ص ۳۸:۲۳
إِنَّ هَٰذَآ أَخِي لَهُۥ تِسۡعٞ وَتِسۡعُونَ نَعۡجَةٗ وَلِيَ نَعۡجَةٞ وَٰحِدَةٞ فَقَالَ أَكۡفِلۡنِيهَا وَعَزَّنِي فِي ٱلۡخِطَابِ
Inna hatha akhee lahu tisAAunwatisAAoona naAAjatan waliya naAAjatun wahidatun faqalaakfilneeha waAAazzanee fee alkhitab
تراجم
(سنیے) یہ میرا بھائی ہے[1] اس کے پاس نناوے دنبیاں ہیں اور میرے پاس ایک ہی دنبی ہے لیکن یہ مجھ سے کہہ رہا ہے کہ اپنی یہ ایک بھی مجھ ہی کو دے دے[2] اور مجھ پر بات میں بڑی سختی برتتا ہے.[3]
یہ میرا بھائی ہے، اس کے پاس ننانوے دنبیاں ہیں، اور میرے پاس ایک ہی دنبی ہے، اب یہ کہتا ہے کہ وہ بھی میرے حوالے کرو، اور اس نے زور بیان سے مجھے دبا لیا ہے۔
لفظ بہ لفظ
- إِنَّinnaبیشک
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِنّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ نصب
- هَٰذَآhādhāیہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ذا
- قسمِ کلمہ
- تنبیہ · اسمِ اشارہ
- أَخِىakhīمیرا بھائی ہے
- مادہ
- اخو
- اصل لفظ
- أَخ
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- لَهُۥlahuاس کی ہیں
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- تِسْعٌtis'ʿunنو
- مادہ
- تسع
- اصل لفظ
- تِسْع
- قسمِ کلمہ
- اسم
- وَتِسْعُونَwatis'ʿūnaاور نوے
- مادہ
- تسع
- اصل لفظ
- تِسْع
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · اسم
- نَعْجَةًnaʿjatanدنبیاں
- مادہ
- نعج
- اصل لفظ
- نَعْجَة
- قسمِ کلمہ
- اسم
- وَلِىَwaliyaاور میرے لئے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
- قسمِ کلمہ
- حرفِ حال · حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- نَعْجَةٌnaʿjatunدنبی ہے
- مادہ
- نعج
- اصل لفظ
- نَعْجَة
- قسمِ کلمہ
- اسم
- وَٰحِدَةٌwāḥidatunایک ہی
- مادہ
- وحد
- اصل لفظ
- واحِدَة
- قسمِ کلمہ
- اسم
- فَقَالَfaqālaتو اس نے کہا
- مادہ
- قول
- اصل لفظ
- قالَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · فعل
- أَكْفِلْنِيهَاakfil'nīhāمجھے سونپ دے اس کو
- مادہ
- كفل
- اصل لفظ
- أَكْفِلْ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
- وَعَزَّنِىwaʿazzanīاور اس نے غلبہ پالیا مجھ پر
- مادہ
- عزز
- اصل لفظ
- عَزَّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
- فِىfīمیں
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- فِي
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- ٱلْخِطَابِl-khiṭābiکلام/ گفتگو میں
- مادہ
- خطب
- اصل لفظ
- خِطاب
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
تفسیر
(سنیئے) یہ میرا بھائی ہے (١) اس کے پاس نناوے دنبیاں ہیں اور میرے پاس ایک ہی دنبی ہے لیکن یہ مجھ سے کہہ رہا ہے کہ اپنی یہ ایک دنبی بھی مجھ ہی کو دے دے (٢) اور مجھ پر بات میں بڑی سختی برتتا ہے (٣)۔ ٢٣۔١ بھائی سے مراد دینی بھائی یا شریک کاروبار یا دوست ہے۔ سب پر بھائی کا اطلاق صحیح ہے۔ ٢٣۔٢ یعنی ایک دنبی بھی میری دنبیوں میں شامل کر دے تاکہ میں ہی اس کا بھی ضامن اور کفیل ہو جاؤں۔ ٢٣۔٣ دوسرا ترجمہ ہے ' اور یہ گفتگو میں بھی مجھ پر غالب آگیا ' یعنی جس طرح اس کے پاس مال زیادہ ہے، زبان کا بھی مجھ سے زیادہ تیز ہے اور اس تیزی و طراری کی وجہ سے لوگوں کو قائل کر لیتا ہے۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan