العنكبوت ⁦۲۹:۶۱⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۴۰۳ · پارہ ۲۱

وَلَئِن سَأَلۡتَهُم مَّنۡ خَلَقَ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضَ وَسَخَّرَ ٱلشَّمۡسَ وَٱلۡقَمَرَ لَيَقُولُنَّ ٱللَّهُۖ فَأَنَّىٰ يُؤۡفَكُونَ

Wala-in saaltahum man khalaqa assamawatiwal-arda wasakhkhara ashshamsa walqamaralayaqoolunna Allahu faanna yu/fakoon

تراجم

اور اگر آپ ان سے دریافت کریں کہ زمین وآسمان کا خالق اور سورج چاند کو کام میں لگانے واﻻ کون ہے؟ تو ان کا جواب یہی ہوگا کہ اللہ تعالیٰ[1] ، پھر کدھر الٹے جا رہے ہیں.[2]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی یہ مشرکین، جو مسلمانوں کو محض توحید کی وجہ سے ایذائیں پہنچا رہے ہیں، ان سے اگر پوچھا جائے کہ آسمان وزمین کو عدم سےوجود میں لانے والا اور سورج اور چاند کو اپنے اپنے مدار پر چلانے والا کون ہے؟ تو وہاں یہ اعتراف کیے بغیر انہیں چارہ نہیں ہوتا کہ یہ سب کچھ کرنے والا اللہ ہے۔
  2. یعنی دلائل واعتراف کے باوجود حق سے یہ اعراض اور گریز باعث تعجب ہے۔

اور اگر تم ان سے پوچھو کہ : کون ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا، اور سورج اور چاند کو کام پر لگایا ؟ تو وہ ضرور یہ کہیں گے کہ : اللہ ! پھر آخر یہ لوگ کہاں سے اوندھے چل پڑتے ہیں ؟ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : یعنی اس حقیقت کا اعتراف کرنے کا منطقی تقاضا یہ تھا کہ وہ اسی اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتے، کسی اور کی نہیں، لیکن اس کے بعد انہیں کیا ہوجاتا ہے کہ اس منطقی تقاضے پر عمل کرنے کے بجائے شرک شروع کردیتے ہیں۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَئِنwala-inاور البتہ اگر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · لامِ تاکید · حرفِ شرط
  2. سَأَلْتَهُمsa-altahumپوچھو تم ان سے۔ سوال کرو تم ان سے
    مادہ
    سال
    اصل لفظ
    سَأَلَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  3. مَّنْmanکس نے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مَن
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  4. خَلَقَkhalaqaپیدا کیا
    مادہ
    خلق
    اصل لفظ
    خَلَقَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  5. ٱلسَّمَٰوَٰتِl-samāwātiآسمانوں کو
    مادہ
    سمو
    اصل لفظ
    سَماء
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  6. وَٱلْأَرْضَwal-arḍaاور زمین کو
    مادہ
    ارض
    اصل لفظ
    أَرْض
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم
  7. وَسَخَّرَwasakharaاور مسخر کیا
    مادہ
    سخر
    اصل لفظ
    سَخَّرَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  8. ٱلشَّمْسَl-shamsaسورج کو
    مادہ
    شمس
    اصل لفظ
    شَمْس
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  9. وَٱلْقَمَرَwal-qamaraاور چاند کو
    مادہ
    قمر
    اصل لفظ
    قَمَر
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم
  10. لَيَقُولُنَّlayaqūlunnaالبتہ وہ ضرور کہیں گے
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    لامِ تاکید · فعل · لامِ تاکید
  11. ٱللَّهُl-lahuاللہ نے
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  12. فَأَنَّىٰfa-annāتو کہاں سے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    أَنَّى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · حرفِ استفہام
  13. يُؤْفَكُونَyu'fakūnaوہ پھیرے جاتے ہیں
    مادہ
    افك
    اصل لفظ
    أُفِكَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی

تفسیر

توحید ربویت توحید الوہیت اللہ تعالیٰ ثابت کرتا ہے کہ معبود برحق صرف وہی ہے۔ خود مشرکین بھی اس بات کے قائل ہیں کہ آسمان و زمین کا پیدا کرنے والا سورج کو مسخر کرنے والا دن رات کو پے درپے لانے والا خالق رازق موت وحیات پر قادر صرف اللہ تعالیٰ ہی ہے۔ وہ خوب جانتا ہے کہ غنا کے لائق کون ہے اور فقر کے لائق کون ہے ؟ اپنے بندوں کی مصلحتیں اس کو پوری طرح معلوم ہیں۔ پس جبکہ مشرکین خود مانتے ہیں کہ تمام چیزوں کا خالق صرف اللہ تعالیٰ ہے سب پر قابض صرف وہی ہے پھر اس کے سوا دوسروں کی عبادت کیوں کرتے ہیں ؟ اور اس کے سوا دوسروں پر توکل کیوں کرتے ہیں ؟ جبکہ ملک کا مالک وہ تنہا ہے تو عبادتوں کے لائق بھی وہ اکیلا ہے۔ توحید ربوبیت کو مان کر پھر توحید الوہیت سے انحراف عجیب چیز ہے قرآن کریم میں توحید ربوبیت کے ساتھ ہی توحید الوہیت کا ذکر بکثرت سے اس لئے ہے کہ توحید ربویت کے قائل مشرکین مکہ تو تھے ہی انہیں قائل معقول کرکے پھر توحید الوہیت کی طرف دعوت دی جاتی ہے۔ مشرکین حج و عمرے میں لبیک پکارتے ہوئے بھی اللہ کے لاشریک ہونے کا اقرار کرتے تھے لبیک لاشریک لک الا شریکا ھو لک تملکہ وماملک یعنی یا اللہ ہم حاضر ہوئے تیرا کوئی شریک نہیں مگر ایسے شریک کہ جن کا مالک اور جن کے ملک کا مالک بھی تو ہی ہے۔

مکمل تفسیر پڑھیں

Urdu - Tafsir Ibn Kathir