ص ⁦۳۸:۱۰⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۴۵۳ · پارہ ۲۳

أَمۡ لَهُم مُّلۡكُ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَاۖ فَلۡيَرۡتَقُواْ فِي ٱلۡأَسۡبَٰبِ 

Am lahum mulku assamawatiwal-ardi wama baynahuma falyartaqoofee al-asbab

تراجم

یا کیا آسمان وزمین اور ان کے درمیان کی ہر چیز کی بادشاہت ان ہی کی ہے، تو پھر یہ رسیاں تان کر چڑھ جائیں.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی آسمان پر چڑھ کر اس وحی کا سلسلہ منقطع کر دیں جو محمد (صلى الله عليه وسلم) پر نازل ہوتی ہے۔ اسباب، سبب کی جمع ہے۔ اس کے لغوی معنی ہر اس چیز کے ہیں جس کے ذریعے سے مطلوب تک پہنچا جائے، چاہے وہ کوئی سی بھی چیز ہو۔ اس لئے اس کے مختلف معنی کیے گئے ہیں۔ رسیوں کے علاوہ ایک ترجمہ دروازے کا بھی کیا گیا ہے، جن سے فرشتے زمین پر اترتے ہیں۔ یعنی سیڑھیوں کے ذریعے سے آسمان کے دروازوں تک پہنچ چائیں اور وحی بند کر دیں۔ (فتح القدیر)۔

یا پھر آسمانوں اور زمین اور ان کے درمیان ہر چیز کی بادشاہت ان کے قبضے میں ہے ؟ [1] پھر تو انہیں چاہیے کہ رسیاں تان کر اوپر چڑھ جائیں۔ [2]

Mufti Taqi Usmani
  1. : مطلب یہ ہے کہ رسول کریم ﷺ کی نبوت پر یہ لوگ اس طرح اعتراضات کر رہے ہیں جیسے نبوت جو درحقیقت اللہ تعالیٰ کی رحمت کا ایک حصہ ہے، ان کے اپنے اختیار میں ہے کہ جسے یہ چاہیں اسے نبی بنایا جائے، اور جسے یہ ناپسند کریں، اسے نبوت نہ دی جائے۔ 5: یعنی اگر یہ اتنے وسیع اختیارات کے مالک ہیں تو ان میں رسیاں تان کر آسمان پر چڑھنے کی بھی طاقت ہونی چاہیے، جو ظاہر ہے کہ انہیں حاصل نہیں ہے، اس لیے آسمان و زمین کی معلومات پر انہیں کیا اختیار ہوگا جس کی بنا پر وہ یہ رائے دیں کہ فلاں کو نبی بنایا جائے اور فلاں کو نہ بنایا جائے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. أَمْamیا
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    أَم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف
  2. لَهُمlahumان کے لئے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  3. مُّلْكُmul'kuبادشاہت ہے
    مادہ
    ملك
    اصل لفظ
    مُلْك
    قسمِ کلمہ
    اسم
  4. ٱلسَّمَٰوَٰتِl-samāwātiآسمانوں کی
    مادہ
    سمو
    اصل لفظ
    سَماء
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  5. وَٱلْأَرْضِwal-arḍiاور زمین کی
    مادہ
    ارض
    اصل لفظ
    أَرْض
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم
  6. وَمَاwamāاور جو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسمِ موصول
  7. بَيْنَهُمَاbaynahumāان دونوں کے درمیان ہے
    مادہ
    بين
    اصل لفظ
    بَيْن
    قسمِ کلمہ
    ظرفِ مکان · ضمیرِ شخصی
  8. فَلْيَرْتَقُوا۟falyartaqūپس چاہیے کہ وہ اوپر چڑھ جائیں
    مادہ
    رقي
    اصل لفظ
    يَرْتَقُ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · لامِ امر · فعل · ضمیرِ شخصی
  9. فِىfīمیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  10. ٱلْأَسْبَٰبِl-asbābiرسیوں
    مادہ
    سبب
    اصل لفظ
    سَبَب
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

یا کیا آسمان و زمین اور ان کے درمیان کی ہرچیز کی بادشاہت ان ہی کی ہے، تو پھر رسیاں تان کر چڑھ جائیں (١) ١٠۔١ یعنی آسمان پر چڑھ کر اس وحی کا سلسلہ منقطع کر دیں جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوتی ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan