Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الصافات ۳۷:۱۰۰
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
رَبِّ هَبۡ لِي مِنَ ٱلصَّٰلِحِينَ
آیت ۳۷:۱۰۰ کھولیںاے میرے رب! مجھے نیک بخت اوﻻد عطا فرما.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اے پروردگار، مجھے ایک بیٹا عطا کر جو صالحوں میں سے ہو‘‘ [56]
سورة الصّٰٓفّٰت حاشیہ نمبر :56
اس دعا سے خود بخود یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) اس وقت بےاولاد تھے۔ قرآن مجید میں دوسرے مقامات پر جو حالات بیان کیے گئے ہیں ان سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ صرف ایک بیوی اور ایک بھتیجے (حضرت لوط علیہ السلام) کو لے کر ملک سے نکلے تھے۔ اس وقت فطرۃً آپ کے دل میں یہ خواہش پیدا ہوئی کہ اللہ کوئی صالح اولاد عطا فرمائے جو اس غریب الوطنی کی حالت میں آپ کا غم غلط کرے۔