آل عمران ⁦۳:۱۴۵⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۶۸ · پارہ ۴

وَمَا كَانَ لِنَفۡسٍ أَن تَمُوتَ إِلَّا بِإِذۡنِ ٱللَّهِ كِتَٰبٗا مُّؤَجَّلٗاۗ وَمَن يُرِدۡ ثَوَابَ ٱلدُّنۡيَا نُؤۡتِهِۦ مِنۡهَا وَمَن يُرِدۡ ثَوَابَ ٱلۡأٓخِرَةِ نُؤۡتِهِۦ مِنۡهَاۚ وَسَنَجۡزِي ٱلشَّٰكِرِينَ

Wama kana linafsin an tamootailla bi-ithni Allahi kitabanmu-ajjalan waman yurid thawaba addunyanu/tihi minha waman yurid thawaba al-akhiratinu/tihi minha wasanajzee ashshakireen

تراجم

بغیر اللہ تعالیٰ کے حکم کے کوئی جاندار نہیں مرسکتا، مقرر شده وقت لکھا ہوا ہے، دنیا کی چاہت والوں کو ہم کچھ دنیا دے دیتے ہیں اور آخرت کا ﺛواب چاہنے والوں کو ہم وه بھی دیں گے[1] ۔ اوراحسان ماننے والوں کو ہم بہت جلد نیک بدلہ دیں گے.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یہ کمزوری اور بزدلی کا مظاہرہ کرنے والوں کے حوصلوں میں اضافہ کرنے کے لئے کہا جا رہا ہے کہ موت تو اپنے وقت پر آکررہے گی، پھر بھاگنے یا بزدلی دکھانے کا کیا فائدہ؟ اسی طرح محض دنیا طلب کرنے سے کچھ دنیا تو مل جاتی ہے لیکن آخرت میں کچھ نہیں ملے گا، اس کے برعکس آخرت کے طالبوں کو آخرت میں اخروی نعمتیں تو ملیں گی ہی، دنیا بھی اللہ تعالیٰ انہیں عطافرماتا ہے۔ آگے مزید حوصلہ افزائی اور نسل کے لئے پچھلےانبیا ؛ اور ان کے پیروکاروں کے صبر اور ثابت قدمی کی مثالیں دی جا رہی ہیں۔

اور یہ کسی بھی شخص کے اختیار میں نہیں ہے کہ اسے اللہ کے حکم کے بغیر موت آجائے، جس کا ایک معین وقت پر آنا لکھا ہوا ہے۔ اور جو شخص دنیا کا بدلہ چاہے گا ہم اسے اس کا حصہ دے دیں گے، اور جو آخرت کا ثواب چاہے گا ہم اسے اس کا حصہ عطا کردیں گے، [1] اور جو لوگ شکر گزار ہیں ان کو ہم جلد ہی ان کا اجر عطا کریں گے۔

Mufti Taqi Usmani
  1. : اس سے اشارہ مال غنیمت کی طرف ہے، اور مطلب یہ ہے کہ اگر کوئی شخص صرف مال غنیمت حاصل کرنے کی نیت سے جہاد میں شریک ہوگا، اسے مال غنیمت میں سے حصہ تو مل جائے گا، لیکن آخرت کا ثواب حاصل نہیں ہوگا، اس کے برعکس اگر اصل نیت اللہ تعالیٰ کے حکم پر عمل کرنے کی ہوگی تو آخرت کا ثواب حاصل ہوگا، اور مال غنیمت بھی ایک اضافی فائدے کے طور پر ملے گا (روح المعانی)

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَمَاwamāاور نہیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · حرفِ نفی
  2. كَانَkānaہے
    مادہ
    كون
    اصل لفظ
    كانَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  3. لِنَفْسٍlinafsinکسی نفس کے لیے
    مادہ
    نفس
    اصل لفظ
    نَفْس
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم
  4. أَنanکہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    أَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ مصدری
  5. تَمُوتَtamūtaمرجائے
    مادہ
    موت
    اصل لفظ
    ماتَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  6. إِلَّاillāمگر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِلّا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ حصر
  7. بِإِذْنِbi-idh'niاذن سے۔ ساتھ اللہ کے اذن کے
    مادہ
    اذن
    اصل لفظ
    إِذْن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم
  8. ٱللَّهِl-lahiاللہ کے
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  9. كِتَٰبًاkitābanلکھا ہوا ہے
    مادہ
    كتب
    اصل لفظ
    كِتاب
    قسمِ کلمہ
    اسم
  10. مُّؤَجَّلًاmu-ajjalanمقررہ وقت
    مادہ
    اجل
    اصل لفظ
    مُؤَجَّل
    قسمِ کلمہ
    اسم
  11. وَمَنwamanاور جو کوئی
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · حرفِ شرط
  12. يُرِدْyuridارادہ کرے گا
    مادہ
    رود
    اصل لفظ
    أَرادَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  13. ثَوَابَthawābaثواب کا
    مادہ
    ثوب
    اصل لفظ
    ثَواب
    قسمِ کلمہ
    اسم
  14. ٱلدُّنْيَاl-dun'yāدنیا کے
    مادہ
    دنو
    اصل لفظ
    دُنْيا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  15. نُؤْتِهِۦnu'tihiہم دیں گے اس کو
    مادہ
    اتي
    اصل لفظ
    آتَى
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  16. مِنْهَاmin'hāاس میں سے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  17. وَمَنwamanاور جو کوئی
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ شرط
  18. يُرِدْyuridارادہ کرے گا
    مادہ
    رود
    اصل لفظ
    أَرادَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  19. ثَوَابَthawābaثواب کا
    مادہ
    ثوب
    اصل لفظ
    ثَواب
    قسمِ کلمہ
    اسم
  20. ٱلْءَاخِرَةِl-ākhiratiآخرت کے
    مادہ
    اخر
    اصل لفظ
    آخِر
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  21. نُؤْتِهِۦnu'tihiہم دیں گے اس کو
    مادہ
    اتي
    اصل لفظ
    آتَى
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  22. مِنْهَاmin'hāاس میں سے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  23. وَسَنَجْزِىwasanajzīاور عنقریب ہم جزا دیں گے
    مادہ
    جزي
    اصل لفظ
    جَزَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · حرفِ استقبال · فعل
  24. ٱلشَّٰكِرِينَl-shākirīnaشکر کرنے والوں کو
    مادہ
    شكر
    اصل لفظ
    شاكِر
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

بغیر اللہ کے حکم کے کوئی جاندار نہیں مر سکتا مقرر شدہ وقت لکھا ہوا ہے دنیا کی چاہت والوں کو ہم دنیا دے دیتے ہیں اور آخرت کا ثواب چاہنے والوں کو ہم وہ بھی دے دیں گے (١) اور احسان ماننے والوں کو ہم بہت جلد نیک بدلہ دیں گے۔ ١٤٥۔١یہ کمزوری اور بذدلی مظاہرہ کرنے والوں کے حوصلوں میں اضافہ کرنے کے لئے کہا جا رہا ہے کہ موت تو اپنے وقت پر آکر رہے گی، پھر بھاگنے یا بذدلی دکھانے کا کیا فائدہ؟ اسی طرح محض دنیا طلب کرنے سے کچھ دنیا تو مل جاتی ہے لیکن آخرت میں کچھ نہیں ملے گا، اس کے برعکس آخرت کے طالبوں کو آخرت میں اخروی نعمتیں تو ملیں ہی گی، دنیا بھی اللہ تعالٰی انہیں عطا فرماتا ہے۔ آگے مذید حوصلہ افزائی اور تسلی کے لئے پچھلے انبیاء علیہم السلام اور ان کے پیروں کاروں کے صبر اور ثابت قدمی کی مثالیں دی جا رہی ہیں۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan