ص ۳۸:۲۰
وَشَدَدۡنَا مُلۡكَهُۥ وَءَاتَيۡنَٰهُ ٱلۡحِكۡمَةَ وَفَصۡلَ ٱلۡخِطَابِ
Washadadna mulkahu waataynahualhikmata wafasla alkhitab
تراجم
اور ہم نے اس کی سلطنت کو مضبوط کر دیا تھا[1] اور اسے حکمت دی تھی[2] اور بات کا فیصلہ کرنا.[3]
- ہر طرح کی مادی اور روحانی اسباب کے ذریعے سے۔
- یعنی نبوت، اصابت رائے، قول سداد اور فعل صواب۔
- یعنی مقدمات کے فیصلے کرنے کی صلاحیت، بصیرت وتفقہ اور استدلال وبیان کی قوت۔
اور ہم نے ان کی سلطنت کو استحکام بخشا تھا، اور انہیں دانائی اور فیصلہ کن گفتگو کا سلیقہ عطا کیا تھا۔
لفظ بہ لفظ
- وَشَدَدْنَاwashadadnāاور مضبوط کردی ہم نے
- مادہ
- شدد
- اصل لفظ
- شَدَدْ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
- مُلْكَهُۥmul'kahuاس کی سلطنت
- مادہ
- ملك
- اصل لفظ
- مُلْك
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- وَءَاتَيْنَٰهُwaātaynāhuاور دی ہم نے اس کو
- مادہ
- اتي
- اصل لفظ
- آتَى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
- ٱلْحِكْمَةَl-ḥik'mataحکمت
- مادہ
- حكم
- اصل لفظ
- حِكْمَة
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- وَفَصْلَwafaṣlaاور فیصلہ کن
- مادہ
- فصل
- اصل لفظ
- فَصْل
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · اسم
- ٱلْخِطَابِl-khiṭābiبات/ خطاب
- مادہ
- خطب
- اصل لفظ
- خِطاب
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
تفسیر
اور ہم نے اس کی سلطنت کو مضبوط کر دیا تھا (١) اور اسے حکومت دی تھی (٢) اور بات کا فیصلہ کرنا (٣) ٢٠۔١ ہر طرح کی مادی اور روحانی اسباب کے ذریعے سے۔ ٢٠۔٢ یعنی، نبوت، اصبات رائے، قول سداد اور نیک کام۔ ٢٠۔٣ یعنی مقدمات کے فیصلے کرنے کی صلاحیت، بصیرت اور استدلال و بیان کی قوت۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan