ص ⁦۳۸:۳۸⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۴۵۵ · پارہ ۲۳

وَءَاخَرِينَ مُقَرَّنِينَ فِي ٱلۡأَصۡفَادِ

Waakhareena muqarraneena fee al-asfad

تراجم

اور دوسرے جنات کو بھی جو زنجیروں میں جکڑے رہتے.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. جنات میں سے جو سرکش یا کافر ہوتے، انہیں بیڑیوں میں جکڑ دیا جاتا، تاکہ وہ اپنے کفر یا سرکشی کی وجہ سے سرتابی نہ کر سکیں۔

اور کچھ وہ جنات جو زنجیروں میں جکڑے ہوئے تھے۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : یہ جنات حضرت سلیمان ؑ کی کیا خدمات انجام دیا کرتے تھے ؟ اس کی تفصیل سورة سبا میں گذری ہے یہاں یہ اضافہ ہے کہ وہ غوطے لگا کر سمندر سے موتی وغیرہ نکال لایا کرتے تھے۔ اور کچھ جنات جو نہایت شریر تھے ان کی شرارتوں سے لوگوں کو محفوظ کرنے کے لیے انہیں جکڑ کر رکھا گیا تھا۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَءَاخَرِينَwaākharīnaاور کچھ دوسرے
    مادہ
    اخر
    اصل لفظ
    آخَر
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم
  2. مُقَرَّنِينَmuqarranīnaجکڑے ہوئے
    مادہ
    قرن
    اصل لفظ
    مُقَرَّن
    قسمِ کلمہ
    اسم
  3. فِىfīمیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  4. ٱلْأَصْفَادِl-aṣfādiبیڑیوں
    مادہ
    صفد
    اصل لفظ
    أَصْفاد
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

اور دوسرے جنات کو بھی جو زنجیروں میں جکڑے رہتے (١) ٣٨۔١ جنات میں سے جو سرکش یا کافر ہوتے، انہیں بیڑیوں میں جکڑ دیا جاتا، تاکہ وہ اپنے کفر یا سرکشی کی وجہ سے سرتابی نہ کرسکیں۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan