العنكبوت ⁦۲۹:۶۸⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۴۰۴ · پارہ ۲۱

وَمَنۡ أَظۡلَمُ مِمَّنِ ٱفۡتَرَىٰ عَلَى ٱللَّهِ كَذِبًا أَوۡ كَذَّبَ بِٱلۡحَقِّ لَمَّا جَآءَهُۥٓۚ أَلَيۡسَ فِي جَهَنَّمَ مَثۡوٗى لِّلۡكَٰفِرِينَ

Waman athlamu mimmani iftaraAAala Allahi kathiban aw kaththaba bilhaqqilamma jaahu alaysa fee jahannama mathwan lilkafireen

تراجم

اور اس سے بڑا ﻇالم کون ہوگا؟ جو اللہ تعالیٰ پر جھوٹ باندھے[1] یا جب حق اس کے پاس آجائے وه اسے[2] جھٹلائے، کیا ایسے کافروں کا ٹھکانا جہنم میں نہ ہوگا؟

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی دعویٰ کرے کہ مجھ پر اللہ کی طرف سے وحی آتی ہے دراں حالیکہ ایسا نہ ہو یا کوئی یہ کہے کہ میں بھی وہ چیز اتار سکتا ہوں جو اللہ نے اتاری ہے۔ یہ افتراہے اور مدعی مفتری۔
  2. یہ تکذیب ہے اور اس کا مرتکب مکذب۔ افترا اور تکذیب دونوں کفر ہیں جس کی سزا جہنم ہے۔

اور اس شخص سے بڑا ظالم کون ہوگا جو اللہ پر بہتان باندھے، یا جب اس کے پاس حق کی بات پہنچے تو وہ اسے جھٹلائے ؟ کیا جہنم میں (ایسے) کافروں کا ٹھکانا نہیں ہوگا ؟

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَمَنْwamanاور کون
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسمِ موصول
  2. أَظْلَمُaẓlamuبڑا ظالم ہے
    مادہ
    ظلم
    اصل لفظ
    أَظْلَم
    قسمِ کلمہ
    اسم
  3. مِمَّنِmimmaniاس سے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسمِ موصول
  4. ٱفْتَرَىٰif'tarāجو گھڑ لے
    مادہ
    فري
    اصل لفظ
    افْتَرَى
    قسمِ کلمہ
    فعل
  5. عَلَىʿalāپر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  6. ٱللَّهِl-lahiاللہ
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  7. كَذِبًاkadhibanکوئی جھوٹ
    مادہ
    كذب
    اصل لفظ
    كَذِب
    قسمِ کلمہ
    اسم
  8. أَوْawیا
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    أَو
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف
  9. كَذَّبَkadhabaجھٹلائے
    مادہ
    كذب
    اصل لفظ
    كَذَّبَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  10. بِٱلْحَقِّbil-ḥaqiحق کو
    مادہ
    حقق
    اصل لفظ
    حَقّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
  11. لَمَّاlammāجبکہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لَمّا
    قسمِ کلمہ
    ظرفِ زمان
  12. جَآءَهُۥٓjāahuوہ آجائے اس کے پاس
    مادہ
    جيا
    اصل لفظ
    جاءَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  13. أَلَيْسَalaysaکیا نہیں ہے
    مادہ
    ليس
    اصل لفظ
    لَيْسَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استفہام · فعل
  14. فِىfīمیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  15. جَهَنَّمَjahannamaجہنم
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    جَهَنَّم
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  16. مَثْوًىmathwanٹھکانہ
    مادہ
    ثوي
    اصل لفظ
    مَثْوًى
    قسمِ کلمہ
    اسم
  17. لِّلْكَٰفِرِينَlil'kāfirīnaکافروں کے لیے
    مادہ
    كفر
    اصل لفظ
    كافِر
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

اور اس سے بڑا ظالم کون ہوگا؟ جو اللہ تعالٰی پر جھوٹ باندھے (١) یا جب حق اس کے پاس آجائے وہ اسے (٢) جھٹلائے، کیا ایسے کافروں کا ٹھکانا جہنم نہ ہوگا؟ ٦٨۔١ یعنی دعویٰ کرے کہ مجھ پر اللہ کی طرف سے وحی آتی ہے درآں حالیکہ ایسا نہ ہو یا کوئی یہ کہے میں بھی وہ چیز اتار سکتا ہوں جو اللہ نے اتاری ہے۔ یہ تو سراسر جھوٹ ہے۔ ٦٨۔٢ یہ تکذیب ہے اور اس کا مرتکب مکذب ہے یہ دونوں کفر ہیں جس کی سزا جہنم ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan