غافر ⁦۴۰:۵۰⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۴۷۳ · پارہ ۲۴

قَالُوٓاْ أَوَلَمۡ تَكُ تَأۡتِيكُمۡ رُسُلُكُم بِٱلۡبَيِّنَٰتِۖ قَالُواْ بَلَىٰۚ قَالُواْ فَٱدۡعُواْۗ وَمَا دُعَٰٓؤُاْ ٱلۡكَٰفِرِينَ إِلَّا فِي ضَلَٰلٍ 

Qaloo awa lam taku ta/teekumrusulukum bilbayyinati qaloo bala qaloofadAAoo wama duAAao alkafireena illafee dalal

تراجم

وه جواب دیں گے کہ کیا تمہارے پاس تمہارے رسول معجزے لے کر نہیں آئے تھے؟ وه کہیں گے کیوں نہیں، وه کہیں گے کہ پھر تم ہی دعا کرو[1] اور کافروں کی دعا محض بے اﺛر اور بےراه ہے.[2]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. ہم ایسےلوگوں کےحق میں اس سے کیوں کر کچھ کہہ سکتے یں جن کے پاس اللہ کے پیغمبر دلائل و معجزات لےکر آئے لیکن انہوں نے پروا نہیں کی؟
  2. یعنی بالآخروہ تو خود ہی اللہ سے فریادکریں گے لیکن اس فریاد کی وہاں شنوائی نہیں ہوگی۔ اس لیے کہ دنیا میں ان پر حجت تمام کی جاچکی تھی۔ اب آخرت تو، ایمان، توبہ اور عمل کی جگہ نہیں، وہ تو دارالجزا ہے، دنیا میں جو کچھ کیا ہوگا، اس کا نتیجہ وہاں بھگتنا ہوگا۔

وہ کہیں گے کہ کیا تمہارے پاس تمہارے پیغمبر کھلی کھلی نشانیاں لے کر آتے نہیں رہے تھے ؟۔ دوزخی جواب دیں گے۔ کہ بیشک (آتے تو رہے تھے) وہ کہیں گے۔ پھر تو تم ہی دعا کرو، اور کافروں کی دعا کا کوئی انجام اکارت جانے کے سوا نہیں ہے۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. قَالُوٓا۟qālūوہ کہیں گے
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  2. أَوَلَمْawalamکیا بھلا نہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لَم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استفہام · حرفِ زائد · حرفِ نفی
  3. تَكُtakuتھے
    مادہ
    كون
    اصل لفظ
    كانَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  4. تَأْتِيكُمْtatīkumآئے تمہارے پاس
    مادہ
    اتي
    اصل لفظ
    أَتَى
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  5. رُسُلُكُمrusulukumتمہارے رسول
    مادہ
    رسل
    اصل لفظ
    رَسُول
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  6. بِٱلْبَيِّنَٰتِbil-bayinātiساتھ روشن دلائل کے
    مادہ
    بين
    اصل لفظ
    بَيِّنَة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
  7. قَالُوا۟qālūوہ کہیں گے
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  8. بَلَىٰbalāکیوں نہیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    بَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جواب
  9. قَالُوا۟qālūوہ کہیں گے
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  10. فَٱدْعُوا۟fa-id'ʿūپس دعا کرو
    مادہ
    دعو
    اصل لفظ
    دَعا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل · ضمیرِ شخصی
  11. وَمَاwamāاور نہیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ نفی
  12. دُعَٰٓؤُا۟duʿāuدعا
    مادہ
    دعو
    اصل لفظ
    دُعاء
    قسمِ کلمہ
    اسم
  13. ٱلْكَٰفِرِينَl-kāfirīnaکافروں کی
    مادہ
    كفر
    اصل لفظ
    كافِر
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  14. إِلَّاillāمگر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِلّا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ حصر
  15. فِىfīمیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  16. ضَلَٰلٍḍalālinگمراہی (میں) گم ہونے والی
    مادہ
    ضلل
    اصل لفظ
    ضَلال
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

وہ جواب دیں گے کہ کیا تمہارے پاس تمہارے رسول معجزے لے کر نہیں آئے تھے؟ وہ کہیں گے کیوں نہیں، وہ کہیں گے پھر تم ہی دعا کرو (١) اور کافروں کی دعا محض بے اثر اور بےراہ ہے (٢) ٥٠۔١ ہم ایسے لوگوں کے حق میں اللہ سے کیونکر کچھ کہہ سکتے ہیں جن کے پاس اللہ کے پیغمبر دلائل و معجزات لے کر آئے لیکن انہوں نے پروا نہ کی؟ ٥٠۔٢ یعنی بالآخر وہ خود ہی اللہ سے فریاد کریں گے لیکن اس فریاد کی وہاں شنوائی نہیں ہوگی۔ اس لئے کہ دنیا میں ان پر حجت تمام کی جا چکی تھی اب آخرت تو ایمان، توبہ اور عمل کی جگہ نہیں، وہ تو دار الجزا ہے، دنیا میں جو کچھ کیا ہوگا، اس کا نتیجہ وہاں بھگتنا ہوگا۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan