القصص ۲۸:۷۹
فَخَرَجَ عَلَىٰ قَوۡمِهِۦ فِي زِينَتِهِۦۖ قَالَ ٱلَّذِينَ يُرِيدُونَ ٱلۡحَيَوٰةَ ٱلدُّنۡيَا يَٰلَيۡتَ لَنَا مِثۡلَ مَآ أُوتِيَ قَٰرُونُ إِنَّهُۥ لَذُو حَظٍّ عَظِيمٖ
Fakharaja AAala qawmihi fee zeenatihiqala allatheena yureedoona alhayata addunyaya layta lana mithla ma ootiya qaroonuinnahu lathoo haththin AAatheem
تراجم
پس قارون پوری آرائش کے ساتھ اپنی قوم کے مجمع میں نکلا[1] ، تو دنیاوی زندگی کے متوالے کہنے لگے[2] کاش کہ ہمیں بھی کسی طرح وه مل جاتا جو قارون کو دیا گیا ہے۔ یہ تو بڑا ہی قسمت کا دھنی ہے.
- یعنی زینت وآرائش اور خدم وحشم کے ساتھ۔
- یہ کہنے والے کون تھے؟ بعض کے نزدیک ایمان والے ہی تھے جو اس کی امارت وشوکت کے مظاہر سے متاثر ہوگئے تھے اور بعض کے نزدیک کافر تھے۔
پھر (ایک دن) وہ اپنی قوم کے سامنے آن بان کے ساتھ نکلا۔ جو لوگ دنیوی زندگی کے طلب گار تھے، وہ کہنے لگے : اے کاش ! ہمارے پاس بھی وہ چیزیں ہوتیں جو قارون کو عطا کی گئی ہیں۔ یقینا وہ بڑے نصیبوں والا ہے۔
- : یعنی اللہ تعالیٰ کو مجرموں کے حالات کا پورا علم ہے، اس لیے اس کو حالات جاننے کے لیے ان سے پوچھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہاں آخرت میں ان سے جو سوالات ہوں گے، وہ ان کا جرم خود ان پر ثابت کرنے کے لیے ہوں گے۔
لفظ بہ لفظ
- فَخَرَجَfakharajaتو نکلا
- مادہ
- خرج
- اصل لفظ
- خَرَجَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · فعل
- عَلَىٰʿalāپر
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- عَلَى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- قَوْمِهِۦqawmihiاپنی قوم (پر)
- مادہ
- قوم
- اصل لفظ
- قَوْم
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- فِىfīمیں
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- فِي
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- زِينَتِهِۦzīnatihiاپنی زینت میں/ ٹھاٹھ میں
- مادہ
- زين
- اصل لفظ
- زِينَة
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- قَالَqālaکہا
- مادہ
- قول
- اصل لفظ
- قالَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- ٱلَّذِينَalladhīnaان لوگوں نے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- الَّذِي
- قسمِ کلمہ
- اسمِ موصول
- يُرِيدُونَyurīdūnaجو چاہتے تھے
- مادہ
- رود
- اصل لفظ
- أَرادَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- ٱلْحَيَوٰةَl-ḥayataزندگی
- مادہ
- حيي
- اصل لفظ
- حَياة
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- ٱلدُّنْيَاl-dun'yāدنیا کی
- مادہ
- دنو
- اصل لفظ
- دُنْيا
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- يَٰلَيْتَyālaytaاے کاش
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- لَيْت
- قسمِ کلمہ
- حرفِ ندا · حرفِ نصب
- لَنَاlanāکہ ہوتا ہمارے لئے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- مِثْلَmith'laمانند
- مادہ
- مثل
- اصل لفظ
- مِثْل
- قسمِ کلمہ
- اسم
- مَآmāاس کے جو
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ما
- قسمِ کلمہ
- اسمِ موصول
- أُوتِىَūtiyaدیا گیا
- مادہ
- اتي
- اصل لفظ
- آتَى
- قسمِ کلمہ
- فعل
- قَٰرُونُqārūnuقارون
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- قارُون
- قسمِ کلمہ
- اسمِ علم
- إِنَّهُۥinnahuیقینا وہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِنّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
- لَذُوladhūوالا ہے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ذُو
- قسمِ کلمہ
- لامِ تاکید · اسم
- حَظٍّḥaẓẓinقسمت (والا ہے)
- مادہ
- حظظ
- اصل لفظ
- حَظّ
- قسمِ کلمہ
- اسم
- عَظِيمٍʿaẓīminبڑی
- مادہ
- عظم
- اصل لفظ
- عَظِيم
- قسمِ کلمہ
- اسم
تفسیر
سامان تعیش کی فروانی قارون ایک دن نہایت قیمتی پوشاک پہن کر زرق برق عمدہ سواری پر سوار ہو کر اپنے غلاموں کو آگے پیچھے بیش بہا پوشاکیں پہنائے ہوئے لے کر بڑے ٹھاٹھ سے اتراتا ہوا اکڑتا ہوا نکلا اسکا یہ ٹھاٹھ اور یہ زینت وتجمل دیکھ کر دنیا داروں کے منہ میں پانی بھر آیا اور کہنے لگے کاش کہ ہمارے پاس بھی اس جتنا مال ہوتا۔ یہ تو بڑا خوش نصیب ہے اور بڑی قسمت والا ہے۔ علماء کرام نے ان کی یہ بات سن کر انہیں اس خیال سے روکنا چاہا اور انہیں سمجھانے لگے کہ دیکھو اللہ نے جو کچھ اپنے مومن اور نیک بندوں کے لئے اپنے ہاں تیار کر رکھا ہے وہ اس سے کروڑہا درجہ بارونق دیرپا اور عمدہ ہے۔ تمہیں ان درجات کو حاصل کرنے کے لئے اس دو روزہ زندگی کو صبر و برداشت سے گزارنا چاہئے جنت صابروں کا حصہ ہے یہ مطلب بھی ہے کہ ایسے پاک کلمے صبر کرنے والوں کی زبان ہی سے نکلتے ہیں جو دنیا کی محبت سے دور اور دارآخرت کی محبت میں چور ہوتے ہیں اس صورت میں ممکن ہے کہ یہ کلام ان واعظوں کا نہ ہو بلکہ ان کے کام کی اور ان کی تعریف میں یہ جملہ اللہ کی طرف سے خبر ہو۔
Urdu - Tafsir Ibn Kathir