ص ⁦۳۸:۱۹⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۴۵۴ · پارہ ۲۳

وَٱلطَّيۡرَ مَحۡشُورَةٗۖ كُلّٞ لَّهُۥٓ أَوَّابٞ

Wattayra mahshooratankullun lahu awwab

تراجم

اور پرندوں کو بھی جمع ہو کر سب کے سب اس کے زیر فرمان رہتے.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی اشراق کے وقت اور آخر دن کو پہاڑ بھی داود (عليه السلام) کے ساتھ مصروف تسبیح ہوتے اور اڑتے جانور بھی زبور کی قراءت سن کر ہوا ہی میں جمع ہو جاتے اور ان کے ساتھ اللہ کی تسبیح کرتے۔ محشورۃ کے معنی مجموعہ ہیں۔

اور پرندوں کو بھی، جنہیں اکٹھا کرلیا جاتا تھا۔ یہ سب ان کے ساتھ ملکر اللہ کا خوب ذکر کرتے تھے۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : جیسا کہ سورة انبیاء :79 میں گذر چکا ہے اللہ تعالیٰ نے حضرت داؤد ؑ کو بہت دلکش آواز عطا فرمائی تھی، اور معجزے کے طور پر یہ خصوصیت بخشی تھی کہ جب وہ اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتے تو پہاڑ بھی آپ کے ساتھ ذکر اور تسبیح میں شریک ہوتے تھے، اور اڑتے ہوئے پرندے بھی رک جاتے، اور وہ بھی ذکر کرنے لگتے تھے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَٱلطَّيْرَwal-ṭayraاور پرندوں کو
    مادہ
    طير
    اصل لفظ
    طَيْر
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم
  2. مَحْشُورَةًmaḥshūratanاکھٹے ہونے والے/ جمع کئے گئے
    مادہ
    حشر
    اصل لفظ
    مَحْشُورَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  3. كُلٌّkullunسب کے سب
    مادہ
    كلل
    اصل لفظ
    كُلّ
    قسمِ کلمہ
    اسم
  4. لَّهُۥٓlahuاس کے لئے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  5. أَوَّابٌawwābunرجوع کرنے والے تھے/لوٹنے والے تھے/متوجہ ہونے والے تھے
    مادہ
    اوب
    اصل لفظ
    أَوّاب
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

اور پرندوں کو بھی جمع ہو کر سب کے سب اس کے زیر فرمان رہتے (١) ١٩۔١ یعنی اشراق کے وقت اور آخر دن کو پہاڑ بھی داؤد علیہ السلام کے ساتھ مصروف تسبیح ہوتے اور اڑتے جانور بھی زبور کی قرأت سن کر ہوا ہی میں جمع ہو جاتے اور ان کے ساتھ اللہ کی تسبیح کرتے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan