غافر ⁦۴۰:۵⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۴۶۷ · پارہ ۲۴

كَذَّبَتۡ قَبۡلَهُمۡ قَوۡمُ نُوحٖ وَٱلۡأَحۡزَابُ مِنۢ بَعۡدِهِمۡۖ وَهَمَّتۡ كُلُّ أُمَّةِۭ بِرَسُولِهِمۡ لِيَأۡخُذُوهُۖ وَجَٰدَلُواْ بِٱلۡبَٰطِلِ لِيُدۡحِضُواْ بِهِ ٱلۡحَقَّ فَأَخَذۡتُهُمۡۖ فَكَيۡفَ كَانَ عِقَابِ

Kaththabat qablahum qawmu noohinwal-ahzabu min baAAdihim wahammat kulluommatin birasoolihim liya/khuthoohu wajadaloo bilbatililiyudhidoo bihi alhaqqa faakhathtuhumfakayfa kana AAiqab

تراجم

قوم نوح نے اور ان کے بعد کے گروہوں نے بھی جھٹلایا تھا۔ اور ہر امت نے اپنے رسول کو گرفتار کر لینے کا اراده کیا[1] اور باطل کے ذریعہ کج بحثیاں کیں، تاکہ ان سے حق کو بگاڑ دیں[2] پس میں نے ان کو پکڑ لیا، سو میری طرف سے کیسی سزا ہوئی.[3]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. تاکہ اسے قید یا قتل کردیں یا سزا دیں۔
  2. یعنی اپنے رسولوں سے انہوں نے جھگڑاکیا، جس سے مقصود حق بات میں کیڑے نکالنا اور اسے کمزور کرنا تھا۔
  3. چنانچہ میں نے ان حامیان باطل کو اپنے عذاب کی گرفت میں لے لیا،پس تم دیکھ لو ان کےحق میں میرا عذاب کس طرح آیا اور کیسے انہیں حرف غلط کی طرح مٹا دیا گیا یا نہیں نشان عبرت بنا دیا گیا۔

ان سے پہلے نوح کی قوم اور ان کے بعد بہت سے گروہوں نے بھی (پیغمبروں کو) جھٹلایا تھا اور ہر قوم نے اپنے پیغمبر کے بارے میں یہ ارادہ کیا تھا کہ انہیں گرفتار کرلے، اور انہوں نے باطل کا سہارا لے کر جھگڑے کیے تھے تاکہ اس کے ذریعے حق کو مٹا دیں۔ نتیجہ یہ ہوا کہ میں نے ان کو پکڑ میں لے لیا۔ اب (دیکھ لو کہ) میری سزا کسی (سخت) تھی۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. كَذَّبَتْkadhabatجھٹلایا
    مادہ
    كذب
    اصل لفظ
    كَذَّبَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  2. قَبْلَهُمْqablahumان سے پہلے
    مادہ
    قبل
    اصل لفظ
    قَبْل
    قسمِ کلمہ
    ظرفِ زمان · ضمیرِ شخصی
  3. قَوْمُqawmuقوم
    مادہ
    قوم
    اصل لفظ
    قَوْم
    قسمِ کلمہ
    اسم
  4. نُوحٍnūḥinنوح نے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    نُوح
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  5. وَٱلْأَحْزَابُwal-aḥzābuاور گروہوں نے
    مادہ
    حزب
    اصل لفظ
    حِزْب
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم
  6. مِنۢminسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  7. بَعْدِهِمْbaʿdihimان کے بعد
    مادہ
    بعد
    اصل لفظ
    بَعْد
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  8. وَهَمَّتْwahammatاور ارادہ کیا
    مادہ
    همم
    اصل لفظ
    هَمَّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  9. كُلُّkulluہر
    مادہ
    كلل
    اصل لفظ
    كُلّ
    قسمِ کلمہ
    اسم
  10. أُمَّةٍۭummatinامت نے
    مادہ
    امم
    اصل لفظ
    أُمَّة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  11. بِرَسُولِهِمْbirasūlihimاپنے رسول کے ساتھ۔ اپنے رسول کا
    مادہ
    رسل
    اصل لفظ
    رَسُول
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم · ضمیرِ شخصی
  12. لِيَأْخُذُوهُliyakhudhūhuتاکہ وہ پکڑیں اس کو
    مادہ
    اخذ
    اصل لفظ
    أَخَذَ
    قسمِ کلمہ
    لامِ تعلیل · فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  13. وَجَٰدَلُوا۟wajādalūاور انہوں نے جھگڑا کیا
    مادہ
    جدل
    اصل لفظ
    جادَلُ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  14. بِٱلْبَٰطِلِbil-bāṭiliساتھ باطل کے
    مادہ
    بطل
    اصل لفظ
    باطِل
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
  15. لِيُدْحِضُوا۟liyud'ḥiḍūتاکہ نیچا دکھائیں
    مادہ
    دحض
    اصل لفظ
    يُدْحِضُ
    قسمِ کلمہ
    لامِ تعلیل · فعل · ضمیرِ شخصی
  16. بِهِbihiساتھ اس کے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  17. ٱلْحَقَّl-ḥaqaحق کو
    مادہ
    حقق
    اصل لفظ
    حَقّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  18. فَأَخَذْتُهُمْfa-akhadhtuhumتو میں نے پکڑ لیا ان کو
    مادہ
    اخذ
    اصل لفظ
    أَخَذَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  19. فَكَيْفَfakayfaتو کس طرح
    مادہ
    كيف
    اصل لفظ
    كَيْف
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · حرفِ استفہام
  20. كَانَkānaتھی
    مادہ
    كون
    اصل لفظ
    كانَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  21. عِقَابِʿiqābiسزا میری
    مادہ
    عقب
    اصل لفظ
    عِقاب
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

قوم نوح نے اور ان کے بعد کے گروہوں نے بھی جھٹلایا تھا۔ اور ہر امت نے اپنے رسول کو گرفتار کر لینے کا ارادہ کیا (١) اور باطل کے ذریعے جھوٹے بحث مباحثے کئے تاکہ ان سے حق کو بگاڑ دیں (٢) پس میں نے انہیں پکڑ لیا، سو میری طرف سے کیسی سزا ہوئی (٣)۔ ٥۔١ تاکہ اسے قید یا قتل کر دیں یا سزا دیں۔ ٥۔٢ یعنی اپنے رسولوں سے انہوں نے جھگڑا کیا، جس سے مقصود حق بات میں کیڑے نکالنا اور اسے کمزور کرنا تھا۔ ٥۔٣ چنانچہ میں نے ان حامیان باطل کو اپنے عذاب کی گرفت میں لے لیا، پس تم دیکھ لو ان کے حق میں میرا عذاب کس طرح آیا اور کیسے انہیں حرف غلط کی طرح مٹا دیا گیا یا انہیں نشان عبرت بنا دیا۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan