Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الصافات ۳۷:۱۰۱
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
فَبَشَّرۡنَٰهُ بِغُلَٰمٍ حَلِيمٖ
آیت ۳۷:۱۰۱ کھولیںتو ہم نے اسے ایک بردبار بچے کی بشارت دی.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
(اس دعا کے جواب میں ) ہم نے اس کو ایک حلیم(بردبار) لڑکے کی بشارت دی [57]
سورة الصّٰٓفّٰت حاشیہ نمبر :57
اس سے یہ نہ سمجھ لیا جائے کہ دعا کرتے ہی یہ بشارت دے دی گئی۔ قرآن مجید ہی میں ایک دوسرے مقام پر حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کا یہ قول نقل کیا گیا ہے کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ وَھَبَ لِیْ عَلَی الْکِبَرِ اِسْمٰعِیْلَ وَ اِسْحٰقَ |" شکر ہے اس خدا کا جس نے مجھے بڑھاپے میں اسماعیل اور اسحاق عطا فرمائے |" ( سورة ابراہیم، آیت 39) ۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ سیدنا ابراہیم (علیہ السلام) کی دعا اور اس بشارت کے درمیان سالہا سال کا فصل تھا۔ بائیبل کا بیان ہے کہ حضرت اسماعیل (علیہ السلام) کی پیدائش کے وقت حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کی عمر 86 برس کی تھی (پیدائش 16:16) ، اور حضرت اسحاق (علیہ السلام) کی پیدائش کے وقت سو برس کی (61:5)