ص ۳۸:۴۳
وَوَهَبۡنَا لَهُۥٓ أَهۡلَهُۥ وَمِثۡلَهُم مَّعَهُمۡ رَحۡمَةٗ مِّنَّا وَذِكۡرَىٰ لِأُوْلِي ٱلۡأَلۡبَٰبِ
Wawahabna lahu ahlahu wamithlahummaAAahum rahmatan minna wathikrali-olee al-albab
تراجم
اور ہم نے اسے اس کا پورا کنبہ عطا فرمایا بلکہ اتنا ہی اور بھی اسی کے ساتھ اپنی (خاص) رحمت سے[1] ، اور عقلمندوں کی نصیحت کے لئے.[2]
- بعض کہتے ہیں کہ پہلا کنبہ جو بطور آزمائش ہلاک کر دیا گیا تھا، اسے زندہ کر دیا گیا اور اس کے مثل اور مزید کنبہ عطا کر دیا گیا۔ لیکن یہ بات کسی مستند ذریعے سے ثابت نہیں ہے۔ زیادہ صحیح بات یہی معلوم ہوتی ہے کہ اللہ نے پہلے سے زیادہ مال واولاد سے انہیں نواز دیا جو پہلے سے دوگنا تھا۔
- یعنی ایوب (عليه السلام) کو یہ سب کچھ ہم نےدوبارہ عطا کیا، تو اپنی رحمت خاص کے اظہار کے علاوہ اس کا دوسرا مقصد یہ ہے کہ اہل دانش اس سے نصیحت حاصل کریں اور وہ بھی ابتلا وشدائد پر اسی طرح صبر کریں جس طرح ایوب (عليه السلام) نے کیا۔
اور (اس طرح) ہم نے انہیں ان کے گھر والے بھی عطا کردیے۔ اور ان کے ساتھ اتنے ہی اور بھی۔ [1] تاکہ ان پر ہماری رحمت ہو، اور عقل والوں کے لیے ایک یادگار نصیحت۔
- : بیماری میں ان کی وفادار اہلیہ کے سوا سب ان کا ساتھ چھوڑ گئے تھے۔ صحت کے بعد نہ صرف واپس آگئے، بلکہ اللہ تعالیٰ نے انہیں مزید پوتے پوتیاں عطا فرمائیں، اور اس طرح ان کے خاندان کی تعداد دوگنی ہوگئی۔
لفظ بہ لفظ
- وَوَهَبْنَاwawahabnāاور عطا کئے ہم نے
- مادہ
- وهب
- اصل لفظ
- وَهَبَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
- لَهُۥٓlahuاس کو
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- أَهْلَهُۥahlahuاس کے گھر والے
- مادہ
- اهل
- اصل لفظ
- أَهْل
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- وَمِثْلَهُمwamith'lahumاور ان کے مثل
- مادہ
- مثل
- اصل لفظ
- مِثْل
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · اسم · ضمیرِ شخصی
- مَّعَهُمْmaʿahumان کے ساتھ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مَع
- قسمِ کلمہ
- ظرفِ مکان · ضمیرِ شخصی
- رَحْمَةًraḥmatanبطور رحمت
- مادہ
- رحم
- اصل لفظ
- رَحْمَة
- قسمِ کلمہ
- اسم
- مِّنَّاminnāہماری طرف سے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- وَذِكْرَىٰwadhik'rāاور ایک نصیحت
- مادہ
- ذكر
- اصل لفظ
- ذِكْرَى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · اسم
- لِأُو۟لِىli-ulīعقل والوں کے لئے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ذُو
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسم
- ٱلْأَلْبَٰبِl-albābiعقل والوں کے لئے
- مادہ
- لبب
- اصل لفظ
- أَلْباب
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
تفسیر
اور ہم نے اسے اس کا پورا کنبہ عطا فرمایا بلکہ اتنا ہی اور بھی اس کے ساتھ اپنی (خاص) رحمت سے، (١) اور عقلمندوں کی نصیحت کے لئے (٢)۔ ٤٣۔١ بعض کہتے ہیں کہ پہلا کنبہ جو بطور آزمائش ہلاک کر دیا گیا تھا، اسے زندہ کر دیا گیا اور اس کی مثل اور مذید کنبہ عطا کر دیا گیا۔ لیکن یہ بات کسی مستند ذریعے سے ثابت نہیں ہے، زیادہ صحیح بات یہی معلوم ہوتی ہے کہ اللہ نے پہلے سے زیادہ مال و اولاد سے انہیں نواز دیا جو پہلے سے دگنا تھا۔ ٤٣۔٢ یعنی ایوب علیہ السلام کو سب کچھ دوبارہ عطا کیا، تو اپنی رحمت خاص کے اظہار کے علاوہ اس کا دوسرا مقصد یہ ہے کہ اہل دانش اس سے نصیحت حاصل کریں اور وہ بھی ابتلاء و شدائد پر اسی طرح صبر کریں جس طرح ایوب علیہ السلام نے کیا۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan