آل عمران ⁦۳:۸۴⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۶۱ · پارہ ۳

قُلۡ ءَامَنَّا بِٱللَّهِ وَمَآ أُنزِلَ عَلَيۡنَا وَمَآ أُنزِلَ عَلَىٰٓ إِبۡرَٰهِيمَ وَإِسۡمَٰعِيلَ وَإِسۡحَٰقَ وَيَعۡقُوبَ وَٱلۡأَسۡبَاطِ وَمَآ أُوتِيَ مُوسَىٰ وَعِيسَىٰ وَٱلنَّبِيُّونَ مِن رَّبِّهِمۡ لَا نُفَرِّقُ بَيۡنَ أَحَدٖ مِّنۡهُمۡ وَنَحۡنُ لَهُۥ مُسۡلِمُونَ

Qul amanna billahiwama onzila AAalayna wama onzila AAalaibraheema wa-ismaAAeela wa-ishaqawayaAAqooba wal-asbati wama ootiya moosawaAAeesa wannabiyyoona min rabbihim lanufarriqu bayna ahadin minhum wanahnu lahumuslimoon

تراجم

آپ کہہ دیجئے کہ ہم اللہ تعالیٰ پر اور جو کچھ ہم پر اتارا گیا ہے اور جو کچھ ابراہیم (علیہ السلام) اور اسماعیل (علیہ السلام) اور اسحاق (علیہ السلام) اور یعقوب (علیہ السلام) اوران کی اوﻻد پر اتارا گیا اور جو کچھ موسیٰ وعیسیٰ (علیہما السلام) اور دوسرے انبیاء (علیہم السلام) اللہ تعالیٰ کی طرف سے دیئے گئے، ان سب پر ایمان ﻻئے[1] ، ہم ان میں سے کسی کے درمیان فرق نہیں کرتے اور ہم اللہ تعالیٰ کے فرمانبردار ہیں۔

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی تمام سچے نبیوں پر ایمان لانا کہ وہ اپنے اپنے وقت میں اللہ کی طرف سے مبعوث تھے، نیز ان پر جو کتابیں اورصحیفے نازل ہوئے ان کی بابت بھی یہ عقیدہ رکھنا کہ وہ آسمانی کتابیں تھیں جو واقعی اللہ کی طرف سے نازل ہوئی تھیں۔ ضروری ہے۔ گو اب عمل صرف قرآن کریم ہی پر ہوگا، کیونکہ قرآن نے پچھلی کتابوں کو منسوخ کر دیا۔

کہہ دو کہ : ہم ایمان لائے اللہ پر اور جو (کتاب) ہم پر اتاری گئی اس پر، اور اس (ہدایت) پر جو ابراہیم، اسماعیل، اسحاق، یعقوب اور (ان کی) اولاد پر ان کے پروردگار کی طرف سے اتاری گئی، اور ان باتوں پر جو موسیٰ ، عیسیٰ اور (دوسرے) پیغمبروں کو عطا کی گئیں۔ ہم ان (پیغمبروں) میں سے کسی کے درمیان کوئی فرق نہیں کرتے، اور ہم اسی (ایک اللہ) کے آگے سرجھکائے ہوئے ہیں۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. قُلْqulکہہ دیجیے
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  2. ءَامَنَّاāmannāایمان لائے ہم
    مادہ
    امن
    اصل لفظ
    آمَنَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  3. بِٱللَّهِbil-lahiاللہ پر
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسمِ علم
  4. وَمَآwamāاور جو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسمِ موصول
  5. أُنزِلَunzilaنازل کیا گیا
    مادہ
    نزل
    اصل لفظ
    أَنزَلَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  6. عَلَيْنَاʿalaynāہم پر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  7. وَمَآwamāاور جو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسمِ موصول
  8. أُنزِلَunzilaنازل کیا گیا
    مادہ
    نزل
    اصل لفظ
    أَنزَلَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  9. عَلَىٰٓʿalāپر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  10. إِبْرَٰهِيمَib'rāhīmaابراہیم
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِبْراهِيم
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  11. وَإِسْمَٰعِيلَwa-is'māʿīlaاور اسماعیل پر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِسْماعِيل
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسمِ علم
  12. وَإِسْحَٰقَwa-is'ḥāqaاور اسحاق پر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِسْحاق
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسمِ علم
  13. وَيَعْقُوبَwayaʿqūbaاور یعقوب پر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    يَعْقُوب
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسمِ علم
  14. وَٱلْأَسْبَاطِwal-asbāṭiاور اولاد جو یقوب پر
    مادہ
    سبط
    اصل لفظ
    أَسْباط
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم
  15. وَمَآwamāاور جو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسمِ موصول
  16. أُوتِىَūtiyaدیے گئے
    مادہ
    اتي
    اصل لفظ
    آتَى
    قسمِ کلمہ
    فعل
  17. مُوسَىٰmūsāموسی
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مُوسَى
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  18. وَعِيسَىٰwaʿīsāاور عیسی
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عِيسَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسمِ علم
  19. وَٱلنَّبِيُّونَwal-nabiyūnaاور تمام انبیاء
    مادہ
    نبا
    اصل لفظ
    نَبِيّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم
  20. مِنminسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  21. رَّبِّهِمْrabbihimان کے رب کیطرف
    مادہ
    ربب
    اصل لفظ
    رَبّ
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  22. لَاlāنہیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نفی
  23. نُفَرِّقُnufarriquہم تفریق کرتے
    مادہ
    فرق
    اصل لفظ
    فَرَّقُ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  24. بَيْنَbaynaدرمیان
    مادہ
    بين
    اصل لفظ
    بَيْن
    قسمِ کلمہ
    ظرفِ مکان
  25. أَحَدٍaḥadinکسی ایک کے
    مادہ
    احد
    اصل لفظ
    أَحَد
    قسمِ کلمہ
    اسم
  26. مِّنْهُمْmin'humاس میں سے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  27. وَنَحْنُwanaḥnuاور ہم
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · ضمیرِ شخصی
  28. لَهُۥlahuواسطے اس کے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  29. مُسْلِمُونَmus'limūnaفرماں بردار ہیں
    مادہ
    سلم
    اصل لفظ
    مُسْلِم
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

آپ کہہ دیجئے کہ ہم اللہ تعالٰی پر اور جو کچھ ہم پر اتارا گیا ہے اور جو کچھ ابراہیم علیہ السلام اور اسماعیل علیہ السلام اور یعقوب علیہ السلام اور ان کی اولاد پر اتارا گیا اور جو کچھ موسیٰ و عیسیٰ علیہما السلام پر اور دوسرے (انبیاء علیہما السلام) اللہ تعالٰی کی طرف سے دئیے گئے ان سب پر ایمان لائے (١) ہم ان میں سے کسی کے درمیان فرق نہیں کرتے اور ہم اللہ تعالٰی کے فرمانبردار ہیں۔ ٨٤۔١ یعنی تمام سچے نبیوں پر ایمان لانا کہ وہ اپنے اپنے وقت میں اللہ کی طرف سے مبعوث تھے نیز ان پر جو الہامی کتابیں نازل ہوئیں ان کی بابت بھی عقیدہ رکھنا کہ وہ آسمانی کتابیں تھیں اور واقعۃً اللہ کی طرف سے نازل ہوئی تھیں ضروری ہے۔ گو اب عمل صرف قرآن کریم پر ہی ہوگا کیونکہ قرآن نے پچھلی کتابوں کو منسوخ کر دیا۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan