الأحزاب ⁦۳۳:۲۸⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۴۲۱ · پارہ ۲۱

يَٰٓأَيُّهَا ٱلنَّبِيُّ قُل لِّأَزۡوَٰجِكَ إِن كُنتُنَّ تُرِدۡنَ ٱلۡحَيَوٰةَ ٱلدُّنۡيَا وَزِينَتَهَا فَتَعَالَيۡنَ أُمَتِّعۡكُنَّ وَأُسَرِّحۡكُنَّ سَرَاحٗا جَمِيلٗا

Ya ayyuha annabiyyuqul li-azwajika in kuntunna turidna alhayataaddunya wazeenataha fataAAalaynaomattiAAkunna waosarrihkunna sarahan jameela

تراجم

اے نبی! اپنی بیویوں سے کہہ دو کہ اگر تم زندگانی دنیا اور زینت دنیا چاہتی ہو تو آؤ میں تمہیں کچھ دے دﻻ دوں اور تمہیں اچھائی کے ساتھ رخصت کر دوں.

Urdu - Muhammad Junagarhi

اے نبی ! اپنی بیویوں سے کہو کہ : اگر تم دنیوی زندگی اور اس کی زینت چاہتی ہو تو آؤ، میں تمہیں کچھ تحفے دے کر خوبصورتی کے ساتھ رخصت کردوں۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. يَٰٓأَيُّهَاyāayyuhāاے
    مادہ
    ايي
    اصل لفظ
    أَيّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ ندا · اسم · تنبیہ
  2. ٱلنَّبِىُّl-nabiyuنبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
    مادہ
    نبا
    اصل لفظ
    نَبِيّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  3. قُلqulکہہ دیجیے
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  4. لِّأَزْوَٰجِكَli-azwājikaاپنی بیویوں سے
    مادہ
    زوج
    اصل لفظ
    زَوْج
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم · ضمیرِ شخصی
  5. إِنinاگر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ شرط
  6. كُنتُنَّkuntunnaہو تم
    مادہ
    كون
    اصل لفظ
    كانَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  7. تُرِدْنَturid'naتم چاہتیں
    مادہ
    رود
    اصل لفظ
    أَرادَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  8. ٱلْحَيَوٰةَl-ḥayataزندگی
    مادہ
    حيي
    اصل لفظ
    حَياة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  9. ٱلدُّنْيَاl-dun'yāدنیا کی
    مادہ
    دنو
    اصل لفظ
    دُنْيا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  10. وَزِينَتَهَاwazīnatahāاور اس کی زینت
    مادہ
    زين
    اصل لفظ
    زِينَة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم · ضمیرِ شخصی
  11. فَتَعَالَيْنَfataʿālaynaتو آؤ
    مادہ
    علو
    اصل لفظ
    تَعالَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل · ضمیرِ شخصی
  12. أُمَتِّعْكُنَّumattiʿ'kunnaمیں فائدہ دوں تم کو
    مادہ
    متع
    اصل لفظ
    مَتَّعْ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  13. وَأُسَرِّحْكُنَّwa-usarriḥ'kunnaاور میں رخصت کردوں تم کو
    مادہ
    سرح
    اصل لفظ
    سَرِّحُ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  14. سَرَاحًاsarāḥanرخصت کرنا
    مادہ
    سرح
    اصل لفظ
    سَراح
    قسمِ کلمہ
    اسم
  15. جَمِيلًاjamīlanاچھے طریقے سے
    مادہ
    جمل
    اصل لفظ
    جَمِيل
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

امہات المومنین سے پرسش ! دین یا دنیا ؟ ان آیتوں میں اللہ تعالیٰ اپنے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو حکم دیتا ہے کہ اپنی بیویوں کو دو باتوں میں سے ایک کی قبولیت کا اختیار دیں۔ اگر تم دنیا پر اور اس کی رونق پر مائل ہوئی ہو تو آؤ میں تمہیں اپنے نکاح سے الگ کردیتا ہوں اور اگر تم تنگی ترشی پر یہاں صبر کر کے اللہ کی خوشی رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی رضامندی چاہتی ہو اور آخرت کی رونق پسند ہے تو صبر و سہار سے میرے ساتھ زندگی گذارو۔ اللہ تمہیں وہاں کی نعمتوں سے سرفراز فرمائے گا۔ اللہ آپ کی تمام بیویوں سے جو ہماری مائیں ہیں خوش رہے۔ سب نے اللہ کو اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اور دار آخرت کو ہی پسند فرمایا جس پر رب راضی ہو اور پھر آخرت کے ساتھ ہی دنیا کی مسرتیں بھی عطا فرمائیں۔ حضرت عائشہ کا بیان ہے کہ اس آیت کے اترتے ہی اللہ کے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میرے پاس آئے اور مجھ سے فرمانے لگے کہ میں ایک بات کا تم سے ذکر کرنے والا ہوں تم جواب میں جلدی نہ کرنا اپنے ماں باپ سے مشورہ کر کے جواب دینا۔ یہ تو آپ جانتے ہی تھے کہ ناممکن ہے کہ میرے والدین مجھے آپ سے جدائی کرنے کا مشورہ دیں۔ پھر آپ نے یہ آیت پڑھ کر سنائی۔ میں نے فوراً جواب دیا کہ یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس میں ماں باپ سے مشورہ کرنے کی کونسی بات ہے۔ مجھے اللہ پسند ہے اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پسند ہیں اور آخرت کا گھر پسند ہے۔ آپ کی اور تمام بیویوں نے بھی وہی کیا جو میں نے کیا تھا اور روایت میں ہے کہ تین دفعہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت عائشہ سے فرمایا کہ دیکھو بغیر اپنے ماں باپ سے مشورہ کئے کوئی فیصلہ نہ کرلینا پھر جب حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے میرا جواب سنا تو آپ خوش ہوگئے اور ہنس دیئے، پھر آپ دوسری ازواج مطہرات کے حجروں میں تشریف لے گئے ان سے پہلے ہی فرما دیتے تھے کہ عائشہ (رض) نے تو یہ جواب دیا ہے وہ کہتی تھیں یہی جواب ہمارا بھی ہے۔ فرماتی ہیں کہ اس اختیار کے بعد جب ہم نے آپ کو اختیار کیا تو اختیار طلاق میں شمار نہیں ہوا۔ مسند احمد میں ہے کہ حضرت ابوبکر نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہونا چاہا لوگ آپ کے دروازے پر بیٹھے ہوئے تھے اور آپ اندر تشریف فرما تھے اجازت ملی نہیں۔ اتنے میں حضرت عمر بھی آگئے اجازت چاہی لیکن انہیں بھی اجازت نہ ملی تھوڑی دیر میں دونوں کو یاد فرمایا گیا۔ گئے دیکھا کہ آپ کی ازواج مطہرات آپ کے پاس بیٹھی ہیں اور آپ خاموش ہیں۔ حضرت عمر نے کہا دیکھو میں اللہ کے پیغمبر کو ہنسا دیتا ہوں۔ پھر کہنے لگے یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کاش کہ آپ دیکھتے میری بیوی نے آج مجھ سے روپیہ پیسہ مانگا میرے پاس تھا نہیں جب زیادہ ضد کرنے لگیں تو میں نے اٹھ کر گردن ناپی۔ یہ سنتے ہی حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہنس پڑے اور فرمانے لگے یہاں بھی یہی قصہ ہے دیکھو یہ سب بیٹھی ہوئی مجھ سے مال طلب کر رہی ہیں ؟ ابوبکر حضرت عائشہ کی طرف لپکے اور عمر حضرت حفصہ کی طرف اور فرمانے لگے افسوس تم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے وہ مانگتی ہو جو آپ کے پاس نہیں۔ وہ تو کہئے خیر گذری جو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انہیں روک لیا ورنہ عجب نہیں دونوں برگ اپنی اپنی صاحبزادیوں کو مارتے۔ اب تو سب بیویاں کہنے لگیں کہ اچھا قصور ہوا اب سے ہم حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ہرگز اس طرح تنگ نہ کریں گی۔ اب یہ آیتیں اتریں اور دنیا اور آخرت کی پسندیدگی میں اختیار دیا گیا۔ سب سے پہلے آپ حضرت صدیقہ کے پاس گئے انہوں نے آخرت کو پسند کیا جیسے کہ تفصیل وار بیان گذر چکا۔ ساتھ ہی درخواست کی کہ یارسول اللہ آپ اپنی کسی بیوی سے یہ نہ فرمائیے گا کہ میں نے آپ کو اختیار کیا۔ آپ نے جواب دیا کہ اللہ نے مجھے چھپانے والا بنا کر نہیں بھیجا بلکہ میں سکھانے والا آسانی کرنے والا بنا کر بھیجا گیا ہوں مجھ سے تو جو دریافت کرے گی میں صاف صاف بتادوں گا۔ حضرت علی کا فرمان ہے کہ طلاق کا اختیار نہیں دیا گیا تھا بلکہ دنیا یا آخرت کی ترجیح کا اختیار دیا تھا لیکن اس کی سند میں بھی انقطاع ہے اور یہ آیت کے ظاہری لفظوں کے بھی خلاف ہے کیونکہ پہلی آیت کے آخر میں صاف موجود ہے کہ آؤ میں تمہارے حقوق ادا کردوں اور تمہیں رہائی دے دوں اس میں علماء کرام کا گو اختلاف ہے کہ اگر آپ طلاق دے دیں تو پھر کسی کو ان سے نکاح جائز ہے یا نہیں ؟ لیکن صحیح قول یہ ہے کہ جائز ہے تاکہ اس طلاق سے وہ نتیجہ ملے یعنی دنیا طلبی اور دنیا کی زینت و رونق وہ انہیں حاصل ہو سکے واللہ اعلم۔ جب یہ آیت اتری اور جب اس کا حکم حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ازواج مطہرات امہات المومنین رضوان اللہ علیہن کو سنایا اس وقت آپ کی نوبیویاں تھیں۔ پانچ تو قریش سے تعلق رکھتی تھیں عائشہ، حفصہ، سودہ اور ام سلمہ (رض) اور صفیہ بنت جی قبیلہ نضر سے تھیں، میمونہ بنت حارث ہلالیہ تھیں، زینب بنت حجش اسدیہ تھیں اور جویریہ بنت حارث جو مصطلقیہ تھیں (رض) وارضاھن اجمعین۔

مکمل تفسیر پڑھیں

Urdu - Tafsir Ibn Kathir