غافر ۴۰:۵۵
فَٱصۡبِرۡ إِنَّ وَعۡدَ ٱللَّهِ حَقّٞ وَٱسۡتَغۡفِرۡ لِذَنۢبِكَ وَسَبِّحۡ بِحَمۡدِ رَبِّكَ بِٱلۡعَشِيِّ وَٱلۡإِبۡكَٰرِ
Fasbir inna waAAda Allahihaqqun wastaghfir lithanbika wasabbihbihamdi rabbika bilAAashiyyi wal-ibkar
تراجم
پس اے نبی! تو صبر کر اللہ کا وعده بلاشک (وشبہ) سچا ہی ہے تو اپنے گناه کی[1] معافی مانگتا ره اور صبح شام[2] اپنے پروردگار کی تسبیح اور حمد بیان کرتا ره.
- گناہ سے مراد وہ چھوٹی چھوٹی لغزشیں ہیں، جو بہ تقاضائے بشریت سرزد ہوجاتی ہیں۔ جن کی اصلاح بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے کر دی جاتی ہے۔ یا استغفار بھی ایک عبادت ہی ہے۔ اجر وثواب کی زیادتی کے لیے استغفار کا حکم دیا گیا ہے، یا مقصد امت کی رہنمائی ہے کہ وہ استغفار سے بےنیاز نہ ہوں۔
- عَشِيٌّ سے،دن کا آخری اور رات کا ابتدائی حصہ اور أَبْكَارٌ سے رات کا آخری اور دن کا ابتدائی حصہ مراد ہے۔
لہذا (اے پیغمبر !) صبر سے کام لو، یقین رکھو کہ اللہ کا وعدہ سچا ہے، اور اپنے قصور پر استغفار کرتے رہو۔ [1] اور صبح و شام اپنے پروردگار کی حمد کے ساتھ تسبیح کرتے رہو۔
- : حضور اقدس ﷺ کو اللہ تعالیٰ نے گناہوں سے پاک بنایا ہے، اس کے باوجود آپ کثرت سے استغفار فرمایا کرتے تھے، اور قرآن کریم میں بھی آپ کو اس کی تاکید فرمائی گئی ہے ؛ تاکہ آپ کی امت یہ سبق لے کہ جب آنحضرت ﷺ معصوم ہونے کے باوجود اتنی کثرت سے اپنے ایسے کاموں کی معافی مانگتے ہیں جو درحقیقت گناہ نہیں ہیں، لیکن آپ ان کو اپنے مقام بلند کی وجہ سے قصور یا گناہ سمجھتے ہیں تو جو لوگ معصوم نہیں ہیں، ان کو تو اور زیادہ استغفار کرنا چاہیے۔
لفظ بہ لفظ
- فَٱصْبِرْfa-iṣ'birپس صبر کیجیے
- مادہ
- صبر
- اصل لفظ
- صَبَرَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · فعل
- إِنَّinnaبیشک
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِنّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ نصب
- وَعْدَwaʿdaوعدہ
- مادہ
- وعد
- اصل لفظ
- وَعْد
- قسمِ کلمہ
- اسم
- ٱللَّهِl-lahiاللہ کا
- مادہ
- اله
- اصل لفظ
- اللَّه
- قسمِ کلمہ
- اسمِ علم
- حَقٌّḥaqqunسچا ہے
- مادہ
- حقق
- اصل لفظ
- حَقّ
- قسمِ کلمہ
- اسم
- وَٱسْتَغْفِرْwa-is'taghfirاور بخشش مانگیئے
- مادہ
- غفر
- اصل لفظ
- اسْتَغْفَرَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل
- لِذَنۢبِكَlidhanbikaاپنے قصور کے لیے
- مادہ
- ذنب
- اصل لفظ
- ذَنب
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسم · ضمیرِ شخصی
- وَسَبِّحْwasabbiḥاور تسبیح کیجیے
- مادہ
- سبح
- اصل لفظ
- سَبَّحَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل
- بِحَمْدِbiḥamdiحمد کے ساتھ
- مادہ
- حمد
- اصل لفظ
- حَمْد
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسم
- رَبِّكَrabbikaاپنے رب کی
- مادہ
- ربب
- اصل لفظ
- رَبّ
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- بِٱلْعَشِىِّbil-ʿashiyiشام کو۔ پچھلے پہر
- مادہ
- عشو
- اصل لفظ
- عَشِيّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
- وَٱلْإِبْكَٰرِwal-ib'kāriاور صبح کو۔ پہلے پہر
- مادہ
- بكر
- اصل لفظ
- إِبْكار
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم
تفسیر
پس اے نبی! تو صبر کر اللہ کا وعدہ بلا شک (وشبہ) سچا ہی ہے تو اپنے گناہ کی (١) معافی مانگتا رہ (۱) اور صبح شام (۲) اپنے پروردگار کی تسبیح اور حمد بیان کرتا رہ۔ ٥٥۔١ گناہ سے مراد چھوٹی چھوٹی لغزشیں ہیں، جو بہ تقاضائے بشریت سرزد ہو جاتی ہیں، جن کی اصلاح بھی اللہ تعالٰی کی طرف سے کر دی جاتی ہے۔ یا استغفار بھی ایک عبادت ہی ہے۔ اجر و ثواب کی زیادتی کے لئے استغفار کا حکم دیا گیا ہے، یا مقصد امت کی رہنمائی ہے کہ وہ استغفار سے بےنیاز نہ ہوں۔ ٥٥۔۲ عشیی سے دن کا آخری اور رات کا ابتدائی حصہ اور ابکار سے رات کا آخری اور دن کا ابتدائی حصہ مراد ہے۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan