الزمر ⁦۳۹:۷۵⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۴۶۷ · پارہ ۲۴

وَتَرَى ٱلۡمَلَٰٓئِكَةَ حَآفِّينَ مِنۡ حَوۡلِ ٱلۡعَرۡشِ يُسَبِّحُونَ بِحَمۡدِ رَبِّهِمۡۚ وَقُضِيَ بَيۡنَهُم بِٱلۡحَقِّۚ وَقِيلَ ٱلۡحَمۡدُ لِلَّهِ رَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ

Watara almala-ikata haffeenamin hawli alAAarshi yusabbihoona bihamdirabbihim waqudiya baynahum bilhaqqi waqeelaalhamdu lillahi rabbi alAAalameen

تراجم

اور تو فرشتوں کو اللہ کے عرش کے اردگرد حلقہ باندھے ہوئے اپنے رب کی حمد و تسبیح کرتے ہوئے دیکھے گا[1] اور ان میں انصاف کا فیصلہ کیا جائے گا اور کہہ دیا جائے گا کہ ساری خوبی اللہ ہی کے لیے ہے جو تمام جہانوں کا پالنہار ہے.[2]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. قضائے الٰہی کے بعد جب اہل ایمان جنت میں اور اہل کفر و شرک جہنم میں چلے جائیں گے، آیت میں اس کے بعد کا نقشہ بیان کیا گیا ہے کہ فرشتے عرش الٰہی کو گھیرے ہوئے تسبیح و تحمید میں مصروف ہوں گے۔
  2. یہاں حمد کی نسبت کسی ایک مخلوق کی طرف نہیں کی گئی جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ہر چیز (ناطق و غیر ناطق) کی زبان پر حمد الٰہی کے ترانے ہوں گے۔

اور تم فرشتوں کو دیکھو گے کہ عرش کے گرد حلقہ بنائے ہوئے اپنے پروردگار کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کر رہے ہوں گے، اور لوگوں کے درمیان برحق فیصلہ کردیا جائے گا، اور کہنے والے کہیں گے کہ : تمام تر تعریف اللہ کی ہے جو سارے جہانوں کا پروردگار ہے۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَتَرَىwatarāاور تم دیکھو گے
    مادہ
    راي
    اصل لفظ
    رَأَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  2. ٱلْمَلَٰٓئِكَةَl-malāikataفرشتوں کو
    مادہ
    ملك
    اصل لفظ
    مَلَك
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  3. حَآفِّينَḥāffīnaگھیرا ڈالے ہوئے۔ حلقہ بنائے ہوئے
    مادہ
    حفف
    اصل لفظ
    حافّ
    قسمِ کلمہ
    اسم
  4. مِنْminسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  5. حَوْلِḥawliآس پاس (سے)
    مادہ
    حول
    اصل لفظ
    حَوْل
    قسمِ کلمہ
    اسم
  6. ٱلْعَرْشِl-ʿarshiعرش کے
    مادہ
    عرش
    اصل لفظ
    عَرْش
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  7. يُسَبِّحُونَyusabbiḥūnaتسبیح کر رہے ہوں گے
    مادہ
    سبح
    اصل لفظ
    سَبَّحَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  8. بِحَمْدِbiḥamdiحمد کے ساتھ
    مادہ
    حمد
    اصل لفظ
    حَمْد
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم
  9. رَبِّهِمْrabbihimاپنے رب کی
    مادہ
    ربب
    اصل لفظ
    رَبّ
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  10. وَقُضِىَwaquḍiyaاور فیصلہ کردیا جائے گا
    مادہ
    قضي
    اصل لفظ
    قَضَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  11. بَيْنَهُمbaynahumان کے درمیان
    مادہ
    بين
    اصل لفظ
    بَيْن
    قسمِ کلمہ
    ظرفِ مکان · ضمیرِ شخصی
  12. بِٱلْحَقِّbil-ḥaqiحق کے ساتھ
    مادہ
    حقق
    اصل لفظ
    حَقّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
  13. وَقِيلَwaqīlaاور کہہ دیا جائے گا
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  14. ٱلْحَمْدُl-ḥamduسب تعریف
    مادہ
    حمد
    اصل لفظ
    حَمْد
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  15. لِلَّهِlillahiاللہ کے لیے ہے
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسمِ علم
  16. رَبِّrabbiجو رب ہے
    مادہ
    ربب
    اصل لفظ
    رَبّ
    قسمِ کلمہ
    اسم
  17. ٱلْعَٰلَمِينَl-ʿālamīnaسارے جہانوں کا
    مادہ
    علم
    اصل لفظ
    عالَم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

جبکہ اللہ تعالیٰ نے اہل جنت اور اہل جہنم کا فیصلہ سنا دیا اور انہیں ان کے ٹھکانے پہنچائے جانے کا حال بھی بیان کردیا۔ اور اس میں اپنے عدل و انصاف کا ثبوت بھی دے دیا، تو اس آیت میں فرمایا کہ قیامت کے روز اس وقت تو دیکھے گا کہ فرشتے اللہ کے عرش کے چاروں طرف کھڑے ہوں گے اور اللہ تعالیٰ کی حمد و تسبیح بزرگی اور بڑائی بیان کر رہے ہوں گے۔ ساری مخلوق میں عدل و حق کے ساتھ فیصلے ہوچکے ہوں گے۔ اس سراسر عدل اور بالکل رحم والے فیصلوں پر کائنات کا ذرہ ذرہ اس کی ثنا خوانی کرنے لگے گا اور جاندار چیز سے آواز آئے گی کہ الحمد للہ رب العالمین چونکہ اس وقت ہر اک تر و خشک چیز اللہ کی حمد بیان کرے گی اس لئے یہاں مجہول کا صیغہ لاکر فاعل کو عام کردیا گیا۔ حضرت قتادہ (رح) فرماتے ہیں خلق کی پیدائش کی ابتداء بھی حمد سے ہے فرماتا ہے الحمدللہ الذی خلق السموات والارض اور مخلوق کی انتہا بھی حمد سے ہے۔ فرماتا ہے (وَقُضِيَ بَيْنَهُمْ بالْحَقِّ وَقِيْلَ الْحَـمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ 75؀ ) 39 ۔ الزمر :75)

مکمل تفسیر پڑھیں

Urdu - Tafsir Ibn Kathir