العنكبوت ⁦۲۹:۶۲⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۴۰۳ · پارہ ۲۱

ٱللَّهُ يَبۡسُطُ ٱلرِّزۡقَ لِمَن يَشَآءُ مِنۡ عِبَادِهِۦ وَيَقۡدِرُ لَهُۥٓۚ إِنَّ ٱللَّهَ بِكُلِّ شَيۡءٍ عَلِيمٞ

Allahu yabsutu arrizqaliman yashao min AAibadihi wayaqdiru lahu inna Allahabikulli shay-in AAaleem

تراجم

اللہ تعالیٰ اپنے بندوں میں سے جسے چاہے فراخ روزی دیتا ہے اور جسے چاہے تنگ[1] ۔ یقیناً اللہ تعالیٰ ہر چیز کا جاننے واﻻ ہے.[2]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یہ مشرکین کے اعتراض کا جواب ہے جو وہ مسلمانوں پر کرتے تھے کہ اگر تم حق پر ہوتو پھر غریب اور کمزور کیوں ہو؟ اللہ نے فرمایا کہ رزق کی کشادگی اور کمی اللہ کے اختیار میں ہے وہ اپنی حکمت ومشیت کے مطابق جس کو چاہتا ہے کم یا زیادہ دیتا ہے، اس کا تعلق اس کی رضا مندی یا غضب سے نہیں ہے۔
  2. اس کو بھی وہی جانتا ہے کہ زیادہ رزق کس کے لئے بہتر ہے اور کس کے لئے نہیں؟

اللہ اپنے بندوں میں سے جس کے لیے چاہتا ہے، رزق میں کشادگی کردیتا ہے، اور جس کے لیے چاہتا ہے تنگی کردیتا ہے، یقینا اللہ ہر چیز کا مکمل علم رکھتا ہے۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. ٱللَّهُal-lahuاللہ تعالیٰ
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  2. يَبْسُطُyabsuṭuپھیلا دیتا ہے
    مادہ
    بسط
    اصل لفظ
    بَسَطَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  3. ٱلرِّزْقَl-riz'qaرزق کو
    مادہ
    رزق
    اصل لفظ
    رِزْق
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  4. لِمَنlimanجس کے لیے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسمِ موصول
  5. يَشَآءُyashāuچاہتا ہے
    مادہ
    شيا
    اصل لفظ
    شاءَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  6. مِنْminمیں سے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  7. عِبَادِهِۦʿibādihiاپنے بندوں
    مادہ
    عبد
    اصل لفظ
    عَبْد
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  8. وَيَقْدِرُwayaqdiruاور تنگ کردیتا ہے
    مادہ
    قدر
    اصل لفظ
    قَدَرَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  9. لَهُۥٓlahuاس کے لیے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  10. إِنَّinnaبیشک
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب
  11. ٱللَّهَl-lahaاللہ تعالیٰ
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  12. بِكُلِّbikulliہر
    مادہ
    كلل
    اصل لفظ
    كُلّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم
  13. شَىْءٍshayinچیز کو
    مادہ
    شيا
    اصل لفظ
    شَىْء
    قسمِ کلمہ
    اسم
  14. عَلِيمٌʿalīmunجاننے والا ہے
    مادہ
    علم
    اصل لفظ
    عَلِيم
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

اللہ تعالٰی اپنے بندوں میں سے جسے چاہے فراخ روزی دیتا ہے اور جسے چاہے تنگ (١) یقیناً اللہ تعالٰی ہرچیز کا جاننے والا ہے (٢)۔ ٦٢۔١ یہ مشرکین کے اعتراض کا جواب ہے جو وہ مسلمانوں پر کرتے تھے کہ اگر تم حق پر ہو تو پھر غریب اور کمزور کیوں ہو؟ اللہ نے فرمایا کہ رزق کی کشادگی اور کمی اللہ کے اختیار میں ہے وہ اپنی حکمت و مشیت کے مطابق جس کو چاہتا کم یا زیادہ دیتا ہے، اس کا تعلق اس کی رضامندی یا غضب سے نہیں ہے۔ ٦٢۔٢ اس کو بھی وہی جانتا ہے کہ زیادہ رزق کس کے لئے بہتر ہے اور کس کے لئے نہیں؟

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan