الأحزاب ⁦۳۳:۱۳⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۴۱۹ · پارہ ۲۱

وَإِذۡ قَالَت طَّآئِفَةٞ مِّنۡهُمۡ يَٰٓأَهۡلَ يَثۡرِبَ لَا مُقَامَ لَكُمۡ فَٱرۡجِعُواْۚ وَيَسۡتَـٔۡذِنُ فَرِيقٞ مِّنۡهُمُ ٱلنَّبِيَّ يَقُولُونَ إِنَّ بُيُوتَنَا عَوۡرَةٞ وَمَا هِيَ بِعَوۡرَةٍۖ إِن يُرِيدُونَ إِلَّا فِرَارٗا

Wa-ith qalat ta-ifatunminhum ya ahla yathriba la muqama lakum farjiAAoowayasta/thinu fareequn minhumu annabiyyayaqooloona inna buyootana AAawratun wama hiyabiAAawratin in yureedoona illa firara

تراجم

ان ہی کی ایک جماعت نے ہانک لگائی کہ اے مدینہ والو[1] ! تمہارے لئے ٹھکانہ نہیں چلو لوٹ چلو[2]، اور ان کی ایک اور جماعت یہ کہہ کر نبی ﴿صلی اللہ علیہ وسلم﴾ سے اجازت مانگنے لگی کہ ہمارے گھر غیر محفوظ ہیں[3]، حاﻻنکہ وه (کھلے ہوئے اور) غیر محفوظ نہ تھے (لیکن) ان کا پختہ اراده بھاگ کھڑے ہونے کا تھا.[4]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یثرب اس پورے علاقے کا نام تھا، مدینہ اسی کا ایک حصہ تھا، جسے یہاں یثرب سے تعبیر کیا گیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اس کا نام یثرب اس لئے پڑا کہ کسی زمانے میں عمالقہ میں سے کسی نے یہاں پڑاو کیا تھا جس کا نام یثرب بن عمیل تھا۔ (فتح القدیر)۔
  2. یعنی مسلمانوں کے لشکر میں رہنا تو سخت خطرناک ہے، اپنے اپنے گھروں کو واپس لوٹ جاؤ۔
  3. یعنی بنو قریظہ کی طرف سے حملے کا خطرہ ہے یوں اہل خانہ کی جان ومال اور آبرو خطرے میں ہے۔
  4. یعنی جو خطرہ وہ ظاہر کر رہے ہیں، نہیں ہے وہ اس بہانے سے راہ فرار چاہتے ہیں۔ عَوْرَةٌ کے لغوی اور معروف معنی کے لئے دیکھئے، سورۂ نور، آیت 58 کا حاشیہ۔

اور جب انہی میں سے کچھ لوگوں نے کہا تھا کہ : یثرت کے لوگو ! تمہارے لیے یہاں ٹھہرے کا کوئی موقع نہیں ہے، بس واپس لوٹ جاؤ۔ اور انہی میں سے کچھ لوگ نبی سے یہ کہہ کر (گھر جانے کی) اجازت مانگ رہے تھے کہ : ہمارے گھر غیر محفوظ ہیں [1] حالانکہ وہ غیر محفوظ نہیں تھے، بلکہ ان کا مقصد صرف یہ تھا کہ (کسی طرح) بھاگ کھڑے ہوں۔

Mufti Taqi Usmani
  1. : یہ منافقین تھے جو اپنے گھروں کے غیر محفوظ ہونے کا بہانہ کرکے محاذ سے بھاگنا چاہتے تھے

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِذْwa-idhاور جب
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِذ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · ظرفِ زمان
  2. قَالَتqālatکہا تھا
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  3. طَّآئِفَةٌṭāifatunایک گروہ نے
    مادہ
    طوف
    اصل لفظ
    طائِفَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  4. مِّنْهُمْmin'humان میں سے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  5. يَٰٓأَهْلَyāahlaاے اہل
    مادہ
    اهل
    اصل لفظ
    أَهْل
    قسمِ کلمہ
    حرفِ ندا · اسم
  6. يَثْرِبَyathribaیثرب
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    يَثْرِب
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  7. لَاlāنہیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نفی
  8. مُقَامَmuqāmaکھڑے ہونے کی جگہ
    مادہ
    قوم
    اصل لفظ
    مُقام
    قسمِ کلمہ
    اسم
  9. لَكُمْlakumتمہارے لیے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  10. فَٱرْجِعُوا۟fa-ir'jiʿūپس پلٹ چلو۔ لوٹ چلو
    مادہ
    رجع
    اصل لفظ
    رَجَعَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل · ضمیرِ شخصی
  11. وَيَسْتَـْٔذِنُwayastadhinuاور اجازت مانگ رہا تھا
    مادہ
    اذن
    اصل لفظ
    اسْتَأْذَنَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  12. فَرِيقٌfarīqunایک گروہ
    مادہ
    فرق
    اصل لفظ
    فَرِيق
    قسمِ کلمہ
    اسم
  13. مِّنْهُمُmin'humuان میں سے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  14. ٱلنَّبِىَّl-nabiyaنبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے
    مادہ
    نبا
    اصل لفظ
    نَبِيّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  15. يَقُولُونَyaqūlūnaوہ کہہ رہے تھے
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  16. إِنَّinnaبیشک
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب
  17. بُيُوتَنَاbuyūtanāہمارے گھر
    مادہ
    بيت
    اصل لفظ
    بَيْت
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  18. عَوْرَةٌʿawratunغیر محفوظ ہیں۔ کھلے ہیں
    مادہ
    عور
    اصل لفظ
    عَوْرَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  19. وَمَاwamāحالانکہ نہیں تھے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ نفی
  20. هِىَhiyaوہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    ضمیرِ شخصی
  21. بِعَوْرَةٍbiʿawratinکھلے۔ غیر محفوظ
    مادہ
    عور
    اصل لفظ
    عَوْرَة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم
  22. إِنinنہیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نفی
  23. يُرِيدُونَyurīdūnaوہ چاہتے تھے
    مادہ
    رود
    اصل لفظ
    أَرادَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  24. إِلَّاillāمگر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِلّا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ حصر
  25. فِرَارًاfirāranفرار ہونا۔ بھاگنا
    مادہ
    فرر
    اصل لفظ
    فِرار
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

ان ہی کی ایک جماعت نے ہانک لگائی کہ اے مدینہ والو تمہارے لئے ٹھکانا نہیں چلو لوٹ چلو (١) اور ان کی ایک جماعت یہ کہہ کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اجازت مانگنے لگی ہمارے گھر غیر محفوظ ہیں (٢) حالانکہ وہ (کھلے ہوئے اور) غیر محفوظ نہ تھے (لیکن) ان کا پختہ ارادہ بھاگ کھڑے ہونے کا تھا (٣)۔ ١٣۔١ یثرب اس پورے علاقے کا نام تھا، مدینہ اسی کا ایک حصہ تھا، جسے یہاں یثرب سے تعبیر کیا گیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اس کا نام یثرب اس لیے پڑا کہ کسی زمانے میں عمالقہ میں سے کسی نے یہاں پڑاؤ کیا تھا جس کا نام یثرب بن عمیل تھا۔ ١٣۔۲یعنی مسلمانوں کے لشکر میں رہنا سخت خطرناک ہے، اپنے اپنے گھروں کو واپس لوٹ جاؤ۔ ١٣۔۳ یعنی بنو قریظہ کی طرف سے حملے کا خطرہ ہے یوں اہل خانہ کی جان مال اور آبرو کا خطرے میں ہے۔ ١٣۔٣ یعنی جو خطرہ وہ ظاہر کر رہے ہیں، نہیں ہے وہ اس بہانے سے راہ فرار چاہتے ہیں۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan