ص ⁦۳۸:۴۲⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۴۵۵ · پارہ ۲۳

ٱرۡكُضۡ بِرِجۡلِكَۖ هَٰذَا مُغۡتَسَلُۢ بَارِدٞ وَشَرَابٞ

Orkud birijlika hathamughtasalun baridun washarab

تراجم

اپنا پاؤں مارو، یہ نہانے کا ٹھنڈا اور پینے کا پانی ہے.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. اللہ تعالیٰ نے حضرت ایوب (عليه السلام) کی دعا قبول فرمائی اور ان سے کہا کہ زمین پر پیر مارو، جس سے ایک چشمہ جاری ہوگیا۔ اس کے پانی پینے سے اندرونی بیماریاں اور غسل کرنے سے ظاہری بیماریاں دور ہوگئیں۔ بعض کہتے ہیں کہ یہ دو چشمے تھے، ایک سے غسل فرمایا اور دوسرے سے پانی پیا۔ لیکن قرآن کے الفاظ سے پہلی بات کی تائید ہوتی ہے۔ یعنی ایک ہی چشمہ تھا۔

(ہم نے ان سے کہا) اپنا پاؤں زمین پر مارو، لو ! یہ ٹھنڈا پانی ہے نہانے کے لیے بھی اور پینے کے لیے بھی۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. ٱرْكُضْur'kuḍتم مارو
    مادہ
    ركض
    اصل لفظ
    يَرْكُضُ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  2. بِرِجْلِكَbirij'likaاپنا پاؤں
    مادہ
    رجل
    اصل لفظ
    رِجْل
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم · ضمیرِ شخصی
  3. هَٰذَاhādhāیہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ذا
    قسمِ کلمہ
    تنبیہ · اسمِ اشارہ
  4. مُغْتَسَلٌۢmugh'tasalunنہانے کا پانی ہے
    مادہ
    غسل
    اصل لفظ
    مُغْتَسَل
    قسمِ کلمہ
    اسم
  5. بَارِدٌbāridunٹھنڈا
    مادہ
    برد
    اصل لفظ
    بارِد
    قسمِ کلمہ
    اسم
  6. وَشَرَابٌwasharābunاور پینے کاپانی
    مادہ
    شرب
    اصل لفظ
    شَراب
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم

تفسیر

اپنا پاؤں مارو، یہ نہانے کا ٹھنڈا اور پینے کا پانی ہے (١) ٤٢۔١ اللہ تعالٰی نے حضرت ایوب علیہ السلام کی دعا قبول فرمائی اور ان سے کہا کہ زمین پر پاؤں مارو، جس سے ایک چشمہ جاری ہوگیا۔ اس کے پانی پینے سے اندرونی بیماریاں اور غسل کرنے سے ظاہری بیماریاں دور ہوگئیں بعض کہتے ہیں کہ یہ دو چشمے تھے، ایک سے غسل فرمایا اور دوسرے سے پانی پیا۔ لیکن قرآن کے الفاظ سے پہلی بات کی تائید ہوتی ہے، یعنی ایک ہی چشمہ تھا۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan