْمَوْتَىٰٓl-mawtāمردوں کو
    مادہ
    موت
    اصل لفظ
    مَيِّت
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  18. إِنَّهُۥinnahuبیشک وہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
  19. عَلَىٰʿalāپر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  20. كُلِّkulliہر
    مادہ
    كلل
    اصل لفظ
    كُلّ
    قسمِ کلمہ
    اسم
  21. شَىْءٍshayinچیز (پر)
    مادہ
    شيا
    اصل لفظ
    شَىْء
    قسمِ کلمہ
    اسم
  22. قَدِيرٌqadīrunقادر ہے
    مادہ
    قدر
    اصل لفظ
    قَدِير
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

اور اس اللہ کی نشانیوں میں سے (یہ بھی) ہے کہ تو زمین کو دبی دبائی دیکھتا ہے (١) پھر جب ہم اس پر مینہ برساتے ہیں تو وہی ترو تازہ ہو کر ابھرنے لگتی ہے (٢) جس نے اسے زندہ کیا وہی یقینی طور پر مردوں کو بھی زندہ کرنے والا ہے (٣) ٣٩۔ ١ خَاشِعَۃً کا مطلب، خشک اور قحط زدہ یعنی مردہ۔ ٣٩۔٢ یعنی انوارع و اقسام کے خوش ذائقہ پھل اور غلے پیدا کرتی ہے۔ ٣٩۔٣ مردہ زمین کو بارش کے ذریعے سے اس طرح زندہ کر دینا اور روئیدگی کے قابل بنا دینا، اس بات کی دلیل ہے کہ وہ مردوں کو بھی یقینا زندہ کر دے گا۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan