غافر ۴۰:۵۴
هُدٗى وَذِكۡرَىٰ لِأُوْلِي ٱلۡأَلۡبَٰبِ
Hudan wathikra li-olee al-albab
تراجم
کہ وه ہدایت و نصیحت تھی عقل مندوں کے لیے.[1]
- هُدًى وَذِكْرَى مصدر ہیں اور حال کی جگہ واقع ہیں، اس لیے منصوب ہیں۔ بمعنی هَادٍ اور مُذَكِّرٍ ہدایت دینےوالی اور نصیحت کرنے والی۔ عقل مندوں سےمراد عقل سلیم کے مالک ہیں۔ کیونکہ وہی آسمانی کتابوں سے فائدہ اٹھاتےاور ہدایت و نصیحت حاصل کرتے ہیں۔ دوسرے لوگ تو گدھوں کی طرح ہیں جن کتابوں کا بوجھ تو لدا ہوتا ہے لیکن وہ اس سے بےخبر ہوتے ہیں کہ ان کتابوں میں کیا ہے؟
جو عقل والوں کے لیے سراپا ہدایت اور نصیحت تھی
لفظ بہ لفظ
- هُدًىhudanجو ہدایت
- مادہ
- هدي
- اصل لفظ
- هُدًى
- قسمِ کلمہ
- اسم
- وَذِكْرَىٰwadhik'rāاور نصیحت تھی
- مادہ
- ذكر
- اصل لفظ
- ذِكْرَى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · اسم
- لِأُو۟لِىli-ulīوالوں کے لیے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ذُو
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسم
- ٱلْأَلْبَٰبِl-albābiعقل (والوں کے لیے)
- مادہ
- لبب
- اصل لفظ
- أَلْباب
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
تفسیر
کہ وہ ہدایت و نصیحت تھی عقل مندوں کے لئے (١) ٥٤۔١ آسمانی کتابوں کا فائدہ وہی اٹھاتے ہیں ہدایت و نصیحت حاصل کرتے ہیں جو عقل سلیم کے مالک ہیں دوسرے لوگ تو گدھوں کی طرح ہیں جن پر کتابوں کا بوجھ تو لدا ہوتا ہے لیکن وہ اس سے بےخبر ہوتے ہیں کہ ان کتابوں میں کیا ہے؟
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan