القصص ۲۸:۲۲
وَلَمَّا تَوَجَّهَ تِلۡقَآءَ مَدۡيَنَ قَالَ عَسَىٰ رَبِّيٓ أَن يَهۡدِيَنِي سَوَآءَ ٱلسَّبِيلِ
Walamma tawajjaha tilqaamadyana qala AAasa rabbee an yahdiyanee sawaaassabeel
تراجم
اور جب مدین کی طرف متوجہ ہوئے تو کہنے لگے مجھے امید ہے کہ میرا رب مجھے سیدھی راه لے چلے گا.[1]
- چنانچہ اللہ نے ان کی یہ دعا قبول فرمائی اور ایسے سیدھے راستے کی طرف ان کی رہنمائی فرما دی جس سے ان کی دنیا بھی سنور گئی اور آخرت بھی یعنی وہ ہادی بھی بن گئے اور مہدی بھی، خود بھی ہدایت یافتہ اور دوسروں کو بھی ہدایت کا راستہ بتلانے والے۔
اور جب انہوں نے مدین کی طرف رخ کیا تو کہا کہ : مجھے پوری امید ہے کہ میرا پروردگار مجھے سیدھے راستے پر ڈال دے گا۔ [1]
- : مدین حضرت شعیب ؑ کی بستی تھی اور وہ علاقہ فرعون کی حکومت سے باہر تھا اس لئے حضرت موسیٰ ؑ نے وہاں جانے کا ارادہ کیا لیکن شاید راستہ پوری طرح معلوم نہیں تھا، محض اندازے سے چل رہے تھے اس لئے یہ جملہ ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ مجھے صحیح راستے پر ڈالدے گا۔
لفظ بہ لفظ
- وَلَمَّاwalammāاور جب
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- لَمّا
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · ظرفِ زمان
- تَوَجَّهَtawajjahaاس نے رخ کیا
- مادہ
- وجه
- اصل لفظ
- تَوَجَّهَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- تِلْقَآءَtil'qāaجانب
- مادہ
- لقي
- اصل لفظ
- تِلْقاء
- قسمِ کلمہ
- اسم
- مَدْيَنَmadyanaمدین کے
- مادہ
- مدن
- اصل لفظ
- مَدْيَن
- قسمِ کلمہ
- اسمِ علم
- قَالَqālaکہا
- مادہ
- قول
- اصل لفظ
- قالَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- عَسَىٰʿasāامید ہے
- مادہ
- عسي
- اصل لفظ
- عَسَى
- قسمِ کلمہ
- فعل
- رَبِّىٓrabbīمیرا رب
- مادہ
- ربب
- اصل لفظ
- رَبّ
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- أَنanکہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- أَن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ مصدری
- يَهْدِيَنِىyahdiyanīرہنمائی کرے گا میری
- مادہ
- هدي
- اصل لفظ
- هَدَى
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- سَوَآءَsawāaسیدھے
- مادہ
- سوي
- اصل لفظ
- سَواء
- قسمِ کلمہ
- اسم
- ٱلسَّبِيلِl-sabīliراستے کی طرف
- مادہ
- سبل
- اصل لفظ
- سَبِيل
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
تفسیر
اور جب مدین کی طرف متوجہ ہوئے تو کہنے لگے مجھے امید ہے کہ میرا رب مجھے سیدھی راہ لے چلے گا (١) ٢٢۔١ چنانچہ اللہ نے ان کی یہ دعا قبول فرمائی اور ایسے سیدھے راستے کی طرف ان کی رہنمائی فرمائی جس سے ان کی دنیا بھی سنور گئی اور آخرت بھی یعنی وہ ہادی بھی بن گئے اور مہدی بھی، خود بھی ہدایت یافتہ اور دوسروں کو بھی ہدایت کا راستہ بتلانے والے۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan