سبإ ۳۴:۴۱
قَالُواْ سُبۡحَٰنَكَ أَنتَ وَلِيُّنَا مِن دُونِهِمۖ بَلۡ كَانُواْ يَعۡبُدُونَ ٱلۡجِنَّۖ أَكۡثَرُهُم بِهِم مُّؤۡمِنُونَ
Qaloo subhanaka anta waliyyunamin doonihim bal kanoo yaAAbudoona aljinna aktharuhumbihim mu/minoon
تراجم
وه کہیں گے تیری ذات پاک ہے اور ہمارا ولی تو تو ہے نہ کہ یہ[1] بلکہ یہ لوگ جنوں کی عبادت کرتے تھے[2]، ان میں کے اکثر کا ان ہی پر ایمان تھا.
- یعنی فرشتے بھی حضرت عیسیٰ علیہ السلا م کی طرح اللہ تعالی کی پاکیزگی بیان کر کے اظہار براءت کریں گے اور کہیں گے کہ ہم تو تیرے بندے ہیں اور تو ہمارا ولی ہے 'ہمارا ان سے کیا تعلق۔
- جن سے مراد شیاطین ہیں، یعنی یہ اصل میں شیطانوں کے پجاری ہیں کیونکہ وہی ان کو بتوں کی عبادت پر لگاتے اور انہیں گمراہ کرتے تھے۔ جس طرح دوسرے مقام پر فرمایا «إِنْ يَدْعُونَ مِنْ دُونِهِ إِلا إِنَاثًا وَإِنْ يَدْعُونَ إِلا شَيْطَانًا مَرِيدًا» (النساء: 117)۔
وہ کہیں گے کہ : ہم تو آپ کی ذات کی پاکی بیان کرتے ہیں، ہمارا تعلق آپ سے ہے، ان لوگوں سے نہیں۔ دراصل یہ تو جنات کی عبادت کیا کرتے تھے۔ [1] ان میں سے اکثر لوگ انہی کے معتقد تھے۔
- : یہاں جنات سے مراد شیاطین ہیں، اور مطلب یہ ہے کہ یہ لوگ شیاطین سے بہت سے کام نکالا کرتے تھے، اور ان کے کہنے پر عمل کرتے تھے، انہوں نے ہی ان کو شرک کا عقیدہ بجھایا تھا، اس لیے حقیقت میں یہ شیاطین کی عبادت کرتے تھے۔
لفظ بہ لفظ
- قَالُوا۟qālūوہ کہیں گے
- مادہ
- قول
- اصل لفظ
- قالَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- سُبْحَٰنَكَsub'ḥānakaپاک ہے تو
- مادہ
- سبح
- اصل لفظ
- سُبْحان
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- أَنتَantaتو
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
- قسمِ کلمہ
- ضمیرِ شخصی
- وَلِيُّنَاwaliyyunāہمارا مولا ہے
- مادہ
- ولي
- اصل لفظ
- وَلِيّ
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- مِنminکے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- دُونِهِمdūnihimان کے سوا
- مادہ
- دون
- اصل لفظ
- دُون
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- بَلْbalبلکہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- بَل
- قسمِ کلمہ
- حرفِ اضراب
- كَانُوا۟kānūتھے وہ
- مادہ
- كون
- اصل لفظ
- كانَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- يَعْبُدُونَyaʿbudūnaعبادت کرتے
- مادہ
- عبد
- اصل لفظ
- عَبَدَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- ٱلْجِنَّl-jinaجنوں کی
- مادہ
- جنن
- اصل لفظ
- جِنّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- أَكْثَرُهُمaktharuhumاکثر ان میں سے
- مادہ
- كثر
- اصل لفظ
- أَكْثَر
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- بِهِمbihimساتھ انہی کے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- مُّؤْمِنُونَmu'minūnaایمان لانے والے تھے
- مادہ
- امن
- اصل لفظ
- مُؤْمِن
- قسمِ کلمہ
- اسم
تفسیر
اور کہیں گے تیری ذات پاک ہے اور ہمارا ولی تو تو ہے نہ کہ یہ (١) بلکہ یہ لوگ جنوں کی عبادت کرتے تھے ان میں اکثر کا انہی پر ایمان تھا۔ ٤١۔١ یعنی فرشتے بھی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی طرح اللہ تعالٰی کی پاکیزگی بیان کر کے اظہار صفائی کریں گے اور کہیں گے کہ ہم تو تیرے بندے ہیں اور تو ہمارا ولی ہے۔ ہمارا ان سے کیا تعلق؟
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan