غافر ⁦۴۰:۹⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۴۶۸ · پارہ ۲۴

وَقِهِمُ ٱلسَّيِّـَٔاتِۚ وَمَن تَقِ ٱلسَّيِّـَٔاتِ يَوۡمَئِذٖ فَقَدۡ رَحِمۡتَهُۥۚ وَذَٰلِكَ هُوَ ٱلۡفَوۡزُ ٱلۡعَظِيمُ

Waqihimu assayyi-ati wamantaqi assayyi-ati yawma-ithin faqad rahimtahuwathalika huwa alfawzu alAAatheem

تراجم

انہیں برائیوں سے بھی محفوظ رکھ[1] ، حق تو یہ ہے کہ اس دن تونے جسے برائیوں سے بچا لیا اس پر تو نے رحمت کر دی اور بہت بڑی کامیابی تو یہی ہے.[2]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. سیئات سے مرادیہاں عقوبات ہیں یا پھر جزا محذوف ہے یعنی انہیں آخرت کی سزاوں سے یا برائیوں سےبچانا۔
  2. یعنی آخرت کے عذاب سے بچ جانا اور جنت میں داخل ہو جانا، یہی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ اس لیے کہ اس جیسی کوئی کامیابی نہیں اور اس کے برابر کوئی نجات نہیں۔ ان آیات میں اہل ایمان کے لیے دو عظیم خوش خبریاں ہیں، ایک تویہ کہ فرشتے ان کے لیےغائبانہ دعاکرتے ہیں۔ (جس کی حدیث میں بڑی فضیلت واردہے) دوسری، یہ کہ اہل ایمان کے خاندان جنت میں اکٹھے ہو جائیں گے۔ جَعَلَنَا اللهُ مِنَ الَّذِينَ يُلْحِقُهُمُ اللهُ بِآبَائِهِمُ الصَّالِحِينَ۔

اور ان کو ہر طرح کی برائیوں سے محفوظ رکھ [1] اور اس دن جسے تو نے برائیوں سے محفوظ کرلیا اس پر تو نے بڑا رحم فرمایا۔ اور یہی زبردست کامیابی ہے۔

Mufti Taqi Usmani
  1. : برائیوں سے مراد دوزخ کی تکلیفیں بھی ہوسکتی ہیں، اور دنیا میں کی ہوئی برائیاں بھی، اور اس صورت میں مطلب یہ ہوگا کہ اللہ تعالیٰ دنیا میں کی ہوئی برائیوں کے انجام سے بچائے، یعنی ان برائیوں کو معاف فرما دے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَقِهِمُwaqihimuاور بچا ان کو
    مادہ
    وقي
    اصل لفظ
    وَقَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  2. ٱلسَّيِّـَٔاتِl-sayiātiسزاؤں سے
    مادہ
    سوا
    اصل لفظ
    سَيِّئَة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  3. وَمَنwamanاور جس کو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ شرط
  4. تَقِtaqiتونے بچا لیا
    مادہ
    وقي
    اصل لفظ
    وَقَى
    قسمِ کلمہ
    فعل
  5. ٱلسَّيِّـَٔاتِl-sayiātiسزاؤں سے
    مادہ
    سوا
    اصل لفظ
    سَيِّئَة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  6. يَوْمَئِذٍyawma-idhinاس دن
    مادہ
    يوم
    اصل لفظ
    إِذ
    قسمِ کلمہ
    ظرفِ زمان · ظرفِ زمان
  7. فَقَدْfaqadتو تحقیق
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    قَد
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نتیجہ · حرفِ تحقیق
  8. رَحِمْتَهُۥraḥim'tahuرحم کیا تو نے اس پر
    مادہ
    رحم
    اصل لفظ
    رَحِمَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  9. وَذَٰلِكَwadhālikaاور یہی
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ذا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسمِ اشارہ · بُعد · خطاب
  10. هُوَhuwaوہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    ضمیرِ شخصی
  11. ٱلْفَوْزُl-fawzuکامیابی ہے
    مادہ
    فوز
    اصل لفظ
    فَوْز
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  12. ٱلْعَظِيمُl-ʿaẓīmuبڑی (کامیابی ہے )
    مادہ
    عظم
    اصل لفظ
    عَظِيم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

انہیں برائیوں سے بھی محفوظ رکھ (١) حق تو یہ ہے کہ اس دن تو نے جسے برائیوں سے بچا لیا اس پر تو نے رحمت کر دی اور بہت بڑی کامیابی ہے۔ ٩۔١ سیأت سے مراد یہاں عقوبات ہیں یا پھر جزا محذوف ہے یعنی انہیں آخرت کی سزاؤں سے یا برائیوں کی جزا سے بچانا۔ ۹۔۲ یعنی آخرت کے عذاب سے بچ جانا اور جنت میں داخل ہو جانا یہی سب سے بڑی کامیابی ہے اس لیے کہ اس جیسی کوئی کامیابی نہیں اور اس کے برابر کوئی نجات نہیں ان آیات میں اہل ایمان کے لیے دو عظیم خوش خبریاں ہیں ایک تو یہ کہ فرشتے ان کے لیے غائبانہ دعا کرتے ہیں جس کی حدیث میں بڑی فضلیت وارد ہے دوسری یہ کہ اہل ایمان کے خاندان جنت میں اکٹھے ہو جائیں گے جعلنا اللہ من الذین یلحقھم اللہ بابائھم الصالحین۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan