الأحزاب ۳۳:۱۰
إِذۡ جَآءُوكُم مِّن فَوۡقِكُمۡ وَمِنۡ أَسۡفَلَ مِنكُمۡ وَإِذۡ زَاغَتِ ٱلۡأَبۡصَٰرُ وَبَلَغَتِ ٱلۡقُلُوبُ ٱلۡحَنَاجِرَ وَتَظُنُّونَ بِٱللَّهِ ٱلظُّنُونَا۠
Ith jaookum min fawqikum waminasfala minkum wa-ith zaghati al-absaruwabalaghati alquloobu alhanajira watathunnoonabillahi aththunoona
تراجم
جب کہ (دشمن) تمہارے پاس اوپر سے اور نیچے سے چڑھ آئے[1] اور جب کہ آنکھیں پتھرا گئیں اور کلیجے منھ کو آگئے اور تم اللہ تعالیٰ کی نسبت طرح طرح کے گمان کرنے لگے.[2]
- اس سے مراد یہ ہے کہ ہر طرف سے دشمن آگئے یا اوپر سے مراد غطفان، ہوا زن اور دیگر نجد کے مشرکین ہیں اور نیچے کی سمت سے قریش اور ان کے اعوان وانصار۔
- یہ مسلمانوں کی اس کیفیت کا اظہار ہے جس سے اس وقت دوچار تھے۔
یاد کرو جب وہ تم پر تمہارے اوپر سے بھی چڑھ آئے تھے اور تمہارے نیچے سے بھی [1] اور جب آنکھیں پتھرا گئی تھیں، اور کلیجے منہ کو آگئے تھے، اور تم اللہ کے بارے میں طرح طرح کی باتیں سوچنے لگے تھے۔ [2]
- : اوپر سے مراد تو وہ متحدہ محاذ کا لشکر ہے جو خندق کے پار محاصرہ کئے ہوئے تھے، اور نیچے سے مراد بنو قریظہ ہیں جنہوں نے اندر سے مسلمانوں پر حملہ کرنے کی ٹھان لی تھی۔ 12: سخت آزمائش کی اس گھڑی میں غیر اختیاری طور پر مختلف وسوسے دل میں آیا کرتے ہیں، یہ انہی وسوسوں کا بیان ہے جن سے ایمان پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔
لفظ بہ لفظ
- إِذْidhجب
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِذ
- قسمِ کلمہ
- ظرفِ زمان
- جَآءُوكُمjāūkumوہ آئے تمہارے پاس
- مادہ
- جيا
- اصل لفظ
- جاءَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
- مِّنminسے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- فَوْقِكُمْfawqikumتمہارے اوپر
- مادہ
- فوق
- اصل لفظ
- فَوْق
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- وَمِنْwaminاور سے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ جار
- أَسْفَلَasfalaنیچے کی طرف
- مادہ
- سفل
- اصل لفظ
- أَسْفَل
- قسمِ کلمہ
- اسم
- مِنكُمْminkumتمہارے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- وَإِذْwa-idhاور جب
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِذ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · ظرفِ زمان
- زَاغَتِzāghatiکج ہوگئیں
- مادہ
- زيغ
- اصل لفظ
- زاغَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- ٱلْأَبْصَٰرُl-abṣāruنگاہیں۔ پھر گئیں نگاہیں
- مادہ
- بصر
- اصل لفظ
- بَصَر
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- وَبَلَغَتِwabalaghatiاور پہنچ گئے
- مادہ
- بلغ
- اصل لفظ
- بَلَغَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل
- ٱلْقُلُوبُl-qulūbuدل
- مادہ
- قلب
- اصل لفظ
- قَلْب
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- ٱلْحَنَاجِرَl-ḥanājiraحلق کو
- مادہ
- حنجر
- اصل لفظ
- حَناجِر
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- وَتَظُنُّونَwataẓunnūnaاور تم گمان کر رہے تھے
- مادہ
- ظنن
- اصل لفظ
- ظَنَّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
- بِٱللَّهِbil-lahiاللہ کے بارے میں
- مادہ
- اله
- اصل لفظ
- اللَّه
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسمِ علم
- ٱلظُّنُونَا۠l-ẓunūnāبہت سے گمان
- مادہ
- ظنن
- اصل لفظ
- ظَنّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
تفسیر
جب کہ (دشمن) تمہارے پاس اوپر اور نیچے سے چڑھ آئے (١) اور جب کہ آنکھیں پتھرا گئیں اور کلیجے منہ کو آگئے اور اللہ تعالٰی کی نسبت طرح طرح گمان کرنے لگے (٢) ١٠۔١ اس سے مراد یہ ہے کہ ہر طرف سے دشمن آگئے یا اوپر سے مراد غطفان، ہوازن اور دیگر نجد کے مشرکین ہیں اور نیچے کی سمت سے قریش اور ان کے اعوان و انصار۔ ١٠۔٢ یہ مسلمانوں کی اس کیفیت کا اظہار ہے جس سے اس وقت دو چار تھے۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan