Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الصافات ⁦۳۷:۹۹⁩

آیات

  1. وَقَالَ إِنِّي ذَاهِبٌ إِلَىٰ رَبِّي سَيَهۡدِينِ

    آیت ⁦۳۷:۹۹⁩ کھولیں

    اور اس (ابراہیم علیہ السلام) نے کہا میں تو ہجرت کر کے اپنے پروردگار کی طرف جانے واﻻ ہوں[1] ۔ وه ضرور میری رہنمائی کرے گا.

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

ابراہیمؑ نے کہا [54] ’’میں اپنے رب کی طرف جاتا ہوں [55] ، وہی میری رہنمائی کرے گا

سورة الصّٰٓفّٰت حاشیہ نمبر :54

یعنی آگ سے بسلامت نکل آنے کے بعد جب حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے ملک سے نکل جانے کا فیصلہ کیا تو چلتے وقت یہ الفاظ کہے۔

سورة الصّٰٓفّٰت حاشیہ نمبر :55

اس کا مطلب یہ ہے کہ میں اللہ کی خاطر نکل رہا ہوں کیونکہ اسی کا ہوجانے کی وجہ سے میری قوم میری دشمن ہوگئی ہے ورنہ کوئی دنیوی جھگڑا میرے اور اس کے درمیان نہ تھا کہ اس کی بنا پر مجھے اپنا وطن چھوڑنا پڑ رہا ہو۔ نیز یہ کہ میرا دنیا میں کوئی ٹھکانا نہیں ہے جس کا رخ کروں۔ تن بتقدیر بس اللہ کے بھروسے پر نکل رہا ہوں۔ جدھر وہ لے جائے گا اسی طرف چلا چاؤں گا۔