آل عمران ⁦۳:۱۴۶⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۶۸ · پارہ ۴

وَكَأَيِّن مِّن نَّبِيّٖ قَٰتَلَ مَعَهُۥ رِبِّيُّونَ كَثِيرٞ فَمَا وَهَنُواْ لِمَآ أَصَابَهُمۡ فِي سَبِيلِ ٱللَّهِ وَمَا ضَعُفُواْ وَمَا ٱسۡتَكَانُواْۗ وَٱللَّهُ يُحِبُّ ٱلصَّٰبِرِينَ

Wakaayyin min nabiyyin qatalamaAAahu ribbiyyoona katheerun fama wahanoo lima asabahumfee sabeeli Allahi wama daAAufoo wamaistakanoo wallahu yuhibbu assabireen

تراجم

بہت سے نبیوں کے ہم رکاب ہو کر، بہت سے اللہ والے جہاد کر چکے ہیں، انہیں بھی اللہ کی راه میں تکلیفیں پہنچیں لیکن نہ تو انہوں نے ہمت ہاری نہ سست رہے اور نہ دبے، اور اللہ صبر کرنے والوں کو (ہی) چاہتا ہے.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی ان کو جو جنگ کی شدتوں میں پست ہمت نہیں ہوتے اور ضعف اور کمزوری نہیں دکھاتے۔

اور کتنے سارے پیغمبر ہیں جن کے ساتھ ملکر بہت سے اللہ والوں نے جنگ کی ! نتیجتا انہیں اللہ کے راستے میں جو تکلیفیں پہنچیں ان کی وجہ سے نہ انہوں نے ہمت ہاری، نہ وہ کمزور پڑے اور نہ انہوں نے اپنے آپ کو جھکایا، اللہ ایسے ثابت قدم لوگوں سے محبت کرتا ہے۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَكَأَيِّنwaka-ayyinاور کتنے ہی
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    كَأَيِّن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · اسم
  2. مِّنminسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  3. نَّبِىٍّnabiyyinنبیوں میں سے کوئی نبی ہے
    مادہ
    نبا
    اصل لفظ
    نَبِيّ
    قسمِ کلمہ
    اسم
  4. قَٰتَلَqātalaجنگ کی ۔ لڑے اس کے ساتھ۔
    مادہ
    قتل
    اصل لفظ
    قاتَلَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  5. مَعَهُۥmaʿahuاس کی معیت میں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مَع
    قسمِ کلمہ
    ظرفِ مکان · ضمیرِ شخصی
  6. رِبِّيُّونَribbiyyūnaاللہ والوں نے۔ اللہ والے
    مادہ
    ربب
    اصل لفظ
    رِبِّيّ
    قسمِ کلمہ
    اسم
  7. كَثِيرٌkathīrunبہت سے
    مادہ
    كثر
    اصل لفظ
    كَثِير
    قسمِ کلمہ
    اسم
  8. فَمَاfamāتو نہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ نفی
  9. وَهَنُوا۟wahanūانہوں نے سستی دکھائی
    مادہ
    وهن
    اصل لفظ
    وَهَنَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  10. لِمَآlimāواسطے اس کے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسمِ موصول
  11. أَصَابَهُمْaṣābahumجو پہنچا ان کو
    مادہ
    صوب
    اصل لفظ
    أَصابَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  12. فِىfīمیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  13. سَبِيلِsabīliراستے (میں)
    مادہ
    سبل
    اصل لفظ
    سَبِيل
    قسمِ کلمہ
    اسم
  14. ٱللَّهِl-lahiاللہ کے
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  15. وَمَاwamāاور نہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ نفی
  16. ضَعُفُوا۟ḍaʿufūانہوں نے کمزوری دکھائی
    مادہ
    ضعف
    اصل لفظ
    ضَعُفَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  17. وَمَاwamāاور نہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ نفی
  18. ٱسْتَكَانُوا۟is'takānūوہ دبے
    مادہ
    كين
    اصل لفظ
    اسْتَكانُ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  19. وَٱللَّهُwal-lahuاور اللہ
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · اسمِ علم
  20. يُحِبُّyuḥibbuمحبت رکھتا ہے
    مادہ
    حبب
    اصل لفظ
    أَحْبَبْ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  21. ٱلصَّٰبِرِينَl-ṣābirīnaصبر کرنے والوں سے
    مادہ
    صبر
    اصل لفظ
    صابِر
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

بہت سے نبیوں کے ہم رکاب ہو کر بہت سے اللہ والے جہاد کرچکے ہیں انہیں بھی اللہ کی راہ میں تکلیفیں پہنچیں لیکن نہ تو انہوں نے ہمت ہاری اور نہ سست رہے اور نہ دبے اللہ صبر کرنے والوں کو ہی چاہتا ہے۔ ١٤٦۔١ یعنی ان کو جو جنگ کی شدتوں میں پست ہمت نہیں ہوتے اور ضعف اور کمزوری نہیں دکھاتے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan