فاطر ⁦۳۵:۱۲⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۴۳۶ · پارہ ۲۲

وَمَا يَسۡتَوِي ٱلۡبَحۡرَانِ هَٰذَا عَذۡبٞ فُرَاتٞ سَآئِغٞ شَرَابُهُۥ وَهَٰذَا مِلۡحٌ أُجَاجٞۖ وَمِن كُلّٖ تَأۡكُلُونَ لَحۡمٗا طَرِيّٗا وَتَسۡتَخۡرِجُونَ حِلۡيَةٗ تَلۡبَسُونَهَاۖ وَتَرَى ٱلۡفُلۡكَ فِيهِ مَوَاخِرَ لِتَبۡتَغُواْ مِن فَضۡلِهِۦ وَلَعَلَّكُمۡ تَشۡكُرُونَ

Wama yastawee albahranihatha AAathbun furatun sa-ighun sharabuhuwahatha milhun ojajun wamin kullinta/kuloona lahman tariyyan watastakhrijoona hilyatantalbasoonaha watara alfulka feehi mawakhiralitabtaghoo min fadlihi walaAAallakum tashkuroon

تراجم

اور برابر نہیں دو دریا یہ میٹھا ہے پیاس بجھاتا پینے میں خوشگوار اور یہ دوسرا کھاری ہے کڑوا، تم ان دونوں میں سے تازه گوشت کھاتے ہو اور وه زیوارت نکالتے ہو جنہیں تم پہنتے ہو۔ اور آپ دیکھتے ہیں کہ بڑی بڑی کشتیاں پانی کو چیرنے پھاڑنے[1] والی ان دریاؤں میں ہیں تاکہ تم اس کا فضل ڈھونڈو اور تاکہ تم اس کا شکر کرو.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. مواخر، وہ کشتیاں جو آتے جاتے پانی کو چیرتی ہوئی گزرتی ہیں، آیت میں بیان کردہ دوسری چیزوں کی وضاحت سورۃ الفرقان میں گزرچکی ہے۔

اور دو دریا برابر نہیں ہوتے۔ ایک ایسا میٹھا ہے کہ اس سے پیاس بجھتی ہے، جو پینے میں خوشگوار ہے اور دوسرا کڑوا نمکین۔ اور ہر ایک سے تم (مچھلیوں کا) تازہ گوشت کھاتے ہو، اور وہ زیور نکالتے ہو جو تمہارے پہننے کے کام آتا ہے۔ اور تم کشتیوں کو دیکھتے ہو کہ وہ اس (دریا) میں پانی کو پھاڑتی ہوئی چلتی ہیں، تاکہ تم اللہ کا فضل تلاش کرو، [1] اور تاکہ شکر گزار بنو۔

Mufti Taqi Usmani
  1. : جیسا کہ پہلے کئی بار عرض کیا جا چکا ہے، اللہ تعالیٰ کا فضل تلاش کرنا قرآن کریم کی اصطلاح ہے جس سے مراد تجارت وغیرہ کے ذریعے روزی کمانا ہے۔ اس اصطلاح میں اس طرف اشارہ ہے کہ انسان کو جو روزی ملتی ہے، ظاہری اعتبار سے انسان اسے اپنی قوت بازو کا کرشمہ سمجھتا ہے، لیکن درحقیقت وہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے اگر یہ شامل حال نہ ہو تو کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوسکتی۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَمَاwamāاور نہیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ نفی
  2. يَسْتَوِىyastawīبرابر ہوسکتے
    مادہ
    سوي
    اصل لفظ
    اسْتَوَى
    قسمِ کلمہ
    فعل
  3. ٱلْبَحْرَانِl-baḥrāniدو سمندر
    مادہ
    بحر
    اصل لفظ
    بَحْر
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  4. هَٰذَاhādhāیہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ذا
    قسمِ کلمہ
    تنبیہ · اسمِ اشارہ
  5. عَذْبٌʿadhbunمیٹھا ہے
    مادہ
    عذب
    اصل لفظ
    عَذْب
    قسمِ کلمہ
    اسم
  6. فُرَاتٌfurātunپیاس بجھانے والا
    مادہ
    فرت
    اصل لفظ
    فُرات
    قسمِ کلمہ
    اسم
  7. سَآئِغٌsāighunخوش گوار۔ آسانی سے
    مادہ
    سوغ
    اصل لفظ
    سائِغ
    قسمِ کلمہ
    اسم
  8. شَرَابُهُۥsharābuhuپینا اس کا
    مادہ
    شرب
    اصل لفظ
    شَراب
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  9. وَهَٰذَاwahādhāاور یہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ذا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · تنبیہ · اسمِ اشارہ
  10. مِلْحٌmil'ḥunکھاری ہے
    مادہ
    ملح
    اصل لفظ
    مِلْح
    قسمِ کلمہ
    اسم
  11. أُجَاجٌujājunنہایت تلخ
    مادہ
    اجج
    اصل لفظ
    أُجاج
    قسمِ کلمہ
    اسم
  12. وَمِنwaminاورسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ جار
  13. كُلٍّkullinہر ایک سے
    مادہ
    كلل
    اصل لفظ
    كُلّ
    قسمِ کلمہ
    اسم
  14. تَأْكُلُونَtakulūnaتم کھاتے ہو
    مادہ
    اكل
    اصل لفظ
    أَكَلَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  15. لَحْمًاlaḥmanگوشت
    مادہ
    لحم
    اصل لفظ
    لَحْم
    قسمِ کلمہ
    اسم
  16. طَرِيًّاṭariyyanتروتازہ
    مادہ
    طرو
    اصل لفظ
    طَرِيّ
    قسمِ کلمہ
    اسم
  17. وَتَسْتَخْرِجُونَwatastakhrijūnaتم نکال لیتے ہو
    مادہ
    خرج
    اصل لفظ
    اسْتَخْرَجَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  18. حِلْيَةًḥil'yatanزیورات
    مادہ
    حلي
    اصل لفظ
    حِلْيَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  19. تَلْبَسُونَهَاtalbasūnahāتم پہنتے ہو ان کو
    مادہ
    لبس
    اصل لفظ
    لَبَسْ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  20. وَتَرَىwatarāاور تم دیکھتے ہو
    مادہ
    راي
    اصل لفظ
    رَأَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  21. ٱلْفُلْكَl-ful'kaکشتیوں کو
    مادہ
    فلك
    اصل لفظ
    فُلْك
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  22. فِيهِfīhiاس میں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  23. مَوَاخِرَmawākhiraپھاڑنے والی ہیں
    مادہ
    مخر
    اصل لفظ
    مَواخِر
    قسمِ کلمہ
    اسم
  24. لِتَبْتَغُوا۟litabtaghūتاکہ تم تلاش کرو
    مادہ
    بغي
    اصل لفظ
    ابْتَغَى
    قسمِ کلمہ
    لامِ تعلیل · فعل · ضمیرِ شخصی
  25. مِنminسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  26. فَضْلِهِۦfaḍlihiاس کے فضل (سے)
    مادہ
    فضل
    اصل لفظ
    فَضْل
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  27. وَلَعَلَّكُمْwalaʿallakumاور تاکہ تم
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لَعَلّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
  28. تَشْكُرُونَtashkurūnaتم شکر ادا کرو
    مادہ
    شكر
    اصل لفظ
    شَكَرَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی

تفسیر

قدرت الٰہی۔ مختلف قسم کی چیزوں کی پیدائش کو بیان فرما کر اپنی زبردست قدرت کو ثابت کر رہا ہے۔ دو قسم کے دریا پیدا کردیئے ایک کا تو صاف ستھرا میٹھا اور عمدہ پانی جو آبادیوں میں جنگلوں میں برابر بہہ رہا ہے اور دوسرا ساکن دریا جس کا پانی کھاری اور کڑوا ہے جس میں بڑی بڑی کشتیاں اور جہاز چل رہے ہیں اور دونوں قسم کے دریا میں سے قسم قسم کی مچھلیاں تم نکالتے ہو اور ترو تازہ گوشت کھاتے رہتے ہیں۔ پھر ان میں سے زیور نکالتے ہو یعنی لو لو اور مرجان۔ یہ کشتیاں برابر پانی کو کاٹتی رہتی ہیں۔ ہواؤں کا مقابلہ کر کے چلتی رہتی ہیں۔ تاکہ تم اس کا فضل تلاش کرلو تجارتی سفر ان پر طے کرو۔ ایک ملک سے دوسرے ملک میں پہنچ سکو تاکہ تم اپنے رب کا شکر کرو کہ اس نے یہ سب چیزیں تمہاری تابع فرمان بنادیں۔ تم سمندر سے، دریاؤں سے، کشتیوں سے نفع حاصل کرتے ہو، جہاں جانا چاہو پہنچ جاتے ہو۔ اس قدرت والے اللہ نے زمین و آسمان کی چیزوں کو تمہارے لئے مسخر کردیا ہے یہ صرف اس کا ہی فضل و کرم ہے۔

مکمل تفسیر پڑھیں

Urdu - Tafsir Ibn Kathir