ص ⁦۳۸:۵۷⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۴۵۶ · پارہ ۲۳

هَٰذَا فَلۡيَذُوقُوهُ حَمِيمٞ وَغَسَّاقٞ

Hatha falyathooqoohu hameemunwaghassaq

تراجم

یہ ہے، پس اسے چکھیں، گرم پانی اور پیﭗ.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. حَمِيمٌ وَغَسَّاقٌ فَليَذُوقُوه، هَذَا کی خبر ہے یعنی هَذَا حَمِيمٌ وَغَسَّاقٌ فَلْيَذُوقُوهُ یہ ہے گرم پانی اور پیپ، اسے چکھو۔ حَمِيمٌ، گرم کھولتا ہوا پانی، جو ان کی آنتوں کو کاٹ ڈالے گا۔ غَسَّاقٌ، جہنمیوں کی کھالوں سے جو پیپ اور گندا لہو نکلے گا۔ یا سخت ٹھنڈا پانی، جس کا پینا نہایت مشکل ہوگا۔

یہ ہے کھولتا ہوا پانی اور پیپ، اب وہ اس کا مزہ چکھیں۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. هَٰذَاhādhāیہ ہے (یہ بات)
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ذا
    قسمِ کلمہ
    تنبیہ · اسمِ اشارہ
  2. فَلْيَذُوقُوهُfalyadhūqūhuپس ضرور وہ چکھیں گے اس کو
    مادہ
    ذوق
    اصل لفظ
    ذاقُ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · لامِ امر · فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  3. حَمِيمٌḥamīmunجو کھولتا ہوا پانی ہے
    مادہ
    حمم
    اصل لفظ
    حَمِيم
    قسمِ کلمہ
    اسم
  4. وَغَسَّاقٌwaghassāqunاور پیپ لہو ہے
    مادہ
    غسق
    اصل لفظ
    غَسّاق
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم

تفسیر

یہ ہے، پس اسے چکھیں، گرم پانی اور پیپ (١) ٥٧۔١ یہ ہے پینے گرم پانی اور پیپ، اسے چکھو، گرم کھولتا ہو پانی، جو ان کی آنتوں کو کاٹ ڈالے گا، جہنمیوں کی کھالوں سے جو پیپ اور گندا لہو نکلے گا یا نہایت ٹھنڈا پانی، جس کا پینا نہایت مشکل ہوگا۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan