القصص ⁦۲۸:۲۳⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۳۸۸ · پارہ ۲۰

وَلَمَّا وَرَدَ مَآءَ مَدۡيَنَ وَجَدَ عَلَيۡهِ أُمَّةٗ مِّنَ ٱلنَّاسِ يَسۡقُونَ وَوَجَدَ مِن دُونِهِمُ ٱمۡرَأَتَيۡنِ تَذُودَانِۖ قَالَ مَا خَطۡبُكُمَاۖ قَالَتَا لَا نَسۡقِي حَتَّىٰ يُصۡدِرَ ٱلرِّعَآءُۖ وَأَبُونَا شَيۡخٞ كَبِيرٞ

Walamma warada maa madyanawajada AAalayhi ommatan mina annasi yasqoonawawajada min doonihimu imraatayni tathoodani qalama khatbukuma qalata lanasqee hatta yusdira arriAAaowaaboona shaykhun kabeer

تراجم

مدین کے پانی پر جب آپ پہنچے تو دیکھا کہ لوگوں کی ایک جماعت وہاں پانی پلا رہی ہے[1] اور دو عورتیں الگ کھڑی اپنے (جانوروں کو) روکتی ہوئی دکھائی دیں، پوچھا کہ تمہارا کیا حال ہے[2]، وه بولیں کہ جب تک یہ چرواہے واپس نہ لوٹ جائیں ہم پانی نہیں پلاتیں[3] اور ہمارے والد بہت بڑی عمر کے بوڑھے ہیں.[4]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی جب مدین پہنچے تو اس کے کنویں پر دیکھا کہ لوگوں کا ہجوم ہے جو اپنے جانوروں کو پانی پلا رہا ہے۔ مدین یہ قبیلے کا نام تھا اور حضرت ابراہیم (عليه السلام) کی اولاد سے تھا، جب کہ حضرت موسیٰ (عليه السلام) حضرت یعقوب (عليه السلام) کی نسل سے تھے جو حضرت ابراہیم (عليه السلام) کے پوتے (حضرت اسحاق عليه السلام کے بیٹے) تھے۔ یوں اہل مدین اور موسیٰ (عليه السلام) کے درمیان نسبی تعلق بھی تھا (ایسر التفاسیر) اور یہی حضرت شعیب (عليه السلام) کا مسکن ومبعث بھی تھا۔
  2. دو عورتوں کو اپنے جانور روکے، کھڑے دیکھ کر حضرت موسیٰ (عليه السلام) کے دل میں رحم آیا اور ان سے پوچھا، کیا بات ہے تم اپنے جانوروں کو پانی نہیں پلاتیں؟
  3. تاکہ مردوں سے ہمارا اختلاط نہ ہو۔ رُعَاءٌ، رَاعٍ (چرواہا) کی جمع ہے۔
  4. اس لیے وہ خود گھاٹ پر پانی پلانے کے لیے نہیں آسکتے۔

اور جب وہ مدین کے کنویں پر پہنچے تو دیکھا کہ اس پر ایسے لوگوں کا ایک مجمع ہے جو اپنے جانوروں کو پانی پلا رہے ہیں، اور دیکھا کہ ان سے پہلے دو عورتیں ہیں جو اپنے جانوروں کو روکے کھڑی ہیں۔ موسیٰ نے ان سے کہا : تم کیا چاہتی ہو ؟ ان دونوں نے کہا : ہم اپنے جانوروں کو اس وقت تک پانی نہیں پلا سکتیں جب تک سارے چرواہے پانی پلا کر نکل نہیں جاتے، اور ہمارے والد بہت بوڑھے آدمی ہیں۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : مطلب یہ تھا کہ ہمارے والد بوڑھے ہونے کی وجہ سے جانوروں کو پانی پلانے کے لئے نہیں آسکتے اور ہم چونکہ عورت ذات ہیں اس لئے مردوں میں گھس کر پانی نہیں پلاسکتیں، اس لئے انتظار میں ہیں کہ مرد چلے جائیں اور کنواں خالی ہوجائے تو ہم اپنے جانوروں کو لے جاکر پانی پلائیں، واضح رہے کہ ان عورتوں کے والد حضرت شعیب ؑ تھے جنہیں مدین کے لوگوں کی اصلاح کے لئے پیغمبر بناکر بھیجا گیا تھا، اور جن کا واقعہ سورة اعراف، سورة ہود وغیرہ میں تفصیل سے آچکا ہے۔ اس واقعہ سے معلوم ہوا کہ ضرورت کے وقت خواتین کا کسی کام کے لئے باہر نکلنا جائز ہے، البتہ اگر مرد کام انجام دے سکتے ہوں تو مردوں ہی کو انجام دینا چاہیے، اسی لئے انہوں نے اپنے آنے کی وجہ یہ بیان کی کہ ہمارے والد ضعیف ہیں، اور گھر میں کوئی اور مرد نہیں ہے، نیز اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ خواتین سے بات کرنا جائز ہے، خاص طور پر انہیں کسی مشکل میں مبتلا دیکھیں تو ان کی مدد کے لئے ان کا حال پوچھ کر حتی الامکان ان کی مدد کرنی چاہیے، بشرطیکہ کسی فتنے کا اندیشہ نہ ہو۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَمَّاwalammāاور جب
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لَمّا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · ظرفِ زمان
  2. وَرَدَwaradaوہ پہنچا/ وارد ہوا
    مادہ
    ورد
    اصل لفظ
    وَرَدَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  3. مَآءَmāaپانی پر
    مادہ
    موه
    اصل لفظ
    ماء
    قسمِ کلمہ
    اسم
  4. مَدْيَنَmadyanaمدین کے
    مادہ
    مدن
    اصل لفظ
    مَدْيَن
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  5. وَجَدَwajadaپایا
    مادہ
    وجد
    اصل لفظ
    وَجَدَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  6. عَلَيْهِʿalayhiاس پر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  7. أُمَّةًummatanایک گروہ کو
    مادہ
    امم
    اصل لفظ
    أُمَّة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  8. مِّنَminaسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  9. ٱلنَّاسِl-nāsiلوگوں میں (سے)
    مادہ
    انس
    اصل لفظ
    ناس
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  10. يَسْقُونَyasqūnaجو پانی پلا رہے تھے
    مادہ
    سقي
    اصل لفظ
    سَقَى
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  11. وَوَجَدَwawajadaاور پایا
    مادہ
    وجد
    اصل لفظ
    وَجَدَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  12. مِنminکے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  13. دُونِهِمُdūnihimuان کے علاوہ
    مادہ
    دون
    اصل لفظ
    دُون
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  14. ٱمْرَأَتَيْنِim'ra-atayniدوعورتوں کو
    مادہ
    مرا
    اصل لفظ
    امْرَأَت
    قسمِ کلمہ
    اسم
  15. تَذُودَانِtadhūdāniجو روکے ہوئے تھیں/ ہٹا رہی تھیں
    مادہ
    ذود
    اصل لفظ
    تَذُودَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  16. قَالَqālaکہا
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  17. مَاmāکیا
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  18. خَطْبُكُمَاkhaṭbukumāمعاملہ ہے تم دونوں کا
    مادہ
    خطب
    اصل لفظ
    خَطْب
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  19. قَالَتَاqālatāوہ دونوں کہنے لگیں
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  20. لَاlāنہیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نفی
  21. نَسْقِىnasqīہم پانی پلاتیں
    مادہ
    سقي
    اصل لفظ
    سَقَى
    قسمِ کلمہ
    فعل
  22. حَتَّىٰḥattāیہاں تک کہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    حَتَّى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  23. يُصْدِرَyuṣ'diraواپس نکال لائیں
    مادہ
    صدر
    اصل لفظ
    يُصْدِرَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  24. ٱلرِّعَآءُl-riʿāuچرواہے
    مادہ
    رعي
    اصل لفظ
    رِعاء
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  25. وَأَبُونَاwa-abūnāاور ہمارا باپ
    مادہ
    ابو
    اصل لفظ
    أَب
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم · ضمیرِ شخصی
  26. شَيْخٌshaykhunبوڑھا ہے
    مادہ
    شيخ
    اصل لفظ
    شَيْخ
    قسمِ کلمہ
    اسم
  27. كَبِيرٌkabīrunبڑی عمر کا ہے
    مادہ
    كبر
    اصل لفظ
    كَبِير
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

مدین کے پانی پر جب آپ پہنچے تو دیکھا کہ لوگوں کی ایک جماعت وہاں پانی پلا رہی ہے (١) اور دو عورتیں الگ کھڑی اپنے جانوروں کو روکتی دکھائی دیں، پوچھا کہ تمہارا کیا حال ہے (٢) وہ بولیں کہ جب تک یہ چروا ہے واپس نہ لوٹ جائیں ہم پانی نہیں پلاتیں (۳) اور ہمارے والد بہت بڑی عمر کے بوڑھے ہیں (٤) ۲۳۔۱ یعنی جب مدین پہنچے تو اس کے کنویں پر دیکھا کہ لوگوں کا ہجوم ہے جو اپنے جانوروں کو پانی پلا رہا ہے۔ مدین یہ قبیلے کا نام تھا اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اولاد سے تھا، جب کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام حضرت یعقوب علیہ السلام کی نسل سے تھے جو حضرت ابراہیم علیہ السلام کے پوتے (حضرت اسحاق علیہ السلام کے بیٹے تھے۔ یوں اہل مدین اور موسیٰ کے درمیان نسبی تعلق بھی تھا (ایسرالتفاسیر) اور یہی حضرت شعیب علیہ السلام کا مسکن مبعث بھی تھا۔ ٢٣۔۲ دو عورتوں کو اپنے جانور روکے، کھڑے دیکھ کر حضرت موسیٰ علیہ السلام کے دل میں رحم آیا اور ان سے پوچھا، کیا بات ہے تم اپنے جانوروں کو پانی نہیں پلاتیں؟۔ رعاء راع (چرواہا) کی جمع ہے۔ ٢٣۔۳ تاکہ مردوں سے ہمارا اختلاط نہ ہو۔ ٢٣۔٤ والد صاحب بوڑھے ہیں اس لئے وہ گھاٹ پر پانی پلانے کے لئے نہیں آ سکتے

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan