ص ⁦۳۸:۲۴⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۴۵۴ · پارہ ۲۳

قَالَ لَقَدۡ ظَلَمَكَ بِسُؤَالِ نَعۡجَتِكَ إِلَىٰ نِعَاجِهِۦۖ وَإِنَّ كَثِيرٗا مِّنَ ٱلۡخُلَطَآءِ لَيَبۡغِي بَعۡضُهُمۡ عَلَىٰ بَعۡضٍ إِلَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّٰلِحَٰتِ وَقَلِيلٞ مَّا هُمۡۗ وَظَنَّ دَاوُۥدُ أَنَّمَا فَتَنَّٰهُ فَٱسۡتَغۡفَرَ رَبَّهُۥ وَخَرَّۤ رَاكِعٗاۤ وَأَنَابَ۩

Qala laqad thalamakabisu-ali naAAjatika ila niAAajihi wa-innakatheeran mina alkhulata-i layabghee baAAduhum AAalabaAAdin illa allatheena amanoowaAAamiloo assalihati waqaleelun mahum wathanna dawoodu annama fatannahufastaghfara rabbahu wakharra rakiAAan waanab

تراجم

آپ نے فرمایا! اس کا اپنی دنبیوں کے ساتھ تیری ایک دنبی ملا لینے کا سوال بیشک تیرے اوپر ایک ﻇلم ہے اور اکثر حصہ دار اور شریک (ایسے ہی ہوتے ہیں کہ) ایک دوسرے پر ﻇلم کرتے[1] ہیں، سوائے ان کے جو ایمان ﻻئے اور جنہوں نے نیک عمل کیے اور ایسے لوگ بہت ہی کم ہیں[2] اور (حضرت) داؤد (علیہ السلام) سمجھ گئے کہ ہم نے انہیں آزمایا ہے، پھر تو اپنے رب سے استغفار کرنے لگے اور عاجزی کرتے ہوئے گر پڑے[3] اور (پوری طرح) رجوع کیا.

Urdu - Muhammad Junagarhi

داؤد نے کہا : اس نے اپنی دنبیوں میں شامل کرنے کے لیے تمہاری دنبی کا جو مطالبہ کیا ہے اس میں یقینا تم پر ظلم کیا ہے۔ اور بہت سے لوگ جن کے درمیان شرکت ہوتی ہے وہ ایک دوسرے کے ساتھ زیادتی کرتے ہیں، سوائے ان کے جو ایمان لائے ہیں، اور جنہوں نے نیک عمل کیے ہیں، اور وہ بہت کم ہیں۔ اور داؤد کو خیال آیا کہ ہم نے دراصل ان کی آزمائش کی ہے، اس لیے انہوں نے اپنے پروردگار سے معافی مانگی، جھک کر سجدے میں گرگئے اور اللہ سے لو لگائی۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. قَالَqālaاس نے کہا
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  2. لَقَدْlaqadالبتہ تحقیق
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    قَد
    قسمِ کلمہ
    لامِ تاکید · حرفِ تحقیق
  3. ظَلَمَكَẓalamakaظلم کیا ہے تجھ پر
    مادہ
    ظلم
    اصل لفظ
    ظَلَمَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  4. بِسُؤَالِbisuāliسوال مانگنے پر/ سوال کے ساتھ
    مادہ
    سال
    اصل لفظ
    سُؤال
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم
  5. نَعْجَتِكَnaʿjatikaتیری دنبی کے
    مادہ
    نعج
    اصل لفظ
    نَعْجَة
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  6. إِلَىٰilāطرف
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  7. نِعَاجِهِۦniʿājihiاپنی دنبیوں کے (ملانے کا)
    مادہ
    نعج
    اصل لفظ
    نَعْجَة
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  8. وَإِنَّwa-innaاور بیشک
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ نصب
  9. كَثِيرًاkathīranبہت سے
    مادہ
    كثر
    اصل لفظ
    كَثِير
    قسمِ کلمہ
    اسم
  10. مِّنَminaمیں سے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  11. ٱلْخُلَطَآءِl-khulaṭāiشراکت داروں
    مادہ
    خلط
    اصل لفظ
    خُلَطاء
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  12. لَيَبْغِىlayabghīالبتہ زیادتی کرتے ہیں
    مادہ
    بغي
    اصل لفظ
    بَغَى
    قسمِ کلمہ
    لامِ تاکید · فعل
  13. بَعْضُهُمْbaʿḍuhumان میں سے بعض/بعض ان کے
    مادہ
    بعض
    اصل لفظ
    بَعْض
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  14. عَلَىٰʿalāپر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  15. بَعْضٍbaʿḍinبعض
    مادہ
    بعض
    اصل لفظ
    بَعْض
    قسمِ کلمہ
    اسم
  16. إِلَّاillāمگر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِلّا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ حصر
  17. ٱلَّذِينَalladhīnaوہ لوگ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    الَّذِي
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  18. ءَامَنُوا۟āmanūجو ایمان لائے
    مادہ
    امن
    اصل لفظ
    آمَنَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  19. وَعَمِلُوا۟waʿamilūاور انہوں نے عمل کئے
    مادہ
    عمل
    اصل لفظ
    عَمِلَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  20. ٱلصَّٰلِحَٰتِl-ṣāliḥātiاچھے
    مادہ
    صلح
    اصل لفظ
    صالِحَة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  21. وَقَلِيلٌwaqalīlunاور کتنے تھوڑے ہیں
    مادہ
    قلل
    اصل لفظ
    قَلِيل
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم
  22. مَّاmā(are) they"مطلب (انگریزی میں)
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  23. هُمْhumوہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    ضمیرِ شخصی
  24. وَظَنَّwaẓannaاور سمجھ گیا
    مادہ
    ظنن
    اصل لفظ
    ظَنَّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  25. دَاوُۥدُdāwūduداؤد
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    داوُد
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  26. أَنَّمَاannamāبیشک
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب · حرفِ کاف
  27. فَتَنَّٰهُfatannāhuآزمایا ہم نے ان کو
    مادہ
    فتن
    اصل لفظ
    فَتَنُ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  28. فَٱسْتَغْفَرَfa-is'taghfaraپس انہوں نے بخشش مانگی
    مادہ
    غفر
    اصل لفظ
    اسْتَغْفَرَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  29. رَبَّهُۥrabbahuاپنے رب سے
    مادہ
    ربب
    اصل لفظ
    رَبّ
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  30. وَخَرَّwakharraاور گرپڑے
    مادہ
    خرر
    اصل لفظ
    خَرَّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  31. رَاكِعًاrākiʿanرکوع کرتے ہوئے
    مادہ
    ركع
    اصل لفظ
    راكِع
    قسمِ کلمہ
    اسم
  32. وَأَنَابَwa-anābaاور انہوں نے رجوع کرلیا
    مادہ
    نوب
    اصل لفظ
    أَنابَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل

تفسیر

آپ نے فرمایا! اس کا اپنی دنبیوں کے ساتھ تیری ایک دنبی ملا لینے کا سوال بیشک تیرے اوپر ایک ظلم ہے اور اکثر حصہ دار اور شریک (ایسے ہی ہوتے ہیں کہ) ایک دوسرے پر ظلم کرتے ہیں (١)، سوائے ان کے جو ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کئے اور ایسے لوگ بہت ہی کم ہیں (٢) اور (حضرت) داؤد علیہ السلام سمجھ گئے کہ ہم نے انہیں آزمایا ہے، پھر تو اپنے رب سے استغفار کرنے لگے اور عاجزی کرتے ہوئے گر پڑے اور پوری طرح رجوع کیا۔ ٢٤۔١ یعنی انسانوں میں یہ کوتاہی عام ہے کہ ایک شریک دوسرے پر زیادتی کرتا ہے اور کوشش کرتا ہے کہ دوسرے کا حصہ بھی خود ہی ہڑپ کر جائے۔ ٢٤۔٢ البتہ اس اخلاقی کوتاہی سے اہل ایمان محفوظ ہیں، کیونکہ ان کے دلوں میں اللہ کا خوف ہوتا ہے اور عمل صالح کے پابند ہوتے ہیں اس لئے کسی پر زیادتی کرنا اور دوسروں کا مال ہڑپ کر جانے کی سعی کرنا، ان کے مزاج میں شامل نہیں ہوتا۔ وہ تو دینے والے ہوتے ہیں، لینے والے نہیں۔ تاہم ایسے بلند کردار لوگ تھوڑے ہی ہوتے ہیں۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan