العنكبوت ⁦۲۹:۶۹⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۴۰۴ · پارہ ۲۱

وَٱلَّذِينَ جَٰهَدُواْ فِينَا لَنَهۡدِيَنَّهُمۡ سُبُلَنَاۚ وَإِنَّ ٱللَّهَ لَمَعَ ٱلۡمُحۡسِنِينَ

Wallatheena jahadoofeena lanahdiyannahum subulana wa-inna AllahalamaAAa almuhsineen

تراجم

اور جو لوگ ہماری راه میں مشقتیں برداشت کرتے ہیں[1] ہم انہیں اپنی راہیں ضرور دکھا دیں گے[2]۔ یقیناً اللہ تعالیٰ نیکو کاروں کا ساتھی ہے.[3]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی دین پر عمل کرنے میں جو دشواریاں، آزمائشیں اور مشکلات پیش آتی ہیں۔
  2. اس سے مراد دنیا وآخرت کے وہ راستے ہیں جن پر چل کر انسان کو اللہ کی رضا حاصل ہوتی ہے۔
  3. احسان کا مطلب ہے اللہ کوحاضر ناظر جان کر ہرنیکی کےکام کو اخلاص کے ساتھ کرنا، سنت نبوی (صلى الله عليه وسلم) کے مطابق کرنا، برائی کے بدلے میں برائی کے بجائے حسن سلوک کرنا، اپنا حق چھوڑ دینا اور دوسروں کو ان کے حق سے زیادہ دینا۔ یہ سب احسان کےمفہوم میں شامل ہیں۔

اور جن لوگوں نے ہماری خاطر کوشش کی ہے، ہم انہیں ضرور بالضرور اپنے راستوں پر پہنچائیں گے، [1] اور یقینا اللہ نیکی کرنے والوں کے ساتھ ہے۔

Mufti Taqi Usmani
  1. : یہ ان لوگوں کے لئے بڑی عظیم خوشخبری ہے جو اللہ تعالیٰ کے دین پر خود چلنے اور دوسروں کو چلانے کی کوشش کرتے ہیں، جب تک انسان اس راستے میں کوشش جاری رکھے اور مایوس ہو کر نہ بیٹھ جائے، اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ وہ اس کی مدد فرما کر ضرور منزل تک پہنچادیں گے، لہذا راستے کی مشکلات سے ہار مان کر بیٹھنے کے بجائے نئے عزم وہمت کے ساتھ یہ کوشش ہمیشہ جاری رہنی چاہیے، اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی مکمل توفیق عطا فرمائیں، امین۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَٱلَّذِينَwa-alladhīnaاور وہ لوگ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    الَّذِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسمِ موصول
  2. جَٰهَدُوا۟jāhadūجو جدوجہد کریں
    مادہ
    جهد
    اصل لفظ
    جاهَدَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  3. فِينَاfīnāہماری راہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  4. لَنَهْدِيَنَّهُمْlanahdiyannahumالبتہ ہم ضرور رہنمائی کریں گے ان کی
    مادہ
    هدي
    اصل لفظ
    هَدَى
    قسمِ کلمہ
    لامِ تاکید · فعل · لامِ تاکید · ضمیرِ شخصی
  5. سُبُلَنَاsubulanāاپنے راستوں کی (طرف)
    مادہ
    سبل
    اصل لفظ
    سَبِيل
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  6. وَإِنَّwa-innaاور بیشک
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ نصب
  7. ٱللَّهَl-lahaاللہ تعالیٰ
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  8. لَمَعَlamaʿaالبتہ ساتھ ہے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مَع
    قسمِ کلمہ
    لامِ تاکید · ظرفِ مکان
  9. ٱلْمُحْسِنِينَl-muḥ'sinīnaاحسان کرنے والوں کے
    مادہ
    حسن
    اصل لفظ
    مُحْسِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

اور جو لوگ ہماری راہ میں مشقتیں برداشت کرتے ہیں (١) ہم انہیں اپنی راہیں ضرور دکھا دیں گے (۲) یقیناً اللہ نیکوکاروں کا ساتھی ہے (۳) ٦٩۔ ١ یعنی دین پر عمل کرنے میں جو دشواریاں، آزمائشیں پیش آتی ہیں ٦٩۔ ۲اس سے مراد دنیا اور آخرت کے وہ راستے ہیں جن پر چل کر انسان کو اللہ کی رضا حاصل ہوتی ہے۔ ٦٩۔۳ احسان کا مطلب ہے اللہ کو حاضر ناظر جان کر ہر نیکی کے کام کو اخلاص کے ساتھ کرنا، سنت نبوی کے مطابق کرنا، برائی کے بدلے حسن سلوک کرنا، اپنا حق چھوڑ دینا اور دوسروں کو حق سے زیادہ دینا۔ یہ سب احسان کے مفہوم میں شامل ہیں۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan