النساء ۴:۵۳
أَمۡ لَهُمۡ نَصِيبٞ مِّنَ ٱلۡمُلۡكِ فَإِذٗا لَّا يُؤۡتُونَ ٱلنَّاسَ نَقِيرًا
Am lahum naseebun mina almulki fa-ithanla yu/toona annasa naqeera
تراجم
کیا ان کا کوئی حصہ سلطنت میں ہے؟ اگر ایسا ہو تو پھر یہ کسی کو ایک کھجور کی گٹھلی کے شگاف کے برابر بھی کچھ نہ دیں گے۔[1]
- یہ استفہام انکاری ہے یعنی بادشاہی میں ان کا کوئی حصہ نہیں ہے۔ اگر اس میں ان کا کچھ حصہ ہوتا تویہ یہود اتنے بخیل ہیں کہ لوگوں کو بالخصوص حضرت محمد (صلى الله عليه وسلم) کو اتنا بھی نہ دیتے جس سے کھجور کی گٹھلی کا شگاف ہی پر ہو جاتا۔ ”نَقِيرٌ“ اس نقطے کو کہتے ہیں جو کھجور کی گٹھلی کے اوپر ہوتا ہے۔ (ابن کثیر)
تو کیا ان کو (کائنات کی) بادشاہی کا کچھ حصہ ملا ہوا ہے ؟ اگر ایسا ہوتا تو یہ لوگوں کو گٹھلی کے شگاف کے برابر بھی کچھ نہ دیتے۔ [1]
- : یہودیوں کی مسلمانوں سے دشمنی اور عناد کا سبب قرآن کریم نے یہ بیان فرمایا ہے کہ انہیں یہ توقع تھی کہ جس طرح پچھلے بہت سے انبیائے کرام ؑ بنی اسرائیل سے آئے ہیں، نبی آخرالزماں ﷺ بھی انہی کے خاندان سے ہوں گے، لیکن جب آنحضرت ﷺ حضرت اسماعیل ؑ کی اولاد میں مبعوث فرمائے گئے تو یہ لوگ حسد میں مبتلا ہوگئے، حالانکہ نبوت و خلافت و حکومت تو اللہ تعالیٰ کا ایک فضل ہے وہ جب جس کو مناسب سمجھتا ہے اپنے اس فضل سے سرفراز فرماتا ہے، اگر کوئی شخص اس پر اعتراض کرے تو گویا وہ یہ دعوی کررہا ہے کہ کائنات کی بادشاہی اس کے پاس ہے اور اسی کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ اپنی پسند سے انبیاء ؑ کو منتخب کرے، اللہ تعالیٰ اس آیت میں فرماتے ہیں کہ اگر کہیں بادشاہی واقعی ان کو مل گئی ہوتی تو یہ اتنے بخیل ہیں کہ کسی کو ذرہ برابر بھی کچھ نہ دیتے۔
لفظ بہ لفظ
- أَمْamکیا
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- أَم
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف
- لَهُمْlahumان کے لیے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- نَصِيبٌnaṣībunایک حصہ ہے
- مادہ
- نصب
- اصل لفظ
- نَصِيب
- قسمِ کلمہ
- اسم
- مِّنَminaمیں سے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- ٱلْمُلْكِl-mul'kiبادشاہت
- مادہ
- ملك
- اصل لفظ
- مُلْك
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- فَإِذًاfa-idhanتو تب
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِذًا
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ جواب
- لَّاlāنہیں
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- لا
- قسمِ کلمہ
- حرفِ نفی
- يُؤْتُونَyu'tūnaوہ دیں گے
- مادہ
- اتي
- اصل لفظ
- آتَى
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- ٱلنَّاسَl-nāsaلوگوں کو
- مادہ
- انس
- اصل لفظ
- ناس
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- نَقِيرًاnaqīranتل برابر
- مادہ
- نقر
- اصل لفظ
- نَقِير
- قسمِ کلمہ
- اسم
تفسیر
یہودیوں کی دشمنی کی انتہا اور اس کی سزا یہاں بطور انکار کے سوال ہوتا ہے کہ کیا وہ ملک کے کسی حصہ کے مالک ہیں ؟ یعنی نہیں ہیں، پھر ان کی بخیلی بیان کی جاتی ہے کہ اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ کسی کو ذرا سا بھی نفع پہنچانے کے دوا دار نہ ہوتے خصوصاً اللہ کے اس آخری پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اتنا بھی نہ دیتے جتنا کھجور کی گٹھلی کے درمیان کا پردہ ہوتا ہے جیسے اور آیت میں ہے (قُلْ لَّوْ اَنْتُمْ تَمْلِكُوْنَ خَزَاۗىِٕنَ رَحْمَةِ رَبِّيْٓ اِذًا لَّاَمْسَكْتُمْ خَشْيَةَ الْاِنْفَاقِ ۭ وَكَانَ الْاِنْسَانُ قَتُوْرًا) 17 ۔ الاسراء :100) یعنی اگر تم میرے رب کی رحمتوں کے خزانوں کے مالک ہوتے تو تم تو خرچ ہوجانے کے خوف سے بالکل ہی روک لیتے گو ظاہر ہے کہ وہ کم نہیں ہوسکتے تھے لیکن تمہاری کنجوسی تمہیں ڈرا دیتی اسی لئے فرما دیا کہ انسان بڑا ہی بخیل ہے، ان کے ان بخیلانہ مزاج کے بعد ان کا حسد واضح کیا جا رہا ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ہم نے آل ابراہیم کو جو بنی اسرائیل سے نہیں اس لئے ان سے حسد کی آگ میں جل رہے ہیں اور لوگوں کو آپ کی تصدیق سے روک رہے ہیں۔ ابن عباس (رض) فرماتے ہیں یہاں الناس سے مراد ہم ہیں کوئی اور نہیں، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ہم نے آل ابراہیم کو جو بنی اسرائیل کے قبائل میں اولاد ابراہیم سے ہیں نبوۃ دی کتاب نازل فرمائی جینے مرنے کے آداب سکھائے بادشاہت بھی دی اس کے باوجود ان میں سے بعض تو مومن ہوئے اس انعام و اکرام کو مانا لیکن بعض نے خود بھی کفر کیا اور دوسرے لوگوں کو بھی اس سے روکا حالانکہ وہ بھی بنی اسرائیل ہی تھے تو جبکہ یہ اپنے والوں سے بھی منکر ہوچکے ہیں تو پھر اے نبی آخر الزمان آپ کا انکار ان سے کیا دور ہے ؟ جب کہ آپ ان میں سے بھی نہیں، یہ بھی مطلب ہوسکتا ہے کہ بعض اس پر یعنی محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر ایمان لائے اور بعض نہ لائے پس یہ کافر اپنے کفر میں بہت سخت اور نہایت پکے ہیں اور ہدایت و حق سے بہت ہی دور ہیں پھر انہیں ان کی سزا سنائی جا رہی ہے کہ جہنم کا جلنا انہیں بس ہے، ان کے کفر وعناد کی ان کی تکذیب اور سرکشی کی یہ سزا کافی ہے۔
Urdu - Tafsir Ibn Kathir