غافر ⁦۴۰:۸۰⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۴۷۶ · پارہ ۲۴

وَلَكُمۡ فِيهَا مَنَٰفِعُ وَلِتَبۡلُغُواْ عَلَيۡهَا حَاجَةٗ فِي صُدُورِكُمۡ وَعَلَيۡهَا وَعَلَى ٱلۡفُلۡكِ تُحۡمَلُونَ 

Walakum feeha manafiAAuwalitablughoo AAalayha hajatan fee sudoorikumwaAAalayha waAAala alfulki tuhmaloon

تراجم

اور بھی تمہارے لیے ان میں بہت سے نفع ہیں[1] اور تاکہ اپنے سینوں میں چھپی ہوئی حاجتوں کو انہی پر سواری کر کے تم حاصل کر لو اور ان چوپایوں پر اور کشتیوں پر سوار کیے جاتے ہو.[2]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. جیسے ان سب کے اون اور بالوں سے اور ان کی کھالوں سے کئی چیزیں بنائی جاتی ہیں۔ ان کے دودھ سے گھی، مکھن، پنیر وغیرہ بھی بنتی ہیں۔
  2. ان سے مراد بچے اور عورتیں ہیں جنہیں ہودج سمیت اونٹ وغیرہ پر بٹھا دیا جاتا تھا۔

اور تمہارے لیے ان میں بہت سے فائدے ہیں۔ اور ان کا مقصد یہ بھی ہے کہ تمہارے دلوں میں (کہیں جانے کی) جو حاجت ہو اس تک پہنچ سکو۔ اور تمہیں ان جانوروں پر اور کشتیوں پر اٹھا کرلے جایا جاتا ہے

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَكُمْwalakumاور تمہارے لیے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  2. فِيهَاfīhāان میں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  3. مَنَٰفِعُmanāfiʿuکچھ فائدے ہیں
    مادہ
    نفع
    اصل لفظ
    مَنافِع
    قسمِ کلمہ
    اسم
  4. وَلِتَبْلُغُوا۟walitablughūاور تاکہ تم پہنچو
    مادہ
    بلغ
    اصل لفظ
    بَلَغَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · لامِ تعلیل · فعل · ضمیرِ شخصی
  5. عَلَيْهَاʿalayhāان پر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  6. حَاجَةًḥājatanحاجت کو
    مادہ
    حوج
    اصل لفظ
    حاجَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  7. فِىfīمیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  8. صُدُورِكُمْṣudūrikumجو تمہارے سینوں میں ہے۔ دلوں میں ہے
    مادہ
    صدر
    اصل لفظ
    صَدْر
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  9. وَعَلَيْهَاwaʿalayhāاور ان پر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  10. وَعَلَىwaʿalāاور پر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ جار
  11. ٱلْفُلْكِl-ful'kiکشتیوں (پر)
    مادہ
    فلك
    اصل لفظ
    فُلْك
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  12. تُحْمَلُونَtuḥ'malūnaتم سوار کیے جاتے ہو
    مادہ
    حمل
    اصل لفظ
    حَمَلَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی

تفسیر

اور بھی تمہارے لئے ان میں بہت سے نفع ہیں (١) اور تاکہ اپنے سینوں میں چھپی ہوئی حاجتوں کو انہی پر سواری کرکے تم حاصل کر لو اور ان چوپایوں پر اور کشتیوں پر سوار کئے جاتے ہو۔(۲) ٨٠۔١ جیسے ان سب کے اون اور بالوں سے اور ان کی کھالوں سے کئی چیزیں بنائی جاتی ہیں۔ ان کے دودھ سے گھی مکھن، پنیر وغیرہ بھی بنتی ہے۔ ٨٠۔١ ان سے مراد بچے اور عورتیں ہیں جنہیں ہودج سمیت اونٹ وغیرہ پر بٹھا دیا جاتا تھا۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan