غافر ⁦۴۰:۸۱⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۴۷۶ · پارہ ۲۴

وَيُرِيكُمۡ ءَايَٰتِهِۦ فَأَيَّ ءَايَٰتِ ٱللَّهِ تُنكِرُونَ

Wayureekum ayatihi faayya ayatiAllahi tunkiroon

تراجم

اللہ تمہیں اپنی نشانیاں دکھاتا جارہا ہے[1] ، پس تم اللہ کی کن کن نشانیوں کے منکر بنتے رہو گے.[2]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. جو اس کی قدرت اور وحدانیت پر دلالت کرتی ہیں اور یہ نشانیاں آفاق میں ہی نہیں تمہارے نفسوں کے اندر بھی ہیں۔
  2. یعنی یہ اتنی واضح، عام اور کثیر ہیں جن کا کوئی منکر انکار کرنے کی قدرت نہیں رکھتا۔ یہ استہفام انکار کے لیے ہے۔

اور اللہ تمہیں اپنی نشانیاں دکھا رہا ہے پھر تم اللہ کی کن کن نشانیوں کا انکار کرو گے

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَيُرِيكُمْwayurīkumاور وہ دکھاتا ہے تم کو
    مادہ
    راي
    اصل لفظ
    أَرَيْ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  2. ءَايَٰتِهِۦāyātihiاپنی نشانیاں
    مادہ
    ايي
    اصل لفظ
    آيَة
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  3. فَأَىَّfa-ayyaپس کون سی
    مادہ
    ايي
    اصل لفظ
    أَيّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · حرفِ استفہام
  4. ءَايَٰتِāyātiنشانیوں کا
    مادہ
    ايي
    اصل لفظ
    آيَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  5. ٱللَّهِl-lahiاللہ کی
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  6. تُنكِرُونَtunkirūnaتم انکار کرو گے
    مادہ
    نكر
    اصل لفظ
    يُنكِرُ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی

تفسیر

اللہ تمہیں اپنی نشانیاں دکھاتا جا رہا ہے (۱) پس تم اللہ کی کن کن نشانیوں کا منکر بنتے رہو گے۔ (۲) ۸۱۔۱ جو اس کی قدرت اور وحدانیت پر دلالت کرتی ہیں اور یہ نشانیاں آفاق میں ہی نہیں ہیں تمہارے نفسوں کے اندر بھی ہیں۔ ۸۱۔۲ یعنی یہ اتنی واضح عام اور کثیر ہیں جن کا کوئی منکر انکار کرنے کی قدرت نہیں رکھتا یہ استفہام انکار کے لیے ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan