ص ⁦۳۸:۳۹⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۴۵۵ · پارہ ۲۳

هَٰذَا عَطَآؤُنَا فَٱمۡنُنۡ أَوۡ أَمۡسِكۡ بِغَيۡرِ حِسَابٖ

Hatha AAataona famnunaw amsik bighayri hisab

تراجم

یہ ہے ہمارا عطیہ اب تو احسان کر یا روک رکھ، کچھ حساب نہیں.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی تیری دعا کے مطابق ہم نے تجھے عظیم بادشاہی سے نواز دیا، اب انسانوں میں سے جس کو تو چاہے دے، جسے چاہے نہ دے، تجھ سے ہم حساب بھی نہیں لیں گے۔

(اور ان سے کہا تھا کہ) یہ ہمارا عطیہ ہے، اب تمہیں اختیار ہے کہ احسان کر کے کسی کو کچھ دو ، یا اپنے پاس رکھو، تم پر کسی حساب کی ذمہ داری نہیں ہے۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : حضرت سلیمان ؑ کو یہ دولت مالک بنا کر دے دی گئی تھی، اور یہ اختیار دیا گیا تھا کہ جتنی چاہیں، خود رکھیں، اور جتنی چاہیں، کسی اور کو دیں۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. هَٰذَاhādhāیہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ذا
    قسمِ کلمہ
    تنبیہ · اسمِ اشارہ
  2. عَطَآؤُنَاʿaṭāunāہماری بخشش تھی
    مادہ
    عطو
    اصل لفظ
    عَطاء
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  3. فَٱمْنُنْfa-um'nunپس احسان کر
    مادہ
    منن
    اصل لفظ
    مَنَّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل
  4. أَوْawیا
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    أَو
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف
  5. أَمْسِكْamsikروک لے
    مادہ
    مسك
    اصل لفظ
    أَمْسَكَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  6. بِغَيْرِbighayriبغیر
    مادہ
    غير
    اصل لفظ
    غَيْر
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم
  7. حِسَابٍḥisābinحساب کے
    مادہ
    حسب
    اصل لفظ
    حِساب
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

یہ ہے ہمارا عطیہ اب تو احسان کر یا روک رکھ، کچھ حساب نہیں (١)۔ ٣٩۔١ یعنی تیری دعا کے مطابق ہم نے تجھے عظیم بادشاہی سے نواز دیا، اب انسانوں میں سے جس کو چاہے دے، جسے چاہے نہ دے، تجھ سے ہم حساب بھی نہیں لیں گے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan